پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

15 اکتوبر 2015ء

پریس ریلیز 15 اکتوبر 2015

صوبائی اسمبلی پنجاب

PAP/PRO/SPEAKER/15/34

لاہو(پریس ریلیز ) 15اکتوبر 2015

محر م الحرام آپس میں اتحاد، بھائی چارہ اور قربانی کا درس دیتا ہے۔حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی شہادت تمام مسالک کے لوگوں کے لیے مشعل راہ ہے۔دہشت گردی کے خاتمہ اور امن عامہ قائم کرنے کے لیے علماء اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں

    

          سپیکر رانا محمد اقبال خاں نے کہا ہے کہ محرم الحرام آپس میں اتحاد ، ا تفاق ، قناعت ، صبرو تحمل ، بھائی چارہ اور قربانی کا درس دیتا ہے۔حضرت اما م حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے ساتھیوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے قربانی کی لازوال مثال رقم کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسمبلی چیمبر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام ہر مکتبہ ء فکر کے لوگوں کے لیے ادب و احترام کا درجہ رکھتا ہے۔ جس سے ایثار اور قربانی کا درس ملتا ہے۔ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی قربانی تمام مسالک کے لوگو ں کے لیے مشعل راہ ہے جنہوں نے دنیا کو اسلام کی سربلندی کا درس دیا ۔ رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ علماء اس ماہ مقدس میں دہشت گردی کے خاتمہ اور امن عامہ قائم رکھنے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

 

(عبد القہار راشد)

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-99200310 فیکس نمبر:042-99204750

موبائل نمبر:0300-4284607

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات