Press Release Details

Print

3rd September 2018

Press Release 03-09-2018

صوبائی اسمبلی پنجاب

PAP/PRO/SPEAKER/18/44         

 لاہور۔(پریس ریلیز) 03ستمبر 2018

چیف جسٹس لاہو رہائی کورٹ، جسٹس سید یاورعلی نے پنجاب اسمبلی میں صدارتی الیکشن کے انتظامات کا جائزہ لیا

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ، جسٹس سید یاور علی نے04ستمبر 2018کو ہونے والے پنجاب اسمبلی میں صدارتی الیکشن 2018کے انتظامات کا جائزہ لیا۔سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خاں بھٹی نے انہیں پنجاب اسمبلی کے ایوان کا دورہ کروایا۔ سیکرٹری اسمبلی نے چیف جسٹس کو بتایا کہ اسمبلی سیکرٹریٹ نے الیکشن کے دوران سیکریسی اور دیگر ضروری انتظامات مکمل کر لیے ہیں تا کہ ووٹنگ کا عمل پر امن اور خوش اسلوبی سے انجام پائے۔ الیکشن کے حوالے سے چیف جسٹس نے قائمقام سپیکر سردار دوست محمد مزاری سے بھی ملاقات کی۔چیف جسٹس نے الیکشن انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر صوبائی الیکشن کمشنر ظفر اقبال حسین اور رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ راؤ عبدالجبار خاں اور ڈائریکٹر جنرل پارلیمانی امور پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک بھی موجود تھے۔یاد رہے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ، 04ستمبر2018کو منعقد ہونے والے صدارتی الیکشن میں پنجاب اسمبلی کے الیکٹورل کالج کے بطور پریزائیڈنگ آفیسر اپنے فرائض سر انجام دیں گے جبکہ پنجاب اسمبلی کا ایوان صدارتی الیکشن میں پولنگ اسٹیشن ہو گا۔منگل 04ستمبر2018کو صبح 10:00بجے سے شام 04:00بجے تک بلا تعطل ووٹنگ جاری رہے گی۔

) عبدالقہار راشد (
فون نمبر 042-99200310فیکس نمبر042-99204750
موبائل نمبر 03004284607