English ابتدائي صفحہ  |  الیکٹرانیک میل  |  رابطہ  |  انضباط کاروائی  |  ڈاؤن لوڈ  |  عمومی سوالنامہ  |  کارآمد ویب سائٹس  |  ایوان کی لغت  |  سائٹ کا نقشہ
میں 

اسپیکر

باسہولت چھپنے والا متن

اسپیکر کا پیغام

جناب سپیکر کا پیغام

میں آپ سب کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی سرکاری ویب سائٹ پر خوش آمدید کہتا ہوں-

یہ ویب سائٹ ایک ایسا تکنیکی راستہ ہے جو اس قانون ساز ادارے کےبارے میں ہر قسم کی معلومات، مسودات اور تحقیقی ذرائع کو ممکنہ حد تک شفاف بنانے، پارلیمنٹیرین اور سول سوسائٹی کے مابین براہ راست تعلق اور اراکین کی پارلیمانی سرگرمیوں تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے کھلا ہے- ویب سائٹ پر جناب سپیکر کے فیصلوں کی ایک جامع دستاویز بھی موجود ہے-

ہماری ویب سائٹ پر اجلاس کے متعلق معلومات (بشمول ایجنڈا، کارروائی کا خلاصہ وغیرہ تازہ ترین نوٹیفیکیشنز، مطبوعات تک رسائی کی جامع سہولت کے ساتھ اراکین اسمبلی کی بائیوگرافی، قواعد انضباط کار، مسودات قانون، سیکرٹریٹ ہذا کے متعلق معلومات، پریس ریلیز، ٹینڈر، نوکری کے مواقع اور بہت سی دیگر سہولیات موجود ہیں-

براہ کرم ہماری ویب سائٹ سے استفادہ کے لیے کچھ وقت صرف کریں اور ہمارے ساتھ آن لائن ہو کر لطف اٹھائیں- آپ اسمبلی کی عمارت کی فی الحقیقت سیر بھی کرسکتے ہیں اور اپنی اس سیر کو یادگار بنا سکتے ہیں-

اپنی وسعت اور دیگر ویب سائٹس سے مربوط ہونے کے باوجود یہ ویب سائٹ آسانی سے استعمال کی جاسکتی ہے-سرچ آپشن کے ذریعے آپ فی الفور اپنی مطلوبہ معلومات حاصل کرسکتے ہیں- لوگوں کی ایک بڑی تعداد کا ہر روز اس ویب سائٹ کو دیکھنا ہمارے لیے باعث فخر ہے- پھر بھی اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ہم تجاویز اور مشوروں کا خیر مقدم کرتے ہیں- سیکرٹریٹ ہذا عوام کی جانب سے موصول ہونے والی معلومات کی درخواستوں اور فیڈبیک کے لیے کھلا ہے-

میں اس امر کو باور کرنے میں حق بجانب ہوں کہ آج کے دور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، معلومات کی بروقت فراہمی، فوری رابطے، ملک کی تیزی سے ترقی، کام کے معیار میں بہتری اور صوبہ کے پارلیمانی امور میں عوام اور میڈیا کی شمولیت کے لیےیہ ناگزیر ہے

رانا محمد اقبال خان

سپیکر

صوبائی اسمبلی پنجاب