پروفائل

پرنٹ کریں

??ک ?د?? کا?را?

پی پی ۔ 221 (ساھیوال ۔ II)

اسمبلی دور : 2013-2018(16ویں اسمبلی)

  • پوزیشن
  • وزیر: پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ
  • تعلیمی قابلیت
  • بی اے
  • پیشہ
  • تاجر
  • پارٹی
  • ای میل
  • pp221@pap.gov.pk
  • والد کا / شوہر کا نام
  • ??ک عطا ?ح?د
  • ازدواجی حیثیت
  • شادی شدہ
  • بچے
  • 3
  • تاریخ پیدائش
  • 03  اگست 1953ء
  • پیدائش کی جگہ
  • ساہ??ا?
  • مذہب
  • اسلام
  • تاریخ حلف برداری
  • 01 جون 2013ء

ذاتی کیریئر اور دلچسپی

ملک ندیم کامران ولد ملک عطاءمحمد 3 اگست 1953 کو ساہیوال میں پیدا ہوئے۔آپ نے 1974 میں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے گریجوایشن کی۔دوران تعلیم آپ نے متحرک انداز سے سیاست میں حصہ لیا اور1973-74 کے دوران سٹوڈنٹ یونین گورنمنٹ کالج ساہیوال کے صدر رہے ۔آپ 1991 میں میونسپل کمیٹی ساہیوال کے کونسلر بھی رہے اور میونسپل کمیٹی ساہیوال کے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر کے طور پر خدمات سر انجام دیں اور 1975-95 کے دوران عرصہ بیس سال انجمن تاجران (سنٹرل )ساہیوال کے جنرل سیکرٹری رہے۔آپ بہت سی تنظیموں  اور انسٹیٹیوشنز کے متعدد بار عہدیدار رہے جس میں جنرل  سیکرٹری ساہیوال کلب (1988-93)،دس سال تک صدر سپورٹس ہاکی کلب ساہیوال اور سات سال تک صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن شامل ہیں۔آپ ایک کاروباری شخصیت ہیں جو 1997-99کے دوران رکن صوبائی اسمبلی پنجاب رہے اور اس عرصہ کے دوران چئیرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے امور داخلہ کے فرائض بھی سر انجام دئیے۔2008میں آپ دوسری بار رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے اور بطور وزیرخوراک ،سیاحت و زکوٰة وعشر فرائض سر انجام دیتے رہے ۔2013 کے عام انتخابات میں تیسری بار رکن پنجاب  اسمبلی منتخب ہوئےاور بطور وزیر زکوٰة وعشر فرائض سر انجام دے رہے تھے حال ہی میں  28 نومبر 2016 سے وزارت  منصوبہ بندی  وترقیات  اضافی چارج  ہاؤسنگ ،اربن ڈویلپمنٹ  اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ  کے قلمدان  سنبھال لئے ہیں ۔آپ متعدد بار بیرونی ممالک کا سفر کر چکے ہیں ۔

سابقہ سرکاری عہدے

حکومتی ادارے عہدہ عرصئہ ملازمت
صوبائی اسمبلی پنجاب ایم پی اے 1997-1999
صوبائی اسمبلی پنجاب وزیر برائے خوراک, سیاحت, زکوۃ و عشر 2008-2013
پنجاب گورنمنٹ Minister for Zakat & Ushr 11-06-13 to 28-11-16

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات