ہاسٹل کے قوانین پرنٹ کریں

 

قواعد ہاسٹلز صوبائی اسمبلی پنجاب 2002ء

 

 18)اکتوبر2002ء(

 

 

 

1۔ مختصر عنوان اور آغاز نفاذ:۔

 

(i)         قواعد ہذا کو قواعد ہاسٹلز صوبائی اسمبلی پنجاب 2002ء سے موسوم کیا جائے گا۔

 

(ii)      یہ فوری طور  پر نافذالعمل ہوں گے۔

 

2۔ تعریفات:۔

 

(i)  قواعد ہذا میں تاوقتیکہ  متن میں کچھ اور درکار ہو۔

 

(اے) " الاٹی" سے مراد وہ شخص ہے  جو قواعد ہذا کے تحت الاٹمنٹ آرڈر رکھتا ہو۔

 

(بی)  "اسمبلی "سے مراد صوبائی اسمبلی پنجاب ہے۔

 

(سی)  "خاندان"  میں الاٹی کا شریک حیات  اور اس کے بچے شامل ہیں۔

 

(ڈی)  "ہاسٹل " سے مراد  پیپل ہاؤس اور ایم پی اے ہاسٹل ہیں، اور اس میں ارکین کو رہائشی سکونت فراہم کرنے کے لئے اسمبلی  کے ایڈمنسٹریٹو  کنٹرول کے تحت  فی الوقت کوئی دیگر عمارت شامل ہے۔

 

(ای)  "رکن" سے مراد  اسمبلی کا رکن ہے لیکن اس میں سپیکر، ڈپٹی سپیکر، قائد حزب اختلاف، وزیر، خصوصی معاون /مشیر برائے وزیر اعلیٰ اور پارلیمانی سیکرٹری  شامل نہ ہیں۔

 

(ایف) "غیر رکن" سے مراد رکن کے علاوہ کوئی شخص ہے۔

 

(جی)  "ڈیوٹی پر رہائش کی مدت" کے وہی معنی ہوں  گے جیسا کہ قانون صوبائی اسمبلی  پنجاب(اراکین کی تنخواہیں، الاؤنسز اور استحقاقات)1974ء(16بابت1974) کی تصریح میں  تفویض کئے گئے ہیں۔

 

(ایچ)  "کمرہ" سے مراد ہاسٹل میں سنگل روم سکونت ہے لیکن اس میں سوئٹ شامل نہ ہے۔

 

(آئی)  "سیکرٹری" سے مراد اسمبلی کا سیکرٹری  ہے اور  اس میں وہ شخص شامل ہے جو فی الوقت سیکرٹری کے فرائض سرانجام دے رہا ہو۔

 

(جے) "سپیکر" سے مراد اسمبلی کا سپیکر ہے، اور

 

(کے) "سوئٹ" سے مراد ہاسٹل  میں کمروں کا سوئٹ  ہے جس سے مراد بطور سنگل یونٹ استعمال ہے۔

 

(ii)  قواعد میں استعمال  کئے گئے  اور تصریح  نہ کئے گئے الفاظ کا وہی مطلب ہوگا جیسا کہ  آئین میں اور قانون صوبائی اسمبلی پنجاب (اراکین کی تنخواہیں، الاؤنسز اور استحقاقات)1974ء میں بالترتیب تفویض کئے گئے ہیں۔

 

3۔ الاٹمنٹ کے لئے اہلیت:۔

 

(i)   ذیلی قاعدہ(3) کی شرائط کے تابع ہاسٹل میں رکن اور اس کے خاندان کی جانب  سے مکمل استعمال  یا قبضہ کے لئے سوئٹ  یا کمرہ ایسے کرایہ اور دیگر چارجز کی ادائیگی  پر مختص ہوگا جیسا کہ قواعد کے تحت تصریح  کی گئی ہو۔

 

(ii)  سپیکر سوئٹس اور کمروں کی ایسی تعداد کو مختص کرسکتا ہے جیسا کہ وہ صرف خواتین  اراکین کو ترجیحی  بنیادوں  پر الاٹمنٹ کے لئے تعین کرے۔

 

(iii)  سکونت کی دستیابی  اور ذیلی قاعدہ(4) کی شرائط کے تابع، سوئٹ یا کمرہ غیر رکن کو اتنی مدت جو سات یوم سے زائد نہ ہو کےلئے کسی بھی وقت  اتنے کرایہ  اور دیگر چارجز  کی ادائیگی  پر جیسا کہ قواعد ہذا  کے تحت  مصرحہ کئے گئے ہوں الاٹ کیا جاسکتا ہے۔

 

(iv)  غیر رکن  کو الاٹمنٹ کسی بھی  وقت ختم کی جاسکتی ہے، اگر مذکورہ سکونت کسی رکن کو رہائش کےلئے درکارہو۔

 

4۔ الاٹمنٹ کےلئے  طریقہ کار:۔

 

(i)   سوئٹ یا کمرہ کی الاٹمنٹ درخواست پر  یا بذریعہ  الیکٹرانک میڈیا (ٹیلیفون ، فیکس، ای میل، یا ویب سائیٹ) کی جاسکتی ہے۔

 

(ii)  الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے  الاٹمنٹ کی درخواست تحریری صورت میں لانا ہوگی اور قواعد ہذا کے تحت وصول شدہ درخواست متصور ہوگی اور اس  کے مطابق کارروائی ہوگی۔

 

(iii)  جب درخواست کے ذریعے استدعا کی جائے  یا بصورت دیگر تو اس بات کی بھی تصدیق کی جائے گی  کہ درخواست گزار ان قواعد کے تحت الاٹمنٹ کے لئے نا اہل تو نہیں۔

 

(iv)  وصول شدہ یا وصول  کردہ متصور درخواستوں  کا اسی ترتیب سے رجسٹر میں اندراج  کیا جائے گا جس ترتیب سے وہ وصول کی گئی ہوں۔

 

(v)  سیکرٹری یا اس کا کوئی مجاز افسردرخواستوں کی وصولی کے مطابق(پہلے آئیے پہلے پائیے) الاٹمنٹ کرے گا۔

 

(vi)  ذیلی دفعہ(5) میں مذکورہ کسی امر کےباوصف سپیکر سوئٹ  یا کمرے کی الاٹمنٹ مرد رکن کے مقابلہ میں ترجیحًا  خاتون کو کرے گا۔  ایسا کوئی آرڈر صادر کرتے وقت  خواتین اراکین کے مابین (inter the priority)باہمی تقدیم کو مدنظر رکھا جائے گا۔

 

(vii) سیکرٹری یا اس کی جانب  سے مجاز افسر کے باضابطہ جاری کردہ الاٹمنٹ  آرڈر کے بغیر کوئی سوئٹ یا روم قبضہ میں نہیں لیا جائے گا۔

 

5۔ الاٹمنٹ  پر پابندی:۔

 

    کسی شخص کے حق میں الاٹمنٹ   نہیں کی جائے گی۔

 

(اے) جو ڈسٹرکٹ  لاہور کے حلقہ ہائے نیابت سے ہو یا

 

(بی)  جس کے پاس ڈسٹرکٹ لاہور میں رہائش دستیاب ہو، اور

 

(سی)  جس کے ذمے کسی سابقہ  الاٹمنٹ کی بدولت  کوئی واجبات قابل وصول ہوں تو جب تک مذکورہ واجبات ادا نہ کردیئے جائیں،  یا

 

(ڈی)  جو ڈسٹرکٹ  لاہور میں وفاقی حکومت یا صوبائی حکومت  یا ایسی حکومتوں  کے کنٹرول کے تحت اتھارٹی کی ملکیتی  یا زیر کنٹرول کسی دیگر رہائش پر قابض ہو یا  جس میں ایسی حکومتوں کا مالی مفاد وابستہ ہو جب تک کہ  وہ متذکرہ رہائش خالی نہ کردیں ، یا

 

(ای)  قواعد ہذا کی خلاف ورزی کرنے پر جس کی الاٹمنٹ پہلے منسوخ کردی گئی ہو۔

 

6۔ ممانعت:۔

 

(i)         کسی رکن کو ایک سوئٹ یا ایک روم سے زائد الاٹمنٹ نہیں کی جائے گی۔

 

(ii) قاعدہ 7کے تحت کسی شخص کو مصرحہ کرایہ  کی ادائیگی  کے بغیر کوئی روم الاٹ نہیں کیا جائے گا اور بغیر کرایہ کی ادائیگی  کے ہاسٹل  میں کوئی روم "گیسٹ روم"ڈیکلیئر نہیں کیا جائے گا۔ بشرطیکہ  دستیابی  کی صورت میں وزٹ  پر آئے ہوئے  وفد کو بغیر کرایہ کے ہاسٹل میں رہائش  فراہم  کی جاسکتی ہے۔

 

(iii) ایک سوئٹ یا روم جو رکن کو الاٹ ہواہو ڈیوٹی  پر رہائشی  مدت کے دوران  رکن سے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ  یا اسمبلی سیکرٹریٹ سالانہ یا سپیشل مینٹیننس کے مقصد کےلئے اس سے واپس نہیں  لیں گے اور اس وقت  کوئی ایسا کام اپنے ذمہ نہیں لے گا جب تک خالی  کرکےکمپٹرولر کے سپرد نہیں کیا جاتا۔

 

(iv) کچن کے سوا کسی بھی جگہ پر کوکنگ کی ممانعت ہے۔

 

(v) ہاسٹل  کی عمارت میں  کوئی پالتو جانور یا دیگر جانور نہ  لایا جائے گا اور نہ رکھا جائے  گا۔

 

(vi) الاٹمنٹ کرنے والی مجاز اتھارٹی  کی تحریری پیشگی  اجازت  کے بغیر الاٹی اور اس کی فیملی کے  علاوہ کوئی شخص ہاسٹل میں  نہیں ٹھہرے گا۔

 

(vii) کوئی الاٹی اپنے الاٹ شدہ سوئٹ یا روم کا قبضہ کسی شخص کے سپرد نہیں کرے گا جو قواعد ہذا کےتحت اسے استعمال کرنے یا قبضہ میں رکھنے کا مستحق نہ ہو۔

 

(viii) ہاسٹل میں کوئی جلسہ منعقد نہیں کیا جائے گا۔

 

(ix) کوئی الاٹی اپنے الاٹ شدہ سوئٹ یا روم کو اپنی مستقل رہائش گاہ  یا  کاروبار کے لئے استعمال نہ کرے گا۔

 

(x) کوئی الاٹی سوئٹ یا روم جو اسے الاٹ  ہوا ہو اس میں کوئی پرائیوٹ ٹیلی فون کنکشن حاصل نہیں کرے گا۔

 

(xi) کوئی اضافی فرنیچر،لائٹنگ پوائنٹ،پنکھا،ہیٹر یا دیگر بجلی کی تنصیبات سے الاٹی استعفادہ نہ کرے گا ماسوائے جو سوئٹ یا روم میں الاٹی کو استعمال کے لئے دی گئی ہوں اور مذکورہ جگہ سے ایسی اشیاء ہٹائی نہیں جائیں گی۔

 

(7) چارجز:۔

 

(i)  ڈیوٹی پر رہائشی مدت کے دوران روم پر قبضہ رکھے والے رکن سے کوئی کرایہ وصول نہ کیا جائے گا لیکن وہ قانون (تنخواہیں،الاؤنسسز اور استحقاقات) صوبائی اسمبلی پنجاب 1974ء(16بابت 1974ء)کے تحت غیر رہائشی رکن کو ملنے والے رہائشی الاؤنس کا حقدار نہ ہوگا۔

 

(ii) کوئی رکن جو ہاسٹل میں سوئٹ یا روم کا قبصہ رکھتا ہو اور ڈیوٹی پر مامور رہائش کے علاوہ سوئٹ پر دو سو پچاس روپے یومیہ ادا کرے گا اور روم پر ایک سو پچاس روپے یومیہ ادا کرے گا۔

 

(iii) قاعدہ ہذا کے مقاصد کے لئے ڈیوٹی پر مامور رہائش کی مدت کے دوران اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے تسلیم شدہ ادائیگی کے مقاصد کے لئے اسمبلی اجلاس کے تناظر میں ڈیلی الاؤنس کی ادائیگی یا کمیٹی کی میٹنگ میں حاضری کا اعزازیہ اور جو ایام ایسے تسلیم نہ کئے جائیں گے تو ان کا ذیلی قاعدہ (2)میں مصرحہ کرایہ چارج کیا جائے گا۔

 

(iv) ایک غیر رکن ایک سوئٹ کے لئے پانچ سو روپے یومیہ او ر روم کےلئے تین سو روپے یومیہ کرایہ ادا کرے گا۔

 

(v) رکن یا تو نقدی کی صورت میں کرایہ ادا کرسکتا ہےیا اسمبلی یا حکومت کی جانب سے اسے ادا کیے جانے والی کسی رقم کے ذریعہ سے اس کی کٹوتی کی جاسکتی ہے۔ بشرطیکہ غیر رکن نقدی کی صورت میں پیشگی کرایہ کی رقم جمع کرائے گا اور چھوڑنے سے پہلے جملہ دیگر واجبات ادا کرے گا۔

 

(vi) ایک رجسٹرڈ تیار کرکے رکھا جائے گا جس میں سوئٹ یا کمرے کے قابض الاٹی کی آمد اور روانگی کی تاریخ اور وقت کا اندراج ہوگا اور الاٹی اپنی آمداور روانگی کے اندراج پر خود دستخط کرے گا نہ کہ اس کا ایجنٹ یا ملازم۔

 

(8) رہائش سے دستبرداری:۔

 

(i)   اگر کوئی الاٹی،الاٹ کی گئی رہائش سے دستبردار ہونا چاہتا ہے تو وہ اس کے بارے میں کمپٹرولر کو آگاہ کرے گا اور وہ فراہم کئے گئے جملہ دیگر لوازمات سمیت عملی تصرف واپس کرے گا۔

 

(ii)  بلا لحاظ کسی ایسی آگاہی کے،اس وقت یہ سمجھا جائے گا کہ الاٹی نے قبضہ چھوڑ کر رہائش خالی کردی ہے جب وہ سوئٹ یا کمرے کو خالی کرکے کمپٹرولر کو عملی قبضہ دے گا۔

 

(iii)  جملہ الاٹی قبضے کے پورے عرصہ کے دوران بشمول اس دن کے کرایہ کے جب اس نے قبضہ واپس کیا ہو، کا کرایہ ادا کرنے کا پابند ہوگا بشرطیکہ اگر قبضہ چھوڑ کر اس دن 11:00 بجے سے پہلے کمپٹرولر کے حوالے کر دیا جاتا ہے تو خالی کئے جانے والے سوئٹ یا کمرے کا اس دن کا کرایہ وصول نہیں کیا جائے گا۔

 

(iv)  قبضہ واپس ہونے پر کمپٹرولر متعلقہ رجسٹر میں اندراج کرے گا اور اس کے بارے میں اسٹیٹ آفیسر اور اسسٹنٹ سیکرٹری (بجٹ اینڈ اکاوئنٹ)کو مطلع کرے گا۔

 

(9) غیرقانونی قبضہ:۔

 

(i)   کوئی بھی شخص سوئٹ یا کمرے کا غیرقانونی قابض سمجھا جائے گا اگر:۔

 

(اے) وہ قواعد ہذا کے تحت الاٹمنٹ آرڈر کے بغیر اس پر قبضہ کرتا ہے یا

 

(بی)  الاٹمنٹ منسوخ کئے جانے کے بعد یا منسوخ سمجھے جانے پر یا الاٹمنٹ کے عرصہ کے ختم ہونے پر سوئٹ یا کمرے کا قبضہ برقرار رکھتا ہے اور

 

(سی)  سوئٹ یا کمرے پر رکن یا اس کے خاندان یا کسی دیگر الاٹی کے علاوہ کوئی شخص حقیقی طور پر قابض ہے۔

 

(ii)  غیر قانونی قابض،الاٹمنٹ کرنے والی مجاز اتھارٹی کے احکامات کے تحت فوری بیدخلی کا مستوجب ہوگا۔

 

(iii)  غیر قانونی قابض،الاٹی کو دی جانے والی سہولیات کا حقدار نہ ہوگا۔

 

(iv)  غیرقانونی قابض سے غیر قانونی قبضہ کے دوران سوئٹ کے لئے سات سو روپے فی دن اور کمرے کے لئے پانچ سوروپے فی دن کی شرح سے پینل رینٹ وصول کیا جائے گا۔

 

10۔کمرے کا سازوسامان:۔

 

(i)  سوئٹ یا کمرے میں فراہم کئے گئے فرنیچر،سازوسامان اور الیکڑک تنصیبات /اپلائنسسز کی ایک فہرست ہر سوئٹ یا کمرے کے حوالے سے تیاررکھی جائے گی اور الاٹی اپنے قانونی قیام کے عرصہ کے دوران ایسے سازوسامان کو استعمال کرنے کا حقدار ہوگا۔

 

(ii)     الاٹی مذکورہ سازوسامان کا محتاط طریقے سے استفادہ کا ذمہ دار ہوگا اور غفلت اور بگاڑ کی وجہ سے ہونے والے نقصان کے ازالے کا پابند ہوگا۔

 

11۔ اضافی سہولیات:۔

 

    سوئٹ یا کمرے میں فراہم کی گئی سہولیات کے علاوہ،دستیابی کے تابع،الاٹی کو درج ذیل اضافی سہولیات فراہم کی جاسکتی ہیں۔

 

(اے) ڈیمانڈ پر بلامعاوضہ ایک بیڈ شیٹ یا ایک تکیے کے ساتھ سنگل فوم میٹریس اور

 

(بی)  ایک بیڈ شیٹ اور ایک تکیے کے ساتھ ایک اور اضافی فوم میٹریس بیس روپے فی یوم اور ایک اضافی کمبل دس روپے فی یوم کی شرح سے نقد ادائیگی پر۔

 

12۔ ٹیلی فون:۔

 

(i)   قاعدہ (9) کے تابع،لوکل کال کے ساتھ ساتھ لانگ ڈسٹنس کال کرنے کے لئے الاٹی کے استعمال کے لئے سوئٹ یا کمرے میں ایک ٹیلی فون ایکسٹینشن فراہم کی جائے گی۔

 

(ii)  ایسی ایکسٹینشن سے کی جانے والی لوکل کالز مفت ہوں گی۔

 

(iii) الاٹی، اصل واجبات کی ادائیگی پر،آن ڈیوٹی آپریٹر کے ذریعے ڈسٹنسس  کال کرسکتا ہے اور ریکارڈ کے لئے اس کی تصدیق بھی کرے گا۔

 

13۔ قواعد کی خلاف ورزی:۔

 

    ان قواعد کی خلاف ورزی کی صورت میں،الاٹمنٹ منسوخ کردی جائے گی اور ایسا شخص ہاسٹل میں رہائش کی مستقبل کی الاٹمنٹ کے لئے نااہل ہوگا۔

 

14۔ تنسیخ :۔

 

    قواعد صوبائی اسمبلی اراکین کے ہاسٹل (الاٹمنٹ اور قبضہ)1964ء بذریعہ تحریر ہذا منسوخ کئے جاتے ہیں۔

 

 

 

 

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات