پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

13 اپریل 2009ء

سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے پنجاب اسمبلی کے کمیٹی روم اے میں ایک اعٰلی سطحی اجلاس

صوبائی اسمبلی پنجاب

 

لاہو(پریس ریلیز ) 13-04-2009

 

ْْْْْْْْْْٰٓٓ      سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے پنجاب اسمبلی کے کمیٹی روم اے میں ایک اعٰلی سطحی اجلاس منعقد ہو ا ۔ اجلاس کی صدارت قائم مقام سپیکر رانا مشہود احمد خان نے کی ۔ ایک گھنٹہ جاری رہنے والے اس اجلاس میں آرکیٹیکٹ ڈپیارٹمنٹ، بلڈنگزڈیپارٹمنٹ ، فنانس ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ پولیس کے افسران نے شرکت کی ۔ سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی اور پنجاب اسمبلی کے سیکورٹی ودیگر سینئرافسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر قائم مقام سپیکر نے پولیس اور سکیورٹی افسران کو ہدایات جاری کرتے ہو ئے کہا کہ اسمبلی کی سکیورٹی کو ہر حال میں مقدم رکھا جائے اورموجوہ حالات میں سخت سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایم پی اے ہاسٹل، پیپل ہاؤس ، سپیکر ہاؤس اور ڈپٹی سپیکر ہاؤس میں بھی سیکیورٹی کے فول پروف انتطامات کئے جائیں رانا مشہود احمدخاں نے کہا کہ دہشت گرد ملک میں عدم استحکام کی فضا ء پیدا کر کے ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں ۔ ان سے نبردآزما ہونے کے لئے سیکورٹی اداروں کو چوبیس گھنٹے ہائی الرٹ رہناچاہیے ۔ انھوں نے اسمبلی سٹاف کو سکیورٹی اداروں سے بھر پور تعاون کرنے کی تاکید کی۔ اجلاس میں سکیورٹی کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے متعدد تجاویز زیر غور آئیں۔ رانا مشہود احمد خاں نے کہاکہ اجلاس میں پیش کر دہ تجاویز جناب سپیکر رانا محمد اقبال خاں کی عمرہ سے واپسی پرانھیں پیش کی جا ئیں گی اور ان کی حتمی منظوری دی جائے گی۔

 

 

(عبد القہار راشد)

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-9200310 فیکس نمبر:042-9204750

موبائل نمبر:0300-4284607

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات