Press Release Details

Print

6th November 2015

Press Release of Mr. Speaker 06-Nov-2015

صوبائی اسمبلی پنجاب

PAP/PRO/SPEAKER/15/38

لاہور (پریس ریلیز)06نومبر 2015

کسان ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ پاکستان میں 65 % سے زائد آبادی زراعت سے وابستہ ہے۔ وزیراعظم پاکستان کے کسان پیکج کے مطابق کپاس اور چاول کے کا شتکاروں کو فوری مالی امداد کی فراہمی کے لیے 5000روپے فی ایکڑ مالی امداد بلاتفریق دیا جا رہا ہے۔ سپیکر رانا محمد اقبال خاں

                                       

      سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے کہا ہے کہ پاکستان میں 65 % سے زائد آبادی زراعت سے وابستہ ہے۔ زرعی شعبے کا ملکی GDP میں حصہ 21 % ہے جبکہ ملکی برآمدات کے63 % کا انحصار بھی زراعت پر ہے۔ ان خیالات کا اظہار سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے ضلع کونسل ہال قصور میں وزیر اعظم کسان پیکج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کپاس اور چاول کے کا شتکاروں کو فوری مالی امداد کی فراہمی کے لیے 5000روپے فی ایکڑ مالی امداد دی جا رہی ہے۔ زرعی مشینری کی درآمداور مقامی خرید داری پر سیلز ٹیکس میں خاطر خواہ کمی کر دی گئی ہے۔ سپیکر نے کہا کہ تازہ دودھ، پولٹری اور مچھلی کی مشروط سپلائی پروِد ہولڈنگ ٹیکس میں چھوٹ بھی احسن اقدام ہے۔ حکومت نے 20 ارب روپے سے پوٹاشیم اور فاسفیٹ کھادوں کی قیمت میں فی بوری 500روپے اوریوریا کھاد پر فی بوری 200روپے کی فوری کمی کا بھی اعلان کیا ہے۔ رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ حکومت نے زرعی قرضوں میں اضافہ اور ان کی فراہمی کو آسان بنا دیا ہے۔وزیر اعظم کے اس پیکج میں 2.5ارب روپے سے زرعی قرضوں کی مفت انشورنس کا انقلابی پروگرام بھی شامل ہے۔ زرعی ترقیاتی بینک اور کمرشل بینک ملک بھر میں کسانوں کو قرض فراہم کرنے کے لیے َون وِنڈو کی سہولت بھی دی گئی ہے۔ بعدازاں سپیکر نے کسانوں میں امدادی چیک بھی تقسیم کیے۔

 

 

(عبد القہار راشد)

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-99200310 فیکس نمبر:042-99204750

موبائل نمبر:0300-4284607