پریس ریلیز تفصیل

پرنٹ کریں

07  ستمبر 2018ء

پریس ریلیز 07-09-2018

صوبائی اسمبلی پنجاب

PAP/PRO/SPEAKER/18/46

لاہور۔( پریس ریلیز ) 07ستمبر 2018

 

ہمارے ترقیاتی منصوبے شہباز شریف کے تعصب کی نظر ہو گئے۔ ہم التوا میں رکھے گئے تمام منصوبو ں کو انشاء اللہ جلد مکمل کریں گے ۔ سابقہ حکومت نے دلچسپی لی ہو تی تو اسمبلی کی نئی بلڈنگ 8سال پہلے مکمل ہو چکی ہوتی۔ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے اراکین اسمبلی کو بھی عزت نہ دی ۔ موجودہ ایوان میں اراکین اسمبلی کی تعداد کے مطابق بیٹھنے کی گنجائش نہیں۔ تعمیر میں تاخیر کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں گے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی کا اسمبلی کی نئی بلڈنگ کے حوالے سے بریفنگ کے موقع پر خطاب ۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خاں بزدار کی سپیکر چوہدری پرویز الہی کی دعوت پر اجلاس میں خصوصی شرکت۔ وزیر اعلیٰ کی ایم پی ایز ہاسٹل ، اسمبلی مسجد اور زیر تعمیر بلڈنگ کے لیے فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی۔

 

پنجاب اسمبلی کی زیرتعمیر بلڈنگ کی پراگریس کے جائزہ کے لیے اسمبلی سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقدہوا۔اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خاں بزدار نے سپیکر کی خصوصی دعوت پر اجلاس میں شرکت کی او ر چوہدری پرویز الہٰی کے ہمراہ اسمبلی کی زیرتعمیر بلڈنگ کا دورہ بھی کیا ۔ بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ اور NCAکے افسران نے سپیکر اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ ہمارے ترقیاتی منصوبے شہباز شریف کے تعصب کی نظر ہو گئے۔ ہم التوا میں رکھے گئے تمام منصوبو ں کو انشاء اللہ جلد مکمل کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے دلچسپی لی ہو تی تو اسمبلی کی نئی بلڈنگ 8سال پہلے مکمل ہو چکی ہوتی۔ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے اراکین اسمبلی کو بھی عزت نہ دی ۔ چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ موجودہ ایوان میں 248ممبران بیٹھ سکتے ہیں۔ جب کہ پنجاب اسمبلی کا ایوان 371ممبران پر مشتمل ہے۔ سپیکر نے کہا کہ موجودہ ایوان میں اراکین اسمبلی کی تعداد کے مطابق بیٹھنے کی گنجائش نہیں۔ تعمیر میں تاخیر کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ نئی بلڈنگ میں پیش کرنا چاہتے ہیں۔ سپیکر نے تعمیراتی اداروں کو تاکید کی کہ بلا تاخیر کام مکمل کیاجائے ۔ بلڈنگ کی تزین و آرائش مثالی ہونی چاہئے۔بلڈنگ میں فول پروف سکیورٹی کو بھی مد نظر رکھا جائے۔ چوہدری پرویز الہٰی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ایم پی ایز ہاسٹل ، اسمبلی مسجد اور زیر تعمیر اسمبلی بلڈنگ کے حوالے سے بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ میرے دور میں تمام اراکین اسمبلی نے مسجد کی تعمیر کے لیے ایک ماہ کی تنخواہ دی تھی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے سپیکر پنجا ب اسمبلی کو یقین دلایا کہ ممبران اسمبلی کے لیے نیو ہاسٹل کی تعمیر کے آڈرز میں ابھی جاری کرتا ہوں جبکہ مسجد کی تعمیر کے لیے جو بھی فنڈز درکار ہونگے حکومت پنجاب فراہم کرے گی اور آئندہ بجٹ میں پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ کے لیے فنڈز بھی مختص کئے جائیں گے۔         

)عبد القہار راشد(

افسر تعلقات عامہ

فون : 042-99200310 فیکس:042-99204750

0300-4284607

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات