پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

13  اگست 2018ء

پریس ریلیز 13-08-2018

صوبائی اسمبلی پنجاب

PAP/PRO/SPEAKER/18/35

لاہور۔(پریس ریلیز)13اگست 2018

سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے گزشتہ روز اسمبلی سیکرٹریٹ کے کمیٹی روم "اے" میں بدھ15اگست 2018کو10 بجے صبح منعقد ہونے والے 17ویں نو منتخب پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات کے ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر انہوں نے پولیس اور دیگر سکیورٹی افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس کے دوران سکیورٹی کو ہر حال میں مقدم رکھا جائے اور فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی سٹاف کو چوبیس گھنٹے ہائی الرٹ رہنا چاہیے ۔انہوں نے تنبیہہ کی کہ سکیورٹی کے سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسمبلی اجلاس کے دوران مہمانوں کے داخلہ پر پابندی ہو گی ۔ اسمبلی سٹاف اور میڈیا کے نمائندے اجلاس کے دوران اسمبلی کی طرف سے جاری کردہ تعارفی کارڈ نمایاں طور پر آویزاں رکھیں تا کہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

 )عبد القہار راشد(
افسر تعلقات عامہ
فون : 042-99200310 فیکس:042-99204750

0300-4284607

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات