Press Release Details

Print

13th October 2016

Press Release of Senior Secretary of dated 13-10-2016

صوبائی اسمبلی پنجاب

PAP/PRO/SPEAKER/16/41

لاہور۔(پریس ریلیز) 13اکتوبر 2016

محنت ، دیانتداری اور لگن سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور ادارے کے وقار کو ہمیشہ ملحوظ رکھیں۔ سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین بابر کا اسمبلی افسران سے خطاب

 

           سیکرٹری پنجا ب اسمبلی رائے ممتاز حسین بابرنے پنجاب اسمبلی کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محنت ، دیانتداری ، لگن سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور ادارے کے وقار کو ہمیشہ ملحوظ رکھیں ۔اسمبلی کے ٹریننگ مکمل کرنے والے افسران نے سیکرٹری اسمبلی کو اپنی بریفنگ دی ۔ رائے ممتاز حسین بابر نے کہا کہ ٹریننگ سے افسران کی کارکردگی بہتر ہو رہی ہے۔ تمام ملازمین قواعد و ضوابط اور ڈسپلن کی پابندی کریں۔ اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ 14اکتوبر سے شروع ہونے والے اجلاس کے حوالہ سے سیکرٹری اسمبلی نے کہا کہ اجلاس کے دوران مہمانوں کے داخلہ پر پابندی ہے۔ انہوں نے اسمبلی سٹاف کو سکیورٹی کے اداروں سے تعاون کی بھی تاکیدکی۔ سیکرٹری اسمبلی نے کہا کہ محنتی افسران و اہلکاران لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ انتظامیہ دفتری اوقات کار اور وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں۔

    

 

(عبدالقہار راشد (

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر 042-99200310فیکس نمبر042-992004750

 موبائل نمبر0300-4284607