English ابتدائي صفحہ  |  الیکٹرانیک میل  |  رابطہ  |  انضباط کاروائی  |  ڈاؤن لوڈ  |  عمومی سوالنامہ  |  کارآمد ویب سائٹس  |  ایوان کی لغت  |  سائٹ کا نقشہ
میں 

ڈپٹی اسپیکر

باسہولت چھپنے والا متن

ڈپٹی اسپیکر کا پیغام

جناب ڈپٹی سپیکر کا پیغام

 

یہ امر باعث مسرت ہے کہ آپ صوبائی اسمبلی پنجاب کی سرکاری ویب سائٹ دیکھ رہے ہیں-

صوبہ پنجاب کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کا آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے اسی لیے صوبائی مقننہ میں اسمبلی کے اراکین کی تعداد دوسری صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے-یقینا یہ ویب سائٹ پنجاب کے عوام کے مسائل کے حل کے لیےآواز اٹھانے کے لیے کی جانے والی  اراکین اسمبلی کی بھرپور کوششوں، ان کی لگن اور پختہ عزم کے اظہار کا ایک ذریعہ ہے-

اس جدید دور میں اسمبلی سیکرٹریٹ نے اس ویب سائٹ کے ذریعے صوبائی مقننہ کے فرائض کے بارے میں وسیع اور جامع معلومات ناظرین کو ان کی دہلیز پر پیش کرنے کی کوشش کی ہے-

ہماری ویب سائٹ کی چند خصوصیات میں سے ایک یہ ہے کہ یہ سائٹ اسمبلی اور اس کی کمیٹیوں کے کام کرنے کے طریق کار کے متعلق پارلیمانی معلومات فراہم کرنے کے لیے ایک الیکٹرانک لائبریری کی حثییت رکھتی ہے- "سپیکر کے فیصلے" کے نام سے ایک تحقیقی کاوش بھی اس سائٹ پر دستیاب ہے-مزید برآں اسمبلی کے رواں اجلاس کی آڈیو/ویڈیو کارروائی بھی آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں-

یہ سائٹ اراکین اسمبلی اور سیکرٹریٹ کے درمیان ای میل کے ذریعے رابطے کا کام بھی کرتی ہے-

اسمبلی سیکرٹریٹ کا ایک تاریخی کارنامہ یہ بھی ہے کہ اس کے صوبہ پنجاب میں سال 1860 ء سے لیکر آج تک نافذ کئے گئے تمام قوانین کا مجموعہ اس سائٹ پرموجود ہے جو تلاش کرنے کے ایک جامع پروگرام کی دی گئی ونڈو کے ذریعے آپ مطلوبہ قانون با آسانی تلاش کرسکتے ہیں- ہماری ویب سائٹ اسمبلی کی کارگزاری (بشمول ایجنڈے کارروائی کے خلاصے وغیرہ)تازہ ترین نوٹیفیکیشنوں، مطبوعات، اراکین کے حالات زندگی، قواعد انضباط کار، مسودات قانون، سیکرٹریٹ کے متعلق معلومات، پریس ریلیزز، ٹینڈرز، ملازمت کےمواقع اور بہت سے دیگر امور کے بارے میں ناظرین کو ہر لمحہ آگاہ رکھتی ہے- اپنی مقننہ کے کام کرنے کے طریق کار کے بارے میں جاننے والے ناظرین کا روزانہ ایک بہت بڑی تعداد میں ہماری ویب سائٹ کھولنا ہماری سائٹ میں دلچسپی کا غماز ہے اور ناظرین کی یہ دلچسپی ہمارے لیے بہت اہم ہے- ہم اس سائٹ میں بہتری پیدا کرنے  اور اسے مزید اپ ڈیٹ کرنے کی غرض سے دی جانے والی تجاویز اور تعمیری تنقید کو خوش آمدید کہتے ہیں-

سردار شیر علی گورچانی

سابقہ ڈپٹی سپیکر

صوبائی اسمبلی پنجاب