نشست:19 اکتوبر 2009ء

پرنٹ کریں

فہرست کاروائی

فی الحال دستیاب نہیں

کاروائی کا خلاصہ

فی الحال دستیاب نہیں

منظور شدہ قراردادیں

قرار داد نمبر۔49

محرک کانام۔رانا ثناء اللہ خان،  وزیر قانون

"صوبائی اسمبلی پنجاب پاکستان کا یہ ایوان، مورخہ 18۔اکتوبر2009 کو برادر اسلامی ملک ایران کے صوبے سیستان میں ہونے والے خودکش بم دھماکے کی پُرزور مذمت کرتا ہے اور اس کے نتیجے میں پاسداران انقلاب کے کمانڈروں اور دیگر افراد کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہے۔ یہ ایوان اپنے ایرانی بھائیوں کو یقین دلاتا ہے کہ پاکستانی قوم اُن کے ہر نقصان کو اپنا نقصان تصور کرتی ہے۔ صوبائی اسمبلی پنجاب، پاکستان کا یہ ایوان اور پوری پاکستانی قوم دُنیا کے کسی حصے میں بھی ہونے والے دہشت گردی کے ہر واقعہ کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور ان دھماکوں کو انسانیت کے خلاف ایک مذموم سازش سمجھتی ہے۔ یہ ایوان، ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہے اور انہیں یقین دلاتا ہے کہ پاکستانی قوم اس مشکل گھڑی میں اپنے ایرانی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔"

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات