Sitting on 22nd March 2011

Print

List of Business

صوبائی اسمبلی پنجاب

منگل22۔مارچ2011کو 10:00 بجے صبح منعقد ہونے والے اسمبلی کے اجلاس کی فہرست کارروائی

تلاوت  اور نعت

......

سوالات

محکمہ آبکاری و محصولات سے متعلق سوالات

دریافت کئے جائیں گے اور ان کے جوابات دیئے جائیں گے۔

غیرسرکاری ارکان کی کارروائی

(مفاد عامہ سے متعلق قراردادیں)

.1

سردار خالد سلیم بھٹی:

ملک بھر میں ہونے والی مہنگائی کے تناظر میں وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں یکم جولائی 2009 اور یکم جولائی 2010 سے ایڈہاک الاؤنس کی صورت میں اضافہ کیا۔ وفاقی حکومت کی پیروی میں تمام صوبائی حکومتوں نے بھی یہ اضافہ اپنے ملازمین کو دیا۔ ہر سال یکم دسمبر کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ہونے والی سالانہ انکریمنٹ کے نتیجے میں سرکاری ملازمین کی basic pay تبدیل ہو جاتی ہے اور اسی تناسب سے ایڈہاک الاؤنس میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔ تاہم اس سلسلے میں صوبہ پنجاب کے سرکاری ملازمین سے امتیازی سلوک برتا جا رہا ہے۔ وہ اس طرح کہ basic pay میں یکم دسمبر2010 کی انکریمنٹ کے بعد وفاقی حکومت اور دیگر تین صوبائی حکومتوں کے ملازمین کے مذکورہ ایڈہاک الاؤنس بابت سال 2009 اور سال 2010 دونوں میں خود بخود اضافہ ہوگیا، تاہم صوبہ پنجاب کے سرکاری ملازمین کے صرف 2009 والے ایڈہاک الاؤنس میں اضافہ کیا گیا اور محکمہ خزانہ، حکومت پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن نمبر FD.PC.2.2./2010
مورخہ
11نومبر2010 کے ذریعے 2010 کے ایڈہاک الاؤنس کو 30جون2010 کی سطح پر منجمد کر کے وفاقی اور دیگر تین صوبوں کے ملازمین کے برعکس صوبہ پنجاب کے سرکاری ملازمین کو اس اضافے سے محروم کر دیا گیا ہے۔ یہ امر نہ صرف غیرمنصفانہ اور امتیازی ہے بلکہ پاکستان کے آئین اور بنیادی حقوق کی صریح خلاف ورزی بھی ہے۔

لہذا صوبائی اسمبلی پنجاب کے اس منتخب ایوان کی رائے ہے کہ اس نوٹیفیکیشن کو فوری طور پر واپس لے کر صوبہ پنجاب کے سرکاری ملازمین کے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ ان میں پائے جانے والے احساس محرومی کو دور کیا جائے۔

.2

محترمہ سیمل کامران:

یہ ایوان حکومت سے سفارش کرتا ہے کہ پنجاب گورنمنٹ سول سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے قیام کے وقت جو سرکاری ملازمین ممبر شپ حاصل نہ کر سکے انہیں ممبر شپ حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جائے۔

.3

صاحبزادی نرگس ظفر:

اس ایوان کی رائے ہے کہ الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر راولپنڈی میں قائم جرنلسٹ ہاؤسنگ سوسائٹی اور لاہور میں قائم جرنلسٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں توسیعی منصوبہ بنایا جائے تاکہ نئے صحافیوں کو بلاتفریق پلاٹ مل سکیں۔ اس حوالے سے فوری اقدامات کئے جائیں۔

.4

جناب اعجاز احمد خان:

یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ قرآن پاک باترجمہ کی تعلیم کو بطور مضمون سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں جماعت اول سے تعلیمی نصاب میں شامل کیا جائے۔

.5

شیخ علاؤالدین:

اس ایوان کی رائے ہے کہ حقائق کے مدنظر لاہور ہائی کورٹ کا نام پنجاب ہائی کورٹ کر دیا جائے۔

لاہور

مقصود احمد ملک

مورخہ : 18 مارچ 2011

سیکرٹری

Summary of Proceedings

SUMMARY OF THE PROCEEDINGS

Tuesday, March 22, 2011

(Started at 11:03 am)

Rana Mashhood Ahmad Khan, Deputy Speaker, assumed the Chair and proceedings commenced with a recitation from the Holy Qur’an and its Urdu translation by Qari Muhammad Abdul Ghaffar Shakir followed by Naat-e-Rasool-e-Maqbool (PBUH) by Abid Rouf Qadri.

Question Hour: −

Questions relating to Excise & Taxation Department were asked and Mian Mujtaba Shuja-ur-Rehman, Minister for Excise & Taxation answered the questions.

Resolution:-

The following two Resolutions moved by Rana Sanaullah Khan. Minister for Law and Parliamentary Affairs and by Ch. Zaheer-ud-Din Khan were unanimously passed by the House which condemned the shameful act of desecration of the Holy Qur’an by the churchmen, Terry Jones and Wayne Sapp and demanded the Federal Government to raise the issue internationally and registration of a case against them in the International Court of Justice.

قرارداد

"صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان امریکی ملعون پادری ٹیری جونز کے زیرنگرانی فلوریڈا کے چرچ میں ملعون پاسٹر Wayne Sapp (وین سپ) کے ہاتھوں مورخہ 20۔مارچ2011 کو دُنیا کی مقدس ترین کتاب قرآن مجید کی بے حرمتی پر اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کرتا ہے۔ ان پادریوں کی اس ناپاک جسارت سے پوری دُنیا کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔ یہ ایوان حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ اس معاملے کو عالمی سطح پر اٹھایا جائے اور سرکاری طور پر اس سلسلے میں مذمتی اعلامیہ جاری کیا جائے اور قرار دیا جائے کہ یہ دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی ہے۔ یہ ایوان اس امر کا بھی مطالبہ کرتا ہے کہ اس قبیح واقعہ کے تمام ذمہ داران کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ چلایا جائے۔"

قرارداد

"یہ ایوان انتہائی رنج و الم سے یہ قرارداد پیش کرتا ہے کہ صوبائی حکومت، وفاقی حکومت سے اس امر کی سفارش کرے کہ فلوریڈا کے ملعون پادری ٹیری جونز، جو مسلمانوں کا دشمن ہے، جس کی پشت پناہی امریکہ اور اسرائیل کر رہے ہیں، جن کے اشاروں پر وہ عالم اسلام کو اشتعال دلانے کے لئے ایسی مذموم حرکتیں کرتا ہے تاکہ مسلمان اشتعال میں آئیں۔ اس ملعون پادری نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اترنے والی اس مقدس کتاب،جسے ہدایت کی کتاب،زندگی گزارنے کے آداب کی کتاب،جسے قرآن مجید فرقان حمید کہا گیا، جسے پڑھ کر لاکھوں کروڑوں غیرمسلم دائرہ اسلام میں داخل ہوئے،جس کی عزت و توقیر دنیا میں تو ہے ہی ہے اللہ تعالیٰ اس کے پڑھنے، حفظ کرنے پر ثواب اور بخشش کے دروازے کھول دیتا ہے اس کو تو دیکھنے والا بھی جنتی ہو جائے گا اس اعلیٰ و ارفعٰ آسمانی کتاب کو اس ملعون نے نذر آتش کرنے کا انتہائی گھناؤنا جرم کیا ہے۔

یہ ایوان اس ملعون اور لعنتی پادری کی اس حرکت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور عالم اسلام بھی سراپا احتجاج ہے۔ یہ ایوان امریکا کی بھی پُرزور الفاظ میں مذمت کرتا ہے کہ اس نے اس لعنتی کو ایسا کرنے کے لئے موقع فراہم کیا۔ امریکا اور اسرائیل قرآن مجید فرقان حمید کی تھوڑے عرصے کے بعد بے حرمتی کروانے کی سازش میں ہمیشہ لگے رہتے ہیں۔ اس قبیح فعل پر نہ صرف اس ایوان میں بیٹھے ممبران اسمبلی بلکہ پاکستان کا ہر شہری ،بشمول اقلیتیں اور دنیا  کا ہر مسلمان اس ملعون اور لعنتی پادری کو بین الاقوامی عدالت میں مقدمہ چلانے کی بھرپور تحریک چلائے۔"

After unanimous passage of both the resolutions, the Deputy Speaker adjourned the House till 9:00 am on Friday, March 25, 2011, without taking up remaining agenda items for the purposes of demonstration by the members at the Punjab Assembly stairs to condemn this blasphemous act.

Resolutions Passed

قرار داد نمبر۔114

محرک کانام۔رانا ثناء اللہ خان، وزیر قانون

"صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان امریکی ملعون پادری ٹیری جونز کے زیرنگرانی فلوریڈا کے چرچ میں ملعون پاسٹر Wayne Sapp (وین سپ) کے ہاتھوں مورخہ 20۔مارچ2011 کو دُنیا کی مقدس ترین کتاب قرآن مجید کی بے حرمتی پر اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کرتا ہے۔ ان پادریوں کی اس ناپاک جسارت سے پوری دُنیا کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔ یہ ایوان حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ اس معاملے کو عالمی سطح پر اٹھایا جائے اور سرکاری طور پر اس سلسلے میں مذمتی اعلامیہ جاری کیا جائے اور قرار دیا جائے کہ یہ دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی ہے۔ یہ ایوان اس امر کا بھی مطالبہ کرتا ہے کہ اس قبیح واقعہ کے تمام ذمہ داران کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ چلایا جائے۔"

قرار داد نمبر۔115

محرک کانام۔چودھری ظہیرالدین خان،  پی پی۔55