Sitting on 16th December 2014

Print

List of Business

صوبائی اسمبلی پنجاب

 

منگل16 دسمبر2014کو 3:00 بجے سہ پہر منعقد ہونے والے اسمبلی کے اجلاس کی فہرست کارروائی

 

تلاوت  اور نعت

......

 

سوالات

 

محکمہ جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری سے متعلق سوالات

دریافت کئے جائیں گے اور ان کے جوابات دیئے جائیں گے۔

 

غیرسرکاری ارکان کی کارروائی

 

(مفاد عامہ سے متعلق قراردادیں)

 

.1

ڈاکٹر سید وسیم اختر:

اس ایوان کی رائے ہے  کہ نئی سرکاری اور پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں کو NOC دیتے ہوئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

.........

 

.2

الحاج محمد الیاس چنیوٹی:

اس ایوان کی رائے ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے مراسلہ نمبر 2013/(12)1۔
آر۔سی آئی آئی
70/ مورخہ 29اگست2013 میں اسلامی اقدار و ارکان کے لئے استعمال
کئے جانے والے بعض انگریزی الفاظ کی اصلاح کے حوالے سے ہدایت پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

.........

 

.3

شیخ علاؤالدین:

اس ایوان کی رائے ہے کہ استعمال شدہ مضر صحت کوکنگ آئل بظاہر صابن سازی کی آڑ میں درآمد کیا جاتا ہے لیکن درحقیقت اسے ہوٹلوں، سموسوں، دہی بھلوں، کبابوں اور تلی ہوئی مچھلی وغیرہ میں استعمال کیا جاتا ہے۔ لہذا یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ اس استعمال شدہ
مضر صحت کوکنگ آئل کی درآمد کو فوری طور پر بند کیا جائے۔

.........

 

.4

چودھری عامر سلطان چیمہ:

یہ ایوان صوبہ پنجاب میں دھان کی تیزی سے گرتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ مصدقہ اطلاعات کے مطابق اس وقت مارکیٹ میں فی من دھان 1200/-روپے فی من خریدی جا رہی ہے جبکہ پچھلے سال دھان 2500/-روپے فی من فروخت ہو رہی تھی۔
اس صورت حال سے کسان اور زمیندار شدید بحرانی کیفیت میں مبتلا ہو گئے ہیں کیونکہ اس
قیمت میں ان کے کھاد، زرعی ادویات اور دوسرے دیگر اخراجات بھی پورے نہیں ہو سکتے۔ لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ دھان کی قیمتیں سابقہ سال کی سطح یعنی
2500/-روپے فی من یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

.........

 

.5

محترمہ نگہت شیخ:

اس ایوان کی رائے ہے  کہ صوبہ پنجاب میں اوپن میرٹ کی وجہ سے 70فیصد خواتین میڈیکل کالجز میں داخلہ لیتی ہیں مگر صرف 30فیصد ہی پریکٹس کرتی ہیں جس سے ڈاکٹرز کا شارٹ فال بڑھتا جا رہا ہے۔ لہذا اس شارٹ فال کو پورا کرنے کے لئے میڈیکل کالجز میں داخلہ کے وقت طلباء و طالبات سے  Affidavit بھروایا جائے کہ وہ سرکاری اسپتالوں میں کم از کم 5سال کام کرنے کے پابند ہوں گے۔

.........

 

لاہور

رائے ممتاز حسین بابر

مورخہ  11دسمبر 2014

سیکرٹری

Summary of Proceedings

Summary of the Proceedings

Tuesday, December 16th, 2014

(Started at 5:21 pm) 

The Assembly session was to be held on 15 December 2014. However, due to unavoidable circumstances, it was postponed under rule 25 (b) of the Rules of Procedure of the Provincial Assembly of the Punjab, 1997 till Tuesday, 16th December 2014 at 3:00 p.m. in the Assembly Chambers, Lahore.

Sardar Sher Ali Gorchani, Acting Speaker, assumed the Chair and proceedings commenced with a recitation from the Holy Qur’an and its Urdu translation followed by Naat-e-Rasool-e-Maqbool (PBUH).

Resolution

Sardar Sher Ali Gorchani, Acting Speaker presented a resolution condemning terrorist attack on Army Public School Peshawer in which around 124 children were martyred and over 150 injured. The House slammed the deadly terrorist attack and condoled with the bereaved families. The resolution endorsed on-going army operation in North Waziristan and urged all political and religious- political parties to shed their petty differences and unite for national cause. It also expressed complete solidarity and extended full support to Pak army to make the operation Zarb-e-Azb a complete success. The resolution was unanimously passed by the House.

 

The House was then adjourned till 3:00 p.m on Friday 19th December 2014 to mourn the national tragedy.

Resolutions Passed

قرارداد نمبر: 63

محرک کا نام: سردار شیر علی گورچانی

"پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان سانحہ پشاور پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہے اور اس سانحے میں شہید ہونے والے معصوم طلباء کے والدین، اساتذہ اور دیگر افراد کے لواحقین اور دوسرے متعلقین کو یقین دلاتا ہے کہ ہم رنج و الم کی اس گھڑی میں ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ آج پنجاب میں بسنے والے ہر فرد کا دل خون کے آنسو رو رہا ہے اور ہر گھر میں صف ماتم بچھی ہے۔ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان سمجھتا ہے کہ یہ المناک واقعہ پاکستان میں دہشت گردی کے بدترین واقعات میں سے ایک ہے اور اس سفاکانہ واردات میں ملوث دہشتگرد اور ان کے سرپرست اس قابل ہیں کہ انہیں رہتی دُنیا تک کے لئے عبرت کا نشان بنا دیا جائے۔ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان تمام مکاتب فکر، علماء اور سیاسی راہنماؤں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے تمام اختلافات بھلا کر یک جان ہو کر حکومت اور افواج پاکستان کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف جاری فیصلہ کن آپریشن ضرب عضب کا بھرپور ساتھ دیں تاکہ وطن عزیز ان ملک دشمن عناصر سے پاک ہو سکے نیز یہ ایوان آپریشن ضرب عضب میں شہید ہو جانے والے افواج پاکستان کے تمام شہداء کے لئے دُعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ ان تمام شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ درجات عطا فرمائے اور افواج پاکستان اللہ تعالیٰ اور قوم کی حمایت اور تائید سے بہت جلد ان دہشت گردوں کا خاتمہ کریں۔ آمین۔"