پیش لفظ

 

پیش لفظ

 

دنیا بھر میں روایت ہے کہ قانون ساز ادارےاپنے داخلی امور میں راہنمائی اورمانیٹرنگ کرنے،ایوان کی کارروائی اور بزنس کو جمہوری اورنتیجہ خیزطریقے پرچلانے کی غرض سےلازمی طورپرفریم ورک بناتے اور طریق کار کی گائیڈ لائنز وضع کرتے ہیں۔صوبائی اسمبلی پنجاب،جسےاس کی تاریخ میں مختلف نام دئیے گئے ،کے آغاز سےاب تک اس کی کارروائی کا انعقادآئین کی متعلقہ تصریحات اورگورنر یا خود اسمبلی کےبنائے ہوئے قواعد انضباط کارکے تحت ہی منضبط کیا جا رہا ہے۔

صوبائی اسمبلی پنجاب کے موجودہ قواعدگورنرنے بنائےاورانہیں اسمبلی نے 25جون 1997کو اڈاپٹ کیا۔ان قواعد میں وقتاً فوقتاً ترامیم کی جاتی رہیں اورجب ان میں کافی زیادہ ترامیم ہوجاتیں تو ہر باران کےنظرثانی شدہ ایڈیشن چھاپےجاتے رہے۔گزشتہ ایڈیشن جولائی 2018میں چھاپا گیا تھا۔

چودھری پرویز الہی ٰ ،سپیکر صوبائی اسمبلی پنجاب نے گہری دلچسپی اور عزم کے ساتھ قواعد انضباط کار صوبائی اسمبلی پنجاب 1997 پرنظرثانی کرنے کےلیے خصوصی کمیٹی نمبر12 تشکیل دی ۔اس کمیٹی کی سفارشات پرموجودہ اسمبلی نےاسمبلی اور اس کی کمیٹیوں کوبااختیاربنانے کےلیےان قواعد میں تاریخی تبدیلیاں کی ہیں جن کاسہرا جناب سپیکرکی صاحب بصیرت قیادت ہی کو جاتا ہے۔ان تبدیلیوں میں زیر حراست اراکین کا پروڈکشن آرڈرجاری کرنا،سٹینڈنگ کمیٹیوں اوران کے اراکین کی تعدادمیں اضافہ کرنا،دو نئی کمیٹیاں یعنی پی اے سی- III اورکمیٹی برائےاصلاحات قانون بنانا ، قراردادوں اور تحاریک التوائے کار جیسے پارلیمانی ٹولز کومزید موثر بنانا،زیرو آر نوٹسوں کوتوجہ دلاؤ نوٹسوں کی طرزپرازسر نو ہئیت دینا،ضمنی سوالات کی تعداد مقررکرنا،اور سب سے بڑھ کرکمیٹیوں کواپنےمتعلقہ محکموں کی نگرانی کرنے کا اختیار دینا شامل ہیں۔سینٹ کی طرزپرجناب سپیکر کوبھی سٹینڈنگ آرڈرز کے ذریعےقواعد میں طریق کار کی تبدیلی کا اختیار دیا گیا ہے۔

ان تمام تاریخی تبدیلیوں کو زیرنظر ایڈیشن میں شامل کرکےاسےمعزز اراکین، سرکاری محکموں،عہدیداروں،محققین ، اورعوام الناس کے استفادہ کے لیے شائع کیا جا رہا ہے۔

 

لاہور

دسمبر2020

سیکرٹری

محمد خان بھٹی

 

 

 

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات