Sitting on 25th February 2009

Print

List of Business

Not Available

Summary of Proceedings

Not Available

Resolutions Passed

قرار داد نمبر۔35

محرک کانام۔رانا ثناء اللہ خان،  پی پی۔70

"صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان آج آنے والے سپریم کورٹ کے فیصلے کو جمہوریت پر شب خون تصور کرتا ہے۔ یہ ایوان آصف علی زرداری کے ایماء پر پی۔سی۔او ججز کے ہاتھوں پنجاب کے منتخب وزیراعلیٰ کی نااہلی کو اتفاق رائے سے نہ صرف مسترد کرتا ہے بلکہ اس کی پُرزور مذمت بھی کرتا ہے۔یہ ایوان سمجھتا ہے کہ P.C.O. کورٹ کی جانب سے نہ صرف پنجاب بلکہ پاکستان کے عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی گئی ہے اور جمہوریت کو پٹری سے اتارنے کی مذموم کوشش کی گئی ہے۔یہ ایوان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہبازشریف، قائد پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں نوازشریف پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتا ہے اور انہیں پاکستان کے عوام کے دل کی آواز قرار دیتا ہے اور پاکستان میں جمہوریت، رول آف لاء، آزاد عدلیہ کیلئے جاری جدوجہد کے سالار قرار دیتا ہے اور اُن کی قیادت میں بھرپور جدوجہد کا عزم کرتا ہے۔"