ڈپٹی سپیکر کا پیغام پرنٹ کریں

میں آپ کا شکرگزار ہوں  کہ آپ  اسلامی جمہوریہ پاکستان  کے سب سے گنجان آباد صوبہ کی  صوبائی اسمبلی  کی آفیشل  ویب سائٹ  ملاحظہ  کررہے ہیں ۔

یہ ویب سائیٹ  اسمبلی کی کارروائی اور اس میں اراکین  کی فعال شرکت  ،ان کی لگن اور عوام  کے مسائل کے حل کے لئے آواز بلند کرنے کے پختہ عزم  کودکھانے کے حوالے سے ایک قابل تحسین  کاوش ہے ۔اسمبلی سیکریٹریٹ نے کوشش کی ہے کہ انفارمیشن کے اس دور میں صوبائی  مقننہ  کے فرائض  سے متعلق وسیع  اور جامع  معلومات ناظرین کوصرف ایک  کلک پر دستیاب ہوں ۔

مجھے  یقین ہے کہ یہ ویب سائٹ ایک ایسی اہم ، تیز ترین اور قابل اعتماد  معلومات  کا ذخیرہ ثابت ہوگی جس کی  صوبائی اسمبلی پنجاب  جیسے ذمہ دار ادارہ  سے توقع کی جاسکتی ہے ۔یہ سائٹ نہ صرف  قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین بلکہ  سکالرز ، ریسرچ   کے طلباء اور سول سوسائٹی  کی ضروریات  کو بھی پورا کرے گی ۔

میں آپ  کو ویب سائٹ   کی وزٹ  پر خوش  آمدید  کہتا ہوں  اور امید کرتا ہوں  کہ آپ ہماری اس   کاوش پر فیڈ بیک دیں گے جو اس ویب سائٹ کو خوب سے خوب تر  بنانے میں ہمارا معاون ہوگا ۔

 

واثق قیوم عباسی

ڈپٹی سپیکر

صوبائی اسمبلی پنجاب

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات