Sitting on 30th December 2014

Print

List of Business

صوبائی اسمبلی پنجاب

 

منگل30 دسمبر2014کو 10:00 بجے صبح منعقد ہونے والے اسمبلی کے اجلاس کی فہرست کارروائی

 

تلاوت  اور نعت

......

 

سوالات

 

محکمہ جیل خانہ جات اور محکمہ آبکاری و محصولات سے متعلق سوالات

دریافت کئے جائیں گے اور ان کے جوابات دیئے جائیں گے۔

 

غیرسرکاری ارکان کی کارروائی

 

(مفاد عامہ سے متعلق قراردادیں)

 

.1

محترمہ شمیلہ اسلم:

اس ایوان کی رائے ہے کہ معذور افراد کی سہولت کیلئے تمام اداروں، سرکاری عمارات، تفریحی مقامات اور سہولت فراہم کرنے والے اداروں میں سیڑھیوں کے ساتھ (Ramp) ریمپ بھی
بنوائے جائیں۔

.........

 

.2

شیخ علاؤالدین:

اس ایوان کی رائے ہے  کہ تمام نئے و پرانے موبائل فونز کی خرید و فروخت کے لئے اصل خریداری رسید (Original Invoice) بمعہ خریدار کی مصدقہ شناختی کارڈ کی نقل کو سختی سے نافذ کیا جائے نیز  تمام موبائل فون مرمت کرنے والوں کو رجسٹر کر کے (Monitoring Network) سے منسلک کیا جائے۔

.........

 

.3

چودھری عامر سلطان چیمہ:

اس ایوان کی رائے ہے کہ صوبہ بھر میں جعلی ادویات بنانے والی فیکٹریوں اور ان کے ساتھ گٹھ جوڑ کرنے والے میڈیکل سٹوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور ایسے سنگین دھندے میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دینے کے لئے قانونی اقدامات کئے جائیں۔

.........

 

 

.4

محترمہ کنول نعمان:

اس ایوان کی رائے ہے کہ گنجشکر سپیشل ایجوکیشن سنٹر ضلع اوکاڑہ میں 1988 سے قائم مڈل سکول کو فی الفور ہائی سکول کا درجہ دیا جائے۔

.........

 

.5

محترمہ لبنیٰ فیصل:

اس ایوان کی رائے ہے کہ صوبہ پنجاب میں خواتین کی بہبود اور ترقی کے لئے قائم کی گئی NGOs
اور دیگر تنظیموں کا ریکارڈ مرتب کیا جائے اور ان کا آڈٹ کیا جائے۔

.........

 

 

لاہور

رائے ممتاز حسین بابر

مورخہ  24دسمبر 2014

سیکرٹری

Summary of Proceedings

Summary of the Proceedings

Tuesday, December 30th, 2014

(Started at 11:08 am)

Rana Muhammad Iqbal Khan, Speaker, assumed the Chair and proceedings commenced with a recitation from the Holy Qur’an and its Urdu translation followed by Naat-e-Rasool-e-Maqbool (PBUH).

Question Hour

Questions relating to Prisons and Excise & Taxation Departments were asked and Mr. Abdul Waheed Ch. Minister for Prisons and Mian Muhammad Munir, Parliamentary Secretary for Excise & Taxation answered the questions.

Private Members’ Day

Resolutions

Following Resolutions were taken up.

Ms. Shameela Aslam moved a resolution for the provision and construction of ramps in all offices and public place to facilitate disabled people was unanimously passed by the House.


Sheikh Ala-ud-din tabled a resolution to regulate sale and purchase of new and old mobiles phones and that it should be processed with the original invoice and customer’s I.D card besides registering and connecting mobile phone service centers to the Monitoring Network was unanimously passed by the House.


Ch. Aamir Sultan Cheema moved a resolution to take stern and rigorous action against those involved in manufacturing and sale of fake medicines and to legislate in this regard was kept pending as mover was not present.

اس ایوان کی رائے ہے کہ صوبہ بھر میں جعلی ادویات بنانے والی فیکٹریوں اور ان کے ساتھ گٹھ جوڑ کرنے والے میڈیکل سٹوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور ایسے سنگین دھندے میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دینے کے لئے قانونی اقدامات کئے جائیں۔

The Resolution of Ms. Kanwal Nauman urged for upgradation of Ganj Shahkar Special Education Center, from middle to higher school established in 1988 in District Okara was unanimously passed by the House.


Ms. Lubna Faisal through a resolution demanded registration and audit of NGOs and other organization working for the welfare of women in Punjab was passed by the House.


The House was then adjourned till 9:00 a.m on Friday, 2nd January, 2015.

Resolutions Passed

قرارداد نمبر: 67

محرک کا نام:  محترمہ شمیلہ اسلم (W-312)

"اس ایوان کی رائے ہے کہ معذور افراد کی سہولت کیلئے تمام اداروں، سرکاری عمارات، تفریحی مقامات اور سہولت فراہم کرنے والے اداروں میں سیڑھیوں کے ساتھ (Ramp) ریمپ بھی بنوائے جائیں۔"
----------------

قرارداد نمبر: 68

محرک کا نام:  شیخ علاؤالدین (PP-181)

"یہ ایوان وفاقی حکومت سے سفارش کرتا ہے کہ  تمام نئے و پرانے موبائل فونز کی خرید و فروخت کے لئے اصل خریداری رسید (Original Invoice) بمعہ خریدار کی مصدقہ شناختی کارڈ کی نقل کو سختی سے نافذ کیا جائے نیز  تمام موبائل فون مرمت کرنے والوں کو رجسٹر کر کے (Monitoring Network) سے منسلک کیا جائے۔"
---------------
قرارداد نمبر: 69

محرک کا نام:  محترمہ کنول نعمان (W-321)

"اس ایوان کی رائے ہے کہ گنجشکر سپیشل ایجوکیشن سنٹر ضلع اوکاڑہ میں 1988 سے قائم مڈل سکول کو فی الفور ہائی سکول کا درجہ دیا جائے۔"
--------------

قرارداد نمبر: 70

محرک کا نام:  محترمہ لبنیٰ فیصل (W-332)

"اس ایوان کی رائے ہے کہ صوبہ پنجاب میں خواتین کی بہبود اور ترقی کے لئے قائم کی گئی NGOs اور دیگر تنظیموں کا ریکارڈ متعلقہ محکمہ جات کے قوانین کی روشنی میں مرتب کیا جائے اور ان کا آڈٹ کیا جائے۔"