Press Release Details

Print

4th April 2019

Press Release of Mr. Speaker

صوبائی اسمبلی پنجاب

PAP/PRO/SPEAKER/19/23

لاہور۔(پریس ریلیز) 04اپریل 2019

 

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے برٹش کونسل کے پروگرام تعبیر کے وفد کی ملاقات

 

 برٹش کونسل کے پروگرام تعبیر کے وفد نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی ۔ وفد میں سوڈیپ پوکھیرال ایڈوائز DIFD نیپال، محمد سعد ، عامر خاں گورائیہ ، حسن ناصر ، فیصل بٹر اور اراکین اسمبلی رائیس نبیل احمد ، سردار محمد اویس دریشک ، حنا پرویز بٹ سمیت پنجاب اسمبلی کے سیکرٹری محمد خاں بھٹی ، ڈائریکٹر جنرل پارلیمانی امور عنایت اللہ لک اورڈپٹی سیکرٹری قانون سازی خالد محمود بھی موجود تھے۔عامر خاں گورائیہ نے سپیکر پنجاب اسمبلی کو بتایا کہ مستقبل قریب میں تعبیر اراکین اسمبلی اور سٹاف کی استعداد کار بڑھانے کے لیے سیمینار اور تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کر ے گی ۔ چودھری پرویز الٰہی نے تعبیر کی کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ تعبیر کے تعاون سے اسمبلی سیکرٹریٹ بہتر انداز میں سروسز فراہم کر سکے گا۔

 

 

)عبد القہار راشد(

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-99200310 فیکس نمبر:042-99204750

موبائل نمبر:0300-4284607