جناب عامر عنایت خاں شاہانی ولد عنایت اللہ خاں شاہانی یکم دسمبر 1983 کو بھکر میں پیدا ہوئے ۔ پنجاب یونیورسٹی لاہور سے 2003 میں گریجوایشن کی ۔ آپ بلحاظ پیشہ زمیندار ہیں جو 2013 کے عام انتخابات میں رکن صوبائی اسمبلی پنجاب منتخب ہوئے ۔انڈیا ،سری لنکا ، سنگا پور ، تھائی لینڈ اور ملائشیا کر دورہ کر چکے ہیں ۔ آپ کا تعلق ایک مشہور سیاسی گھرانے سے ہے ان کےچچا امان اللہ خاں شاہانی 1962-65 اور 1965-69رکن صوبائی اسمبلی مغربی پاکستان اور 1977 اور 1985-88رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں ۔ان کے کزن نعیم اللہ خاں شاہانی 1990-93، 1997-99 اور 2002-08رکن صوبائی اسمبلی پنجاب ، 1990-93 وزیر اعلیٰ کے مشیر اور 2002-07وزیر برائے کھیل رہ چکے ہیں ۔