Sitting on 18th March 2009

Print

List of Business

Not Available

Summary of Proceedings

Not Available

Resolutions Passed

قرار داد نمبر۔39

محرک کانام۔رانا ثناء اللہ خان،  پی پی۔70

"صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان عدلیہ کی بحالی کے 16۔مارچ2009 کے تاریخی فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہے اور اسے عوامی اُمنگوں کی ترجمانی قرار دیتا ہے۔ یہ ایوان عدلیہ بحالی کی تاریخ ساز جدوجہد کرنے پر وکلاء، میڈیا، سول سوسائٹی اور تمام سیاسی جماعتوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ یہ ایوان اس دو سالہ جدوجہد کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے وکلاء اور سیاسی کارکنوں کو بھی زبردست خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔یہ ایوان اس تاریخی تحریک میں مسلم لیگ (ن) کے کردار اور خصوصاً میاں محمد نوازشریف اور میاں محمد شہبازشریف کی قائدانہ صلاحیتوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہے جنہوں نے اس تحریک کو عوامی اُمنگوں کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے فیصلہ کن کردار ادا کیا۔یہ ایوان اس تحریک کے دوران پاک افواج کے کردار کو بھی سراہتا ہے۔ عدلیہ بحالی کی اس تحریک کی کامیابی نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کی سیاسی قیادت بڑے سے بڑے بحران کو پُرامن انداز سے حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔یہ ایوان اس اُمید کا اظہار کرتا ہے کہ یہ فیصلہ نہ صرف پاکستان کے عوام کی تقدیر بدل کر رکھ دے گا بلکہ اقوام عالم میں پاکستان کو باوقار مقام دلوانے میں اہم کردار بھی ادا کرے گا۔"

---------------

قرار داد نمبر۔40

محرک کانام۔سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ،  پی پی۔243

"صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان گورنر راج کے غیر آئینی نفاذ کے دوران ارکان اسمبلی کو اپنے نظریات پر قائم رہنے، ہر قسم کا دباؤ برداشت کرنے اور دی جانے والی ترغیبات کو ٹھکرا کر اصولی موقف پر اپنی قیادت کا ساتھ دینے پر زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہے۔یہ ایوان اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ تمام ارکان اسمبلی مشکل کی ہر گھڑی اور ہر امتحان میں ہمیشہ اپنی قیادت کے شانہ بشانہ جدوجہد کریں گے اور کسی لالچ، خوف یا دباؤ کا شکار نہیں ہوں گے۔"