Allotment of Question Days for 39th Session
39واں اجلاس فون نمبر99204252
صوبائی اسمبلی پنجاب
تقدیم فائق
منجانب
محمد خان بھٹی
سیکرٹری
بخدمت
1۔ وزیراعلیٰ/جملہ وزراصاحبان، حکومت پنجاب ، معاونین خصوصی /مشیران برائے وزیر اعلیٰ پنجاب
2۔جملہ پارلیمانی سیکرٹری صاحبان ،حکومت پنجاب
3۔قائد حزب اختلاف ، صوبائی اسمبلی پنجاب
4۔اراکین ، صوبائی اسمبلی پنجاب
نمبر :ص الف پ /ش س ۔(6)/18/419
مورخہ 18جنوری 2022
موضوع: اسمبلی اجلاس کےدوران محکمہ جات سے متعلق سوالات و جوابات کے لئے ایام کار کا تعین
محترمی!
حسب ہدایت گزارش ہے کہ جناب سپیکر ، صوبائی اسمبلی پنجاب نےقواعد انضباط کار ، صوبائی اسمبلی پنجاب بابت 1997کے قاعدہ نمبر 51 کےتحت بروزجمعتہ المبارک مورخہ21جنوری 2022سے شروع ہونے والے اجلاس کے دوران صوبائی حکومت کے مختلف محکمہ جات سے متعلق سوالات دریافت کرنے اور ان کے جوابات دینے کے لیے حسب ذیل پروگرام کا تعین فرمایا ہے:۔
نمبر شمار |
دن مع تاریخ |
محکمہ جات |
1 |
جمعتہ المبارک21جنوری 2022 |
مال و کالونیز ِِِ(بورڈ آف ریونیو) اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ |
2 |
پیر 24 جنوری 2022 |
ہاؤسنگ، شہری تری و پبلک ہیلتھ انجینئرنگ |
3 |
منگل25 جنوری 2022 |
محنت و انسانی وسائل |
4 |
بدھ26 جنوری 2022 |
ہائر ایجوکیشن |
5 |
جمعرات27جنوری 2022 |
پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر |
6 |
جمعتہ المبارک 28 جنوری 2022 |
آبکاری ، محصولات و انسداد منشیات |
7 |
پیر 31جنوری 2022 |
سکولز ایجوکیشن |
8 |
منگل یکم فروری 2022 |
آبپاشی |
اگر ضروری ہوا تو بقیہ ایام اور محکمہ جات کا پروگرام بعد ازاں جاری کیا جائے گا۔
(محمد اشفاق)
سپرنٹنڈنٹ (سوالات)