Sitting on 23rd February 2010

Print

List of Business

Not Available

Summary of Proceedings

صوبائی اسمبلی پنجاب

 

منگل 23فروری2010کو 10:00 بجے صبح منعقد ہونے والے اسمبلی کے اجلاس کی فہرست کارروائی

 

تلاوت قرآن حکیم و ترجمہ اور نعت رسول مقبول ﷺ

 

سوالات

 

محکمہ تحفظ ماحول سے متعلق سوالات دریافت

کئے جائیں گے اور ان کے جوابات دیئے جائیں گے۔

 

غیرسرکاری ارکان کی کارروائی

 

(مفاد عامہ سے متعلق قراردادیں)

(مورخہ 16 فروری 2010 کے ایجنڈے سے زیر التواء رکھی گئی قرارداد)

 

 

جناب خالد جاوید اصغر گھرال:

 

اس ایوان کی رائے ہے کہ حکومت  25۔ایکڑ تک کے مالک کو زرعی ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دے۔

 

(موجودہ  قراردادیں)

 

.1

محترمہ طلعت یعقوب:

 

اس ایوان کی رائے ہے کہ صوبائی حکومت صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع میں وومن پولیس اسٹیشن جس میں تمام ضروری آفیسرز اور اہلکاران ہوں، قائم
کئے جائیں۔

.2

محترمہ عارفہ خالد پرویز:

 

اس ایوان کی رائے ہے کہ صوبائی حکومت پرائیویٹ سکولوں میں سیکورٹی کے نام پر Transparent bags کی مہنگے داموں غیر قانونی اور ناجائز فروخت کو روکےاور اس سلسلہ میں تمام پرائیویٹ سکولوں کو پابند کیا جائے کہ وہ حکومت سے اجازت لینے کے بعد Transparent bags حکومت کے منظور شدہ ریٹ پر فروخت کریں نیز صوبائی حکومت اپنے سرکاری سکولوں میں بھی ایسے ہی Transparent bags مفت فراہم کرے تاکہ تمام سکولوں میں بہتر سیکورٹی کا بندوبست ہو۔

.3

انجینئر شہزاد الہیٰ:

 

یہ ایوان وفاقی حکومت سے اس امر کی سفارش کرتا ہے  کہ  مکئی کی برآمد پر فوری پابندی لگائے کیونکہ مکئی کی فصل ملکی ضروریات سے 1.2 ملین ٹن کم پیدا ہوئی ہے۔ اگر Export پر پابندی نہ لگائی گئی تو مرغیوں کیلئے فیڈ (Feed) کم بنے گی اور صارفین کو مرغی کا گوشت انتہائی مہنگے داموں ملے گا۔

.4

جناب شوکت عزیز بھٹی:

 

اس ایوان کی رائے ہے کہ پاکستانی کرکٹ کے کھلاڑیوں کو آئی پی ایل (بھارت)  نے منتخب نہ کر کے اسلام دشمنی اور ہندوانہ تعصب کا مظاہرہ کیا ہے۔ لہذا یہ ایوان اس عزم کا اظہار کرتا ہے کہ  آئی پی ایل (بھارت) کے اس غیرمہذب، ناشائستہ، تعصب پر مبنی رویہ کے خلاف پوری پاکستانی قوم کو یکجا ہوکر بھارت کے رویہ کی پُرزور مزمت کرتا اور بھارت کی تمام تر مصنوعات کے استعمال کا مکمل بائیکاٹ کرنا چاہئے۔

.5

جناب احمد خان بلوچ:

 

یہ ایوان سمجھتا ہے  کہ پرندوں اور جانوروں کو آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ لڑانا ایک ظالمانہ عمل ہے جس سے جواء کھیلا جاتا ہے اور امن عامہ کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے۔ لہذا اس عمل کو فوری طور پر ممنوع قرار دیا جائے۔

 

 

لاہور

مقصود احمد ملک

مورخہ : 19 فروری 2010

سیکرٹری

 

Resolutions Passed

قرار داد نمبر۔83

محرک کانام۔جناب خالد جاوید اصغر گھرال،  پی پی۔108

"اس ایوان کی رائے ہے کہ حکومت  25۔ایکڑ تک کے مالک کو زرعی ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دے۔"

----------------

قرار داد نمبر۔84

محرک کانام۔محترمہ طلعت یعقوب،  W-335 

"اس ایوان کی رائے ہے کہ صوبائی حکومت صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع میں وومن پولیس اسٹیشن جس میں تمام ضروری آفیسرز اور اہلکاران ہوں، قائم کئے جائیں۔"