پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

22 اپریل 2016ء

پریس ریلیز 22 اپریل 2016

صوبائی اسمبلی پنجاب

PAP/PRO/SPEAKER/16/17

لاہور۔(پریس ریلیز)22اپریل 2016

 

         سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ ہمیں ایرانی بھائیوں سے دیرینہ تعلقات پر فخر ہے موجودہ حالات میں دونوں ملکوں کو صنعت وتجارت سمیت تمام شعبوں میں تعان بڑھانا چاہیے امت مسلمہ کو اتفاق و اتحاد سے موجودہ چیلجز کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ دونوں ملکوں کے عوام ایک دوسرے سے گہرا لگاؤ رکھتے ہیں ۔سیرت طیبہﷺسے صحیح معنوں میں رہنمائی حاصل کرکے امت مسلمہ مسائل سے نجات حاصل کر سکتی ہے ان خیالات کا اظہار سپیکر پنجاب اسمبلی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست ( Mehdi Honardoost ) سے پنجاب اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطہ میں امن و امان کی صورت حال پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر قونصل جنرل آف ایران لاہور بنی ا سدی بھی موجود تھے۔ رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ملک میں مضبوط جمہوری نظام کے تسلسل کے لئے دن رات محنت کر رہے ہیں۔ سپیکرنے ایرانی سفیر کو پنجاب اسمبلی کے رولز آف پروسیجر اور ایوان کی روایات سے آگاہ کیاجس میں انہوں نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔سپیکرنے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سر فہرست ہے ، سول سوسائٹی، میڈیا اور تمام سیاسی جماعتیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہیں اس موقع پر رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ ہمیں ایرانی بھائیوں کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات پر فخر ہے ۔ دونوں ممالک کی دوستی لازوال ہے جسے ہمارے تاریخی ، ثقافتی، ادبی، معاشی و اقتصادی تعلقات نے چار چاند لگا رکھے ہیں۔ دونوں ممالک لا الہ اللہ کے مضبوط رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ مستقبل میں پاکستان اور ایران کے باہمی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ پنجاب میں توانائی ، تعلیم ، زراعت ، لائیوسٹاک اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بے شمار پر کشش مواقع میسر ہیں جن سے بیر رونی سرمایہ کار خاطر خواہ فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔ معاشی و اقتصادی میدان میں باہمی روابط سے پاکستان اور ایران کے دوستانہ تعلقات مزید مضبوط ہو سکتے ہیں۔ رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ وزیراعلی میاں محمد شہباز شریف کی مدبرانہ قیادت میں صوبے کی معاشی ترقی کے لئے کوشاں ہے ․اور اقتصادی راہداری سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں خوشحالی میں آئیں گی۔ صوبہ پنجاب میں اندرونی اور بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ تشکیل دیا گیا ہے تاکہ سرمایہ کاری کے لئے ساز گار ماحول بنایا جائے اور بیرونی سرمایہ کاروں کے لئے بہترین سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی مدبرانہ قیادت میں صوبے کی معاشی ترقی کے لئے کوشاں ہے۔ پاکستان اور ایران کو تمام شعبہ ہائے زندگی میں ایک دوسرے کے ماہرین سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔گفتگو کے دوران رانا محمد اقبال خاں نے شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے فارسی اور اردو اشعار بھی سنائے۔ایرانی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات پر فخر ہے بعد ازاں سپیکر نے مہدی ہنر دوست کو اعزازی شیلڈ دی اور پنجاب اسمبلی کا ایوان بھی دکھایا ۔    

    

(عبد القہار راشد)

افسر تعلقات عامہ

فون نمبر: 042-99200310 فیکس نمبر:042-99204750

موبائل نمبر:0300-4284607

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات