Allotment of Question Days for 21st Session
21واں اجلاس فون نمبر99204252
صوبائی اسمبلی پنجاب
تقدیم فائق
منجانب
محمد خان بھٹی
سیکرٹری
بخدمت
1۔ وزیراعلیٰ/جملہ وزراصاحبان، حکومت پنجاب ، معاونین خصوصی /مشیران برائے وزیر اعلیٰ پنجاب
2۔جملہ پارلیمانی سیکرٹری صاحبان ،حکومت پنجاب
3۔قائد حزب اختلاف ، صوبائی اسمبلی پنجاب
4۔اراکین ، صوبائی اسمبلی پنجاب
نمبر: ص الف پ /ش س۔(6)18//ٍ2783
مورخہ 05 مئی 2020
موضوع: اسمبلی اجلاس کےدوران محکمہ جات سے متعلق سوالات و جوابات کے لئے ایام کار کا تعین
محترمی!
حسب ہدایت گزارش ہے کہ جناب سپیکر ، صوبائی اسمبلی پنجاب نے قواعد انضباط کار ، صوبائی اسمبلی پنجاب بابت 1997کے قاعدہ نمبر 51 کےتحت بروز جمعتہ المبارک مورخہ 8مئی 2020سے شروع ہونے والے اجلاس کے دوران صوبائی حکومت کے مختلف محکمہ جات سے متعلق سوالات دریافت کرنے اور ان کے جوابات دینے کے لیے حسب ذیل پروگرام کا تعین فرمایا ہے:۔
نمبر شمار |
دن مع تاریخ |
محکمہ جات |
1 |
جمعتہ المبارک 8مئی 2020 |
پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر |
2 |
پیر 11مئی 2020 |
سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن |
3 |
منگل 12مئی 2020 |
خوراک |
4 |
بدھ 13مئی 2020 |
زراعت |
5 |
جمعرات 14مئی 2020 |
ہاؤسنگ ،شہری ترقی وپبلک ہیلتھ انجینئرنگ |
6 |
جمعتہ المبارک 15مئی 2020 |
ہائر ایجوکیشن |
7 |
پیر 18مئی 2020 |
سماجی بہبود و بیت المال |
8 |
منگل 19مئی 2020 |
داخلہ |
9 |
بدھ 20مئی 2020 |
کان کنی و معدنیات |
اگر ضروری ہوا تو بقیہ ایام اور محکمہ جات کا پروگرام بعد ازاں جاری کیا جائے گا۔
(محمد اشفاق)
سپرنٹنڈنٹ (سوالات)