Sitting on 13th October 2020

Print

List of Business

 

صوبائی اسمبلی پنجاب

 

 

 

منگل 13۔اکتوبر2020 کو 2:00بجے دن منعقد ہونے والے اسمبلی کے اجلاس کی فہرست کارروائی

 

 

 

تلاوت  اور نعت

 

......

 

 

 

سوالات

 

 

 

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے متعلق سوالات

 

دریافت کئے جائیں گے اور ان کے جوابات دیئے جائیں گے۔

 

 

 

غیرسرکاری ارکان کی کارروائی

 

 

 

(مفاد عامہ سے متعلق قراردادیں)

 

 

 

 

 

.1

چودھری افتخار حسین چھچھر :

چوبرجی چوک تا LOS نالہ تک ملتان روڈ میں U Turn  نہ ہونے کی وجہ سے ہر وقت ٹریفک جام رہتا ہے اور سرکاری ملازمین کو دفاتر آنے جانے اور انکے بچوں کو سکول آنے جانے میں بڑی دقت پیش آتی ہے۔ لہذا اس ایوان کی رائے ہے کہ چوبرجی گارڈن اسٹیٹ کالونی ملتان روڈ تا LOS  نالہ تک فی الفور U Turns  بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں تاکہ عوام الناس  کو ٹریفک جام کی اذیت سے نجات مل سکے۔

 

.........

 

 

 

.2

سید حسن مرتضیٰ :

پشاور سے کراچی تک ملک بھر میں موٹرویز موجود ہیں اور کروڑوں روپے روزانہ کی بنیاد پر ٹول ٹیکس کی مد میں حکومت کے خزانے میں جمع ہو رہے ہیں لیکن موٹرویز پر لائٹ اور CCTV کیمروں کی سہولت موجود نہیں ہے جس وجہ سے آئے روز رات کو موٹرویز پر ڈکیتیاں اور دیگر وارداتیں ہو رہی ہیں جس سے خصوصاً رات کو موٹرویز پر سفر کرنے والے لوگ انتہائی پریشان اور خوف زدہ ہیں۔ لہذا یہ ایوان حکومت پاکستان سے اس امر کا پُرزور مطالبہ کرتا ہے کہ ملک بھر میں موجود موٹرویز پر سولر لائٹ اور CCTV کیمرے لگائے جائیں تاکہ مسافروں کو احساس تحفظ ہو اور وہ بےخوف خطر اپنا سفر جاری رکھ سکیں۔

 

.........

 

 

 

 

 

 

 

.3

جناب محمد صفدر شاکر:

حلقہ پی پی۔104 میں راجباہ کلیانوالہ بورالہ ڈویژن فیصل آباد پر واقع دیہات چک نمبر 547، 549، 552، 553، 554، 555، 556، 501 ، 557 اور 558 عرصہ دو سال سے
نہری پانی سے محروم ہیں اور غریب زمینداروں کو اپنی فصلوں کی کاشت میں بڑی مشکلات ہیں، لہذا اس ایوان کی رائے ہے کہ ان چکوک میں نہری پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

 

.........

 

 

 

.4

محترمہ عنیزہ فاطمہ :

یہ ایوان وفاقی حکومت کی جانب سے 94 جان بچانے والی ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتاہے، حکومت پہلے ہی ادویات کی قیمتوں میں تقریباً 400% اضافہ کر چکی ہے اور اب زندگی بچانے والی 94 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے غریبوں سے سستے علاج کی سہولت بھی چھین لی گئی ہے۔حکومت نے کینسر، ہارٹ اٹیک اور دوسری جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں بےپناہ اضافہ کر کے غریب عوام کے لئے بےپناہ مسائل کھڑے کر دیئے ہیں۔ ایمرجنسی میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں کئی سو گنا اضافہ سے عوام میں شدید تشویش و اضطراب پایا جاتا ہے۔ لہذا یہ ایوان وفاقی حکومت کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کو مسترد کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ زندگی بچانے والی تمام ادویات کی قیمتوں میں اضافے کو فی الفور واپس لیا جائے۔

 

.........

 

 

 

.5

محترمہ مومنہ وحید :

یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ ٹریکٹر ٹرالی پر رات کے وقت سریا اور لوہا لے جانے پر پابندی عائد کی جائے کیونکہ سریا اور لوہے ٹرالی سے باہر ہونے کی وجہ سے رات کے وقت نظر نہیں آتا جس وجہ سے موٹر سائیکل سوار اس سے ٹکرا کر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ لہذا رات کو ٹریکٹر ٹرالی پر سریا لے جانے کیلئے SOP بنائے جائیں اور ان پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

 

.........

 

 

 

 

 

لاہور

محمد خان بھٹی

مورخہ: 8۔اکتوبر 2020

سیکرٹری

 

Summary of Proceedings

Not Available

Resolutions Passed

 

قرارداد نمبر: 74

 

محرک کا نام:  چودھری افتخار حسین چھچھر (PP-185)

"چوبرجی چوک تا LOS نالہ تک ملتان روڈ میں U Turn  نہ ہونے کی وجہ سے ہر وقت ٹریفک جام رہتا ہے اور سرکاری ملازمین کو دفاتر آنے جانے اور انکے بچوں کو سکول آنے جانے میں بڑی دقت پیش آتی ہے۔ لہذا اس ایوان کی رائے ہے کہ چوبرجی گارڈن اسٹیٹ کالونی ملتان روڈ تا LOS  نالہ تک فی الفور U Turns  بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں تاکہ عوام الناس  کو ٹریفک جام کی اذیت سے نجات مل سکے۔"

-------------

قرارداد نمبر: 75

 

محرک کا نام:  جناب محمد صفدر شاکر (پی پی۔104)

"حلقہ پی پی۔104 میں راجباہ کلیانوالہ بورالہ ڈویژن فیصل آباد پر واقع دیہات چک نمبر 547، 549، 552، 553، 554، 555، 556، 501 ، 557 اور 558 عرصہ دو سال سے نہری پانی سے محروم ہیں اور غریب زمینداروں کو اپنی فصلوں کی کاشت میں بڑی مشکلات ہیں، لہذا اس ایوان کی رائے ہے کہ ان چکوک میں نہری پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔"