Sitting on 3rd March 2009

Print

List of Business

Not Available

Summary of Proceedings

Not Available

Resolutions Passed

قرار داد نمبر۔37

محرک کانام۔رانا ثناء اللہ خان،  پی پی۔70

"صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان آج مورخہ 3۔مارچ 2009 کو صبح ہونے والے سری لنکن کرکٹ ٹیم پر دہشت گرد حملے کی پُرزور الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور اسے پاکستان کو بدنام کرنے اور عالمی برادری میں تنہا کرنے کی مذموم کوشش قرار دیتا ہے۔یہ ایوان قرار دیتا ہے کہ گورنر راج کے ذریعے پنجاب پر راج کرنے کا خواب دیکھنے والوں کیلئے یہ لمحہ فکریہ ہے۔ یہ ایوان سمجھتا ہے کہ بھاری اکثریت کی حامل حکومت کو برطرف کرنے والے صوبے کا انتظامی کنٹرول سنبھالنے کے اہل نہیں ہیں۔ انہیں اس انتظامی ناکامی اور پاکستان کی ہونے والے بدنامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہئے۔یہ ایوان اس حملے میں شہید ہونے والے اہلکاران کو زبردست خراج تحسین بھی پیش کرتا ہے۔"
---------

قرار داد نمبر۔38

محرک کانام۔سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ،  پی پی۔243

"یہ معزز ایوان 25۔فروری2009 کے غیرقانونی، غیر آئینی اقدامات جن کی رُو سے پنجاب کے عوام کے حقِ رائے دہی کا قتل کرتے ہوئے پنجاب کو منتخب جمہوری حکومت اور ایک ایسے منتخب، مخلص، محنتی بے لوث وزیراعلیٰ جو پنجاب کے عوام کا خادمِ اعلیٰ تھا، سے محروم کر دیا۔ یہ معزز ایوان اس گھناؤنی سازش، عدالتی قتل، سول صدارتی مارشل لاء کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔اور آج اس معزز ایوان میں موجود اکثریت میاں محمد شہبازشریف پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتا ہے اور پنجاب کے عوام کے حقِ انتخاب پر اس شب خون کی بھرپور مذمت کرتا ہے اور عہد کرتا ہے کہ اس گھناؤنی سازش کے تمام سازشی کریمنل کرداروں کو سزا دینے اور پنجاب کے 8 کروڑ عوام کے منتخب محبوب قیادت میاں محمد شہبازشریف کو واپس لانے تک بھرپور جدوجہد جاری رکھے گا اور جلد کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔ انشاء اللہ"