Sitting on 15th March 2011

Print

List of Business

 

صوبائی اسمبلی پنجاب

 

منگل15۔مارچ2011کو 10:00 بجے صبح منعقد ہونے والے اسمبلی کے اجلاس کی فہرست کارروائی

تلاوت  اور نعت

......

سوالات

 

محکمہ تحفظ ماحول سے متعلق سوالات

دریافت کئے جائیں گے اور ان کے جوابات دیئے جائیں گے۔

غیرسرکاری ارکان کی کارروائی

(مفاد عامہ سے متعلق قراردادیں)

 

.1

محترمہ زوبیہ رباب ملک:

 

اس ایوان کی رائے ہے کہ ملک میں امن عامہ کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور دہشت گردی کے نہ ختم ہونے والے واقعات کے سدباب کیلئے تمام محکموں میں سول ڈیفنس (Civil Defense) کی مشقوں کا فوری طور پر خصوصی اہتمام کیا جائے۔

.........

 

.2

سردار خالد سلیم بھٹی:

 

اس ایوان کی رائے ہے کہ سرکاری ملازمین کی ترقی کی رفتار سست ہونے کے باعث اکثر ملازمین
ترقی کے انتظار میں ریٹائرمنٹ کی دہلیز پر پہنچ جاتے ہیں اور بغیر ترقی حاصل کئے ریٹائر ہو جاتے ہیں۔ لہذا صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان حکومت سے سفارش کرتا ہے کہ جو سرکاری ملازمین اپنی مدت ملازمت کے آخری پانچ سالوں میں ترقی حاصل کئے بغیر ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچ جائیں، انہیں ان کے موجودہ سکیل (Current Scale) سے اگلے سکیل (Next Scale) میں خصوصی ترقی دے کر ریٹائر کیا جائے تاکہ وہ ملازمین اپنی ریٹائرمنٹ تک دلجمعی سے اپنے فرائض منصبی ادا کرتے رہیں۔

.........

 

.3

محترمہ عارفہ خالد پرویز:

صوبائی اسمبلی پنجاب کے اس معزز ایوان کی رائے ہے کہ صوبائی حکومت صوبہ میں خواتین کے خلاف ہونے والے domestic violence کے واقعات کی فوری رپورٹنگ کے لئے helpline number کا آغاز کرے۔

.........

 

.4

جناب اعجاز احمد خان:

 

یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ قرآن پاک باترجمہ کی تعلیم کو بطور مضمون سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں جماعت اول سے تعلیمی نصاب میں شامل کیا جائے۔

.........

 

.5

محترمہ آمنہ اُلفت:

 

اس ایوان کی  رائے ہے کہ صوبہ پنجاب کے تمام سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے سرکاری ہسپتالوں سے مفت علاج کے لئے ان کے محکمے کی جانب سے مستقل میڈیکل کارڈ جاری کئے جائیں۔

.........

 

 

لاہور

مقصود احمد ملک

مورخہ : 11 مارچ 2011

سیکرٹری

 

Asif

Summary of Proceedings

SUMMARY OF THE PROCEEDINGS

Tuesday, March 15, 2011

(Started at 11:03 am)

 

Rana Muhammad Iqbal Khan, Speaker, assumed the Chair and proceedings commenced with a recitation from the Holy Qur’an and its Urdu translation by Qari Muhammad Ali followed by Naat-e-Rasool-e-Maqbool (PBUH) by Afzal Noshahi.

 

The House could not take up any kind of official business on the third consecutive day as the opposition continued joint protest lodged by PPP and PML against unification block.

 

The House was therefore adjourned till 10:00 am on Wednesday, March 16, 2011.

Resolutions Passed

Not Available