پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

11 اپریل 2009ء

قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی رانا مشہود احمد خاں سے نظامت تعلقات عامہ پنجاب کے زیر تربیت افسران کی پنجاب اسمبلی میں ملاقات

صوبائی اسمبلی پنجاب

لاہور۔(پریس ریلیز) 11 اپریل 2009

 

            قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی رانا مشہود احمد خاں سے نظامت تعلقات عامہ پنجاب کے زیر تربیت افسران نے پنجاب اسمبلی میں ملاقات کی۔ملاقات کا مقصد زیر تربیت افسران کا پارلیمانی اُمور سے آگاہی حاصل کرنا تھی جس کے بارے میں قائم سپیکر پنجاب اسمبلی نے انہیں بریفنگ دی افسران نے اسمبلی کے امور میں گہری دلچسپی لیتے ہوئے مختلف سوالات کیے ایک سوال کے جواب میں قائم مقام سپیکر نے افسران کو اسمبلی کی ساخت ‘ پارلیمانی روایات اور سٹینڈنگ کمیٹیوں کی کارکردگی کے متعلق بھی آگاہ کیااور کہا کہ اسمبلی نے اپنا پہلا پارلیمانی سال مشکلات کے باوجودانتہائی کامیابی کے ساتھ مکمل کیا ہے۔ رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ سپیکر غیر جانبدار اور کسٹوڈین آف دی ہاوٴس ہوتا ہے خودمختاری اور غیر جانبداری سپیکر کے عہدے کے دو اہم اوصاف ہیں ہاوٴس کو آئین اور قانون کے مطابق چلانا سپیکر کے فرائض منصبی میں شامل ہے۔ بعد ازاں انہوں نے زیر تربیت افسران کو پنجاب اسمبلی کے ایوان‘ لائبریری اور دیگر شعبہ جات کا دورہ کروایا اورپنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ کاماڈل بھی دکھایا ۔ آخر میں افسران نے مہمان نوازی پر قائم مقام سپیکر رانا مشہود احمد خاں کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر سیکرٹری اسمبلی محمد خاں بھٹی اور سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کے صاحبزادے رانا جاوید اقبال خاں بھی موجود تھے۔

 

(عبد القہار راشد)

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750

موبائل نمبر:0300-4284607

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات