Sitting on 2nd March 2009

Print

List of Business

Not Available

Summary of Proceedings

Not Available

Resolutions Passed

قرار داد نمبر۔36

محرک کانام۔رانا ثناء اللہ خان ،  پی پی۔70

"صوبہ پنجاب کا یہ نمائندہ اور منتخب ایوان مورخہ 25۔فروری2009 کو پنجاب کے -8کروڑ عوام کے حق رائے دہی کے عدالتی قتل کی نہ صرف شدید مذمت کرتا ہے بلکہ اتفاق رائے سے اسے مسترد کرتا ہے۔یہ نمائندہ ایوان قرار دیتا ہے کہ موجودہ پنجاب اسمبلی، پنجاب کے عوام کی نمائندہ اسمبلی ہے اور کسی قانون اور آئین کے تحت اس کے اختیارات کو غصب نہیں کیا جا سکتا۔ گورنر راج نافذ کر کے پنجاب کے عوام کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔ یہ ایوان سمجھتا ہے کہ غیرجمہوری اور غیر آئینی اقدامات اور جعلی عدالتی فیصلے سے پنجاب کی سب سے بڑی سیاسی جماعت مسلم لیگ (ن) کو عوام کی نمائندگی کے اس بھاری مینڈیٹ سے نہیں روکا جا سکتا جو انہوں نے 18۔فروری2008 کو دیا تھا۔ یہ ایوان قرار دیتا ہے کہ پنجاب اسمبلی کو، پنجاب کے عوام کی خواہشات کے مطابق اپنا قائد ایوان منتخب کرنے کا آئینی حق حاصل ہے اور اس میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔"