Allotment of Question Days for 2nd Session
دوسرا اجلاس فون نمبر99204252
صوبائی اسمبلی پنجاب
تقدیم فائق
منجانب
محمد خان بھٹی
سیکرٹری
بخدمت
1۔ وزیراعلیٰ/جملہ وزرأ صاحبان، حکومت پنجاب ، معاونین خصوصی /مشیران برائے وزیر اعلیٰ پنجاب
2۔ جملہ پارلیمانی سیکرٹری صاحبان ، حکومت پنجاب
3۔ قائد حزب اختلاف ، صوبائی اسمبلی پنجاب
4۔اراکین ، صوبائی اسمبلی پنجاب
نمبر: ص الف پ /ش س۔(6)/18/5491
مورخہ، یکم اکتوبر2018
موضوع: اسمبلی اجلاس کےدوران محکمہ جات سے متعلق سوالات و جوابات کے لئے ایام کار کا تعین
محترمی!
حسب ہدایت گزارش ہے کہ جناب سپیکر ، صوبائی اسمبلی پنجاب نے قواعد انضباط کار ، صوبائی اسمبلی پنجاب بابت 1997 کے قاعدہ نمبر 51 کے تحت بروزجمعرات مورخہ4۔اکتوبر2018سےشرو ع ہونے والے اجلاس کے دوران صوبائی حکومت کے مختلف محکمہ جات سے متعلق سوالات دریافت کرنے اور ان کے جوابات دینے کے لیے حسب ذیل پروگرام کا تعین فرمایا ہے:۔
نمبر شمار |
دن مع تاریخ |
محکمہ جات |
|
1 |
جمعرات 4اکتوبر2018 |
1۔ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن 2۔ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر 3۔ صنعت ،تجارت و سرمایہ کاری 4۔ لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ |
|
2 |
جمعتہ المبارک 5اکتوبر2018 |
1۔ زراعت 2۔ہائر ایجوکیشن 2۔ ہاؤسنگ ،شہری ترقی و پبلک ہیلتھ انجینئرنگ |
|
3 |
پیر8اکتوبر2018 |
1۔ تحفظ ماحول 3۔ امداد باہمی |
|
4 |
منگل 9اکتوبر2018 |
1۔ کان کنُی و معدنیات 2۔ خزانہ 3۔ داخلہ |
|
(عادل شہزاد)
اسسٹنٹ سیکرٹری (سوالات)