Sitting on 4th January 2011

Print

List of Business

صوبائی اسمبلی پنجاب

 

منگل4۔جنوری2011کو 10:00 بجے صبح منعقد ہونے والے اسمبلی کے اجلاس کی فہرست کارروائی

تلاوت  اور نعت

......

سوالات

 

محکمہ ثقافت سے متعلق سوالات دریافت کئے جائیں گے

اور ان کے جوابات دیئے جائیں گے۔

غیرسرکاری ارکان کی کارروائی

(مفاد عامہ سے متعلق قراردادیں)

 

.1

سید حسن مرتضیٰ:

 

    ضلع جھنگ کے متعدد دیہات و مواضعات جو دریائے چناب کے کنارے واقع ہیں ان میں بیس ہزار سے زائد نفوس آباد ہیں ان مواضعات کی ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی پر اس وقت کماد کی فصل بالکل تیار ہے اور گندم اور دیگر فصلات کاشت کی جا رہی ہیں۔ ان فصلات کو منڈی تک پہنچانے کیلئے تمام رابطہ سڑکیں دریائے چناب میں آنے والے حالیہ سیلاب  کی نذر ہو گئی ہیں۔اب فصلات کو منڈی تک پہنچانے کیلئے کوئی راستہ نہ ہے کیونکہ سیلاب کی وجہ سے دریائے چناب نے اپنا راستہ بھی تبدیل کر لیا ہے۔ ذرائع آمدورفت نہ ہونے کی وجہ سے کسان بے حد پریشان ہیں۔

لہذا صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان حکومت سے اس امر کی سفارش کرتا ہے کہ موضع جوگیرہ (ضلع جھنگ)میں فوری طور پر کشتیوں کا پل بنایا جائے تاکہ کسان اپنی فصلات کو منڈی تک پہنچا سکیں۔

.2

ڈاکٹر فائزہ اصغر:

 

اس ایوان کی رائے ہے کہ صوبے کے بنیادی ہیلتھ یونٹوں، تحصیل ہیڈ کوارٹر اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی بہتر سہولتوں اور جدید آلات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ کوئی بھی مریض رقم نہ ہونے کی وجہ سے طبی سہولتوں سے محروم نہ رہے اور اسکی جان بچائی جا سکے۔

.3

جناب اعجاز احمد خان:

یہ ایوان وفاقی حکومت سے سفارش کرتا ہے کہ حج اور عمرہ کے لئے سعودی عرب کا کرایہ عمومی فضائی کرایہ کے برابر کیا جائے۔

.4

محترمہ زوبیہ رباب ملک:

 

محکمہ خزانہ حکومت پنجاب نے ایک مراسلہ نمبرFD.PC.2.2./2010 مورخہ 11نومبر2010 کے ذریعے صوبہ پنجاب کے تمام صوبائی سرکاری ملازمین کی سالانہ انکریمنٹ 2010 میں 50% ایڈہاک الاؤنس اور 15% میڈیکل الاؤنس میں اضافہ پر پابندی لگا دی ہے، جبکہ یہی اضافہ وفاقی حکومت اور دیگر تینوں صوبے اپنے ملازمین کو دے رہے ہیں۔ لہذا اس ایوان کی رائے ہے کہ دیگر صوبوں اور وفاق کی طرح صوبہ پنجاب کے صوبائی سرکاری ملازمین کو بھی سالانہ انکریمنٹ 2010 کے موقع پر 50% ایڈہاک الاؤنس اور 15% میڈیکل الاؤنس میں اضافہ دیا جائے۔

.5

چودھری عامر سلطان چیمہ:

 

یہ ایوان وفاقی حکومت  سے اس امر کی سفارش کرتا ہے کہ بھاگٹانوالہ (سرگودھا)میں قائم ایئرپورٹ دوبارہ چالو کر کے یہاں سے کراچی، اسلام آباد، لاہور اور کوئٹہ کے لئے پروازیں شروع کی جائیں تاکہ سرگودھا کے عوام کا بالعموم اور تاجروں کا بالخصوص دیرینہ مطالبہ پورا ہوسکے۔

 

 

 

لاہور

مقصود احمد ملک

مورخہ : 31 دسمبر 2010

سیکرٹری

Summary of Proceedings

SUMMARY OF THE PROCEEDINGS

Tuesday, January 4, 2011

(Started at 11:41 am)

 

Rana Muhammad Iqbal Khan, Speaker, assumed the Chair and proceedings commenced with a recitation from the Holy Qur’an and its Urdu translation by Qari Noor Muhammad followed by Naat-e-Rasool-e-Maqbool (PBUH) by Afzal Noshahi.

Question Hour: −

Questions relating to Culture & Youth Affairs Department were asked and Dr.   Tanveer-ul-Islam, Minister for Culture & Youth Affairs answered the questions.

Adjournment Motions:-

Nine adjournment motions were taken up. The Motion moved by Mrs.‏ Samina Khawar Hayat regarding supply of adulterated milk in Lahore from District Okara. The Motion moved by Mrs.‏ Khadija Umar regarding sale of medicines in open market supplied to different public hospitals for poor people, the Motion moved by Dr. Samia Amjad regarding victimization of farmers at the hands of middle man in the sale of sugarcane, two motions moved by Mr. Ejaz Ahmad Kahlon, one regarding sale of kidneys by poor people in Sargodha due to poverty and the other motion regarding decay of wheat due to carelessness of officers deployed in the Food Department. The Motion moved by Seemal Kamran regarding non regularization of Teachers against 26 vacant seats in Jinnah Medical College were kept pending till Monday, and the Motion moved by Mrs.‏ Nighat Nasir Sheikh was about lack of will to appoint Chairman Punjab Text Book Board was kept pending till Friday.

The motions were answered by Malik Nadeem Kamran, Minister for Zakat & Ushr.

Private Members Day:-

Resolutions on Matters of General Public Interest:-

1.         The Resolution moved by Syed Hassan Murtaza regarding construction of a temporary bridge over Chenab river at Muaze Gorira district Jhang was passed by the House.

2.         Dr. Faiza Asghar through a Resolution demanded provision of latest medical equipments along with qualified doctors and trained staff at DHQ and THQ Hospitals and BHUS in rural areas. The resolution was passed by the House.

3.         Through another Resolution moved by Mr. Ijaz Ahmed Khan, the House demanded the Federal Government to bring PIA Haj and Umrah fares down to the regular fares to Saudi Arabia. The Resolution was passed by the House.

4.         The Resolution moved by Ch. Aamir Sultan Cheema seeking recommendation to the Federal Govt. for taking steps to make Sargodha Airport functional was passed by the House.

5.         The Resolution moved by Ms. Zobia Rubab Malik regarding review of fifty percent and fifteen percent respective increments in the adhoc allowance and medical allowance respectively should be given the Punjab Government employees like it was given by the Federal Government and other Governments in KP and Sindh was disposed of.

The House was then adjourned till 10:00 am on Wednesday, January 5, 2011.

Resolutions Passed

قرار داد نمبر۔101

محرک کانام۔سید حسن مرتضیٰ،  PP-74

"ضلع جھنگ کے متعدد دیہات و مواضعات جو دریائے چناب کے کنارے واقع ہیں ان میں بیس ہزار سے زائد نفوس آباد ہیں۔ان مواضعات کی ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی پر اس وقت کماد کی فصل بالکل تیار ہے اور گندم اور دیگر فصلات کاشت کی جا رہی ہیں۔ ان فصلات کو منڈی تک پہنچانے کیلئے تمام رابطہ سڑکیں دریائے چناب میں آنے والے حالیہ سیلاب  کی نذر ہو گئی ہیں۔اب فصلات کو منڈی تک پہنچانے کیلئے کوئی راستہ نہ ہے کیونکہ سیلاب کی وجہ سے دریائے چناب نے اپنا راستہ بھی تبدیل کر لیا ہے۔ ذرائع آمدورفت نہ ہونے کی وجہ سے کسان بے حد پریشان ہیں۔  لہذا صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان حکومت سے اس امر کی سفارش کرتا ہے کہ موضع جوگیرہ (ضلع جھنگ)میں فوری طور پر کشتیوں کا پل بنایا جائے تاکہ کسان اپنی فصلات کو منڈی تک پہنچا سکیں۔"

--------------

قرار داد نمبر۔102

محرک کانام۔محترمہ سیمل کامران،  W-362

"اس ایوان کی رائے ہے کہ صوبے کے بنیادی ہیلتھ یونٹوں، تحصیل ہیڈ کوارٹر اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں نیز رورل ہیلتھ سنٹرز میں علاج معالجہ کی بہتر سہولتوں اور جدید آلات کے ساتھ ساتھ تربیت یافتہ ڈاکٹرز اور عملہ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ کوئی بھی مریض رقم نہ ہونے کی وجہ سے طبی سہولتوں سے محروم نہ رہے اور اسکی جان بچائی جا سکے۔"

-------------

قرار داد نمبر۔103

محرک کانام۔جناب اعجاز احمد خان،  PP-151

"یہ ایوان وفاقی حکومت سے سفارش کرتا ہے کہ PIA کاحج اور عمرہ کے لئے سعودی عرب کا کرایہ، عمومی فضائی کرایہ کے برابر کیا جائے۔"

-------------

قرار داد نمبر۔104

محرک کانام۔چودھری عامر سلطان چیمہ،  PP-32

"یہ ایوان وفاقی حکومت  سے اس امر کی سفارش کرتا ہے کہ بھاگٹانوالہ (سرگودھا)میں قائم ایئرپورٹ دوبارہ چالو کر کے یہاں سے کراچی، اسلام آباد، لاہور اور کوئٹہ کے لئے پروازیں شروع کی جائیں تاکہ سرگودھا کے عوام کا بالعموم اور تاجروں کا بالخصوص دیرینہ مطالبہ پورا ہوسکے۔"