Press Release Details

Print

27th July 2017

Press Release of Mr. Speaker of dated 27-07-2017

صوبائی اسمبلی پنجاب

PAP/PRO/SPEAKER/17/37

لاہور۔(پریس ریلیز) 27جولائی 2017

چائنا پاکستان کا مخلص اور ہمدرد دوست ہے۔سی پیک سے خطے میں ترقی آئے گی پاکستان معاشی طور پر مضبوط ہو گا۔ حکومت پنجاب وظائف، نقد انعامات،لیپ ٹاپس اور سولر سسٹم کی تقسیم سے طلباء کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ ہمارے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، محنت کی ضرورت ہے۔ سپیکررانامحمد اقبال خاں

    

          سپیکر رانا محمد اقبال خاں نے کہا ہے کہ تعلیم تمام بچوں کے لیے اہم ہے ،خواہ ان کا تعلق کسی بھی طبقے سے ہو۔ آج ترقی یافتہ قومیں تعلیم کی بدولت ہی جانی پہچانی جاتی ہیں۔تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی کے لئے روح کی حیثیت رکھتی ہے ان خیا لات کا اظہارسپیکر نے پاک چائنا جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے طلباء کے مطالعاتی دورہ پر چائنا روانگی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے حدیث نبوی ﷺ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ علم کا حصول ہر مسلمان پر فرض ہے ۔پاکستان کو ایک مضبوط جمہوری ریاست بنانے کے لیے ، بچوں کو تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہمارا اخلاقی اور قومی فرض ہے۔ جس کے لئے خادم اعلی پنجاب میاں محمد شہباشز شریف دن رات محنت کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب دانش سکول سسٹم کے ذریعے بین الاقوامی معیارکی تعلیم کی فراہمی کے خواب کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں۔ حکومت پنجاب کی طرف سے وظائف، نقد انعامات،لیپ ٹاپس اور سولر سسٹم تقسیم کرکے طلباء کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ سپیکر نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، محنت کی ضرورت ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ بیرون ملک تعلیم کے موقع سے طلباء بھر پور فائدہ اٹھائیں اور ملک کا نام روشن کریں۔رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ چائنا پاکستان کا مخلص اور ہمدرد دوست ہے۔ ہمیں چائنا کے ساتھ اچھے تعلقات پر فخر ہے۔پاک چائنا دوستی رہتی دنیا تک قائم رہے گی۔سی پیک منصوبہ پاک چائنا دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔سی پیک سے خطے میں ترقی آئے گی پاکستان معاشی طور پر مضبوط ہو گا۔

 

(عبد القہار راشد)

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-99200310 فیکس نمبر:042-99204750

موبائل نمبر:0300-4284607