Press Release Details

Print

28th April 2015

Press Release of Mr. Speaker 28-April-2015

صوبائی اسمبلی پنجاب

PAP/PRO/SPEAKER/15/12

لاہور۔(پریس ریلیز) 28 اپریل 2015

          سٹینڈنگ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس آج چیئرمین جناب نشاط احمد خاں کی صدارت میں پنجاب اسمبلی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں اراکین اسمبلی جناب امجد علی جاوید ، محترمہ ڈاکٹر نجمہ افضل اور محترمہ ڈاکٹر نوشین حامد اور محکمہ صحت کے دیگر افسران نے شرکت کی۔ جس میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا بل زیر غور آیا۔اجلاس کے دوران جناب چیئرمین نے پوائنٹ آوٹ کیا کہ گزشتہ رات ایک نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں DCOخانیوال کے حوالے سے ٹاک شو میں کہاکہ حکومت پنجاب نے شیشہ سموکنگ (Smoking) کی اجازت دی ہوئی ہے۔کمیٹی نے اجلاس کے دیگر شرکاء میں سے ڈاکٹر سلمان رشید ایڈیشنل سیکرٹری صحت سے حکومت کی ایسی پالیسی کے بارے میں ا ستفسار کیا کہ آیا کہ حکومت پنجاب نے اس کی اجازت دی ہے تو انہوں نے لاعلمی کا اظہار کیا۔ اس بات پر توجہ مبذول کروائی گئی کہ اجلاس میں 02 اپریل2014کے اجلاس کے دوران مذکورہ کمیٹی نے محکمہ صحت کو ہدایات جاری کی تھیں کہ جن اضلاع میں شیشہ سموکنگ (Smoking)کی جار ی ہے وہا ں کے DCOsکواس امر کا پابند بنایا جائے کہ ان کے خلاف سیکشن144کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ آج کے اجلاس میں کمیٹی نے اظہار نارضگی کرتے ہوئے اپنی سابقہ میٹنگ کی ہدایات کا اعادہ کیا کہ محکمہ صحت DCOsکے ذریعے سموکنگ ( شیشہ حقہ ) کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائے اور اس کی روک تھام کے لیے مئوثر اقدامات کیے جائیں۔

 

(عبدالقہار راشد(

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر 042-99200310فیکس نمبر042-992004750
موبائل نمبر 03004284607