Press Release Details

Print

27th February 2019

Press Release of Mr. Speaker

صوبائی اسمبلی پنجاب

PAP/PRO/SPEAKER/19/14

لاہور۔(پریس ریلیز) 27فروری2019

 

             پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکرچودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت شروع ہوا جس میں رولز آف پروسیجر صوبائی اسمبلی پنجاب بابت 1997کے قاعدہ 234 کے تحت قاعدہ 115اور دیگر متعلقہ رولز کو معطل کر کے حالیہ بھارتی جارحیت پر پاک فوج کی کامیاب جوابی کارروائی کے حوالے سے ایک قرارداد پیش کی گئی۔ جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔قرار داد صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ، وزیر ھاؤسنگ میاں محمودالرشیداور رکن اسمبلی،سابق سپیکر رانا محمد اقبال خاں کی طرف سے پیش کی گئی۔قرارداد کا متن وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے پڑھ کر سنایا۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ صوبائی پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان گزشتہ روز بھارتی طیاروں کی جانب سے پاکستانی حدود میں دراندازی کے جواب میں پاک فوج کی جانب سے کامیاب کارروائی پر افواج پاکستان اور پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پاک فوج کی اس کامیاب جوابی کارروائی میں آج بھارت کے دو طیاروں کو مارگرایا گیا اور ایک پائلٹ کو گرفتار کر لیا گیا۔ ان بھارتی طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی، جس پر یہ کارروائی کی گئی۔ پاک فوج کے شاہینوں نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ اس ایوان کی رائے ہے کہ پاکستان ہمیشہ امن کا داعی رہا ہے لیکن جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی سیاسی و فوجی قیادت نے ہمیں اپنے دفاع میں اس کارروائی پر مجبور کیا۔ اس کامیاب دندان شکن کارروائی کے بعد اب بھارت کو ہوش کے ناخن لینے چاہیئیں اور سمجھ لینا چاہیے کہ دونوں ملکوں کی افواج میں بنیادی فرق یہ ہے کہ دشمن کی فوج موت سے خوف زدہ اور ہماری افواج جذبہ شہادت سے سرشار اور وطن کی خاطر موت کو گلے لگانے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔ یہ ایوان وفاقی حکومت کے ذریعے عالمی برادری سے اپیل کرتا ہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے آئندہ انتخاب جیتنے کے لیے دنیا کا امن داؤ پر لگانے کی پاداش میں مناسب کارروائی کی جائے۔

 

)عبد القہار راشد(

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-99200310 فیکس نمبر:042-99204750

موبائل نمبر:0300-4284607