Sitting on 5th February 2010

Print

List of Business

Not Available

Summary of Proceedings

SUMMARY OF PROCEEDINGS

 

Friday, February 5th, 2010

(Started at 10:30 am)

Rana Muhammad Iqbal Khan, Speaker, assumed the Chair and proceedings commenced with a recitation from the Holy Qur’an and its Urdu translation by Qari Abdul Ghaffar Shakir followed by Naat-e-Rasool-e-Maqbool (P.B.U.H.) by Mr. Abid Rauf Qadri.

Privilege Motion:-

Two Privilege Motions were taken up. The Motion moved by Mr. Ahsan Raza Khan regarding misbehavior of DPO, Kasur and the other Motion moved by Mrs. Samina Naveed regarding misbehavior of Madam Bushra Ishaq, EDO (E), Chistian, Bahawalnagar were pended for next week.

The Motions were answered by Minister for Law and Parliamentary Affairs

Resolutions on Matters of General Public Interest

The House Unanimously passed four Resolutions which were as follows:

1.  Resolution regarding Paying homage to the martyrs of Karbala on the eve of Chehlum of the greatest martyrs of history Hazrat Imam Hussain (RA).

 

قرارداد

"صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ نمائندہ ایوان نواسہ رسول حضرت امام حسین اور انکے خانوادہ کے دوسرے افراد جو کربلا میں شہید ہوئے، کے چہلم کے موقع پر اسلام کے اُن سب سے عظیم شہداء کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔ یہ ایوان حضرت امام حسین اور اُنکے ساتھیوں کی شہادت سے ملنے والے پیغامِ حق و صداقت کو عالم اسلام کے تمام مسلمانوں کیلئے مشعل راہ تصور کرتا ہے۔ اس ایوان کی رائے ہے کہ سامراجی قوتوں کے سامنے ڈٹ جانا، اصولوں پر سمجھوتا نہ کرنا اور قربانی کی لازوال مثال قائم کرنا حسینیت کا وہ خوبصورت درس ہے جو تاقیامت تمام مسلمانوں کیلئے ایک قابل تقلید راہِ عمل کا سبب بنتا رہے گا۔"

2. The Resolution regarding express of solidarity with Kashmiries.

 

"صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ نمائندہ ایوان آج پانچ فروری کو یوم کشمیر کے حوالے سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی کی بھرپور حمایت کا ایک بار پھر اعادہ کرتا ہے۔ یہ ایوان اقوام متحدہ 13۔اگست1948 اور جنوری1949 کی قراردادوں پر فی الفور عمل درآمد کا مطالبہ کرتا ہے۔ یہ ایوان یہ بھی مطالبہ کرتا ہے کہ ان قراردادوں کی روشنی میں ریاست جموں و کشمیر میں فوری طور پر استصواب رائے کرایا جائے، پوری ریاست سے فوجوں کا انخلا کیا جائے اور کشمیری عوام پر جاری مظالم کو بند کیا جائے۔ یہ ایوان عالمی برادری سے اپیل کرتا ہے کہ کشمیریوں کی بھرپور سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کرے۔ یہ ایوان اپنے کشمیری بھائیوں کو ایک بار پھر یقین دلاتا ہے کہ پوری پاکستانی قوم حق خودارادیت کے حصول تک ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔"

 

3. The Resolution regarding expressing solidarity with Dr Aafia Siddiqui and her family.

"صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان ڈاکٹر عافیہ صدیقی صاحبہ اور اُن کے خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے۔ یہ ایوان اس امید کا اظہار کرتا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی صاحبہ کے کیس میں انصاف کے تقاضوں کو بلاامتیاز اور بلاتفریق پورا کیا جائے گا۔ یہ ایوان وفاقی حکومت سے بھی مطالبہ کرتا ہے کہ وہ سفارتی سطح پر اس معاملے کو پاکستانی عوام کے جذبات اور احساسات کے مطابق حل کرنے کی کوشش کرے اور ڈاکٹر عافیہ صاحبہ کو ہر ممکن قانونی اور سفارتی تعاون فراہم کرے۔ یہ ایوان امید کرتا ہے کہ انسانی حقوق اور انصاف کے دعویدار ملک امریکا میں، اس کے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے سب سے بڑے اتحادی ملک پاکستان کی بیٹی کے ساتھ بھی انصاف ہوگا۔"

 

4. The Resolution moved by Dr. Asma Mamdoot  regarding drawing attention of the government towards dilapidated conditions of shrine of Bibi Pak-Daman (RA

"صوبائی اسمبلی پنجاب کے اس معزز ایوان کی رائے ہے کہ حضرت محمدﷺ کی نواسی اور حضرت علی کرم اللہ وجہُ کی صاحبزادی سیدہ رقیہ بنت علی المعروف بی بی پاک دامناں جن کے حضور حضرت داتا گنج بخش، حضرت خواجہ معین الدین چشتی، حضرت جلال الدین اوچوی بخاری حضرت شہباز قلندر اور دوسرے اولیاء کرام حاضری دیتے رہے ہیں، کے مزار کی حالت زار حکومت وقت کی فوری توجہ کی متقاضی ہے۔ یہ ایوان سمجھتا ہے کہ جس طرح عالم اسلام میں شام، ایران، عراق میں مقام مقدسہ کی عمارات کی تزئین و آرائش اور توسیع کی جاتی ہے اور جس طرح ہمارے صوبہ پنجاب میں حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری، حضرت بہاؤالدین ذکریا، حضرت بابا فرید گنج شکر کے مزار مقدسہ کی تعمیر و توسیع سارا سال جاری رہتی ہے، اسی طرح حضرت بی بی پاک دامناں کا مزار مقدسہ بھی خصوصی توجہ کا متقاضی ہے۔ یہ ایوان حکومت سے نہ صرف اس دربار کی تعمیر و توسیع کی سفارش کرتا ہے بلکہ اس امر کی بھی سفارش کرتا ہے کہ محکمہ مال کے ریکارڈ کے مطابق اس مزار مقدس کیلئے مختص 72 کنال رقبہ کو ناجائز قابضین سے واگزار کر کے میگاپروجیکٹ کے طور پر حضرت بی بی پاک دامناں کے شایان شان نہ صرف مقبرہ تعمیر کیا جائے بلکہ اندرون ملک اور بیرون ملک سے آنے والے زائرین کیلئے باعزت سہولیات میسر کرے۔"

 

The following members expressed their views on Kashmir Day. Ch. Zahir-ud-Din, Leader of Opposition, Ms. Rifat Sultana Dar, Ch. Ali Asghar Manda, Sheikh Ala ud Din, Dr. Samia Amjad, Mrs. Amna Ulfat, Rana Ijaz Ahmed Noon, Ms.   Arifa Khalid Pervez, Mrs.   Nighat Nasir Sheikh, Malik Muhammad Aamir Dogar, Ch. Muhammad Shafique, Syed Zaeem Hussain Qadri and Malik Muhammad Waris Kallu.

 

The House was then adjourned till 3:00 pm on Monday, February 8th, 2010.

Resolutions Passed

قرار داد نمبر۔74

محرک کانام۔ڈاکٹر اسماء ممدوٹ،  W-363  

"صوبائی اسمبلی پنجاب کے اس معزز ایوان کی رائے ہے کہ حضرت محمدﷺ کی نواسی اور حضرت علی کرم اللہ وجہُ کی صاحبزادی سیدہ رقیہ بنت علی المعروف بی بی پاک دامناں جن کے حضور حضرت داتا گنج بخش، حضرت خواجہ معین الدین چشتی، حضرت جلال الدین اوچوی بخاری، حضرت شہباز قلندر اور دوسرے اولیاء کرام حاضری دیتے رہے ہیں، کے مزار کی حالت زار حکومت وقت کی فوری توجہ کی متقاضی ہے۔ یہ ایوان سمجھتا ہے کہ جس طرح عالم اسلام میں شام، ایران، عراق میں مقام مقدسہ کی عمارات کی تزئین و آرائش اور توسیع کی جاتی ہے اور جس طرح ہمارے صوبہ پنجاب میں حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری، حضرت بہاؤالدین ذکریا، حضرت بابا فرید گنج شکر کے مزار مقدسہ کی تعمیر و توسیع سارا سال جاری رہتی ہے، اسی طرح حضرت بی بی پاک دامناں کا مزار مقدسہ بھی خصوصی توجہ کا متقاضی ہے۔یہ ایوان حکومت سے نہ صرف اس دربار کی تعمیر و توسیع کی سفارش کرتا ہے بلکہ اس امر کی بھی سفارش کرتا ہے کہ محکمہ مال کے ریکارڈ کے مطابق اس مزار مقدس کیلئے مختص 72 کنال رقبہ کو ناجائز قابضین سے واگزار کر کے میگاپروجیکٹ کے طور پر حضرت بی بی پاک دامناں کے شایان شان نہ صرف مقبرہ تعمیر کیا جائے بلکہ اندرون ملک اور بیرون ملک سے آنے والے زائرین کیلئے باعزت سہولیات میسر کرے۔"

 

--------------------------

قرار داد نمبر۔75

محرک کانام۔رانا ثناء  اللہ خان،  وزیر قانون

"صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ نمائندہ ایوان آج 5۔فروری کو یوم کشمیر کے حوالے سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی کی بھرپور حمایت کا ایک بار پھر اعادہ کرتا ہے۔ یہ ایوان اقوام متحدہ کی 13۔اگست1948 اور 5۔جنوری1949 کی قراردادوں پر فی الفور عمل درآمد کا مطالبہ کرتا ہے۔ یہ ایوان یہ بھی مطالبہ کرتا ہے کہ ان قراردادوں کی روشنی میں ریاست جموں و کشمیر میں فوری طور پر استصواب رائے کرایا جائے، پوری ریاست سے فوجوں کا انخلا کیا جائے اور کشمیری عوام پر جاری مظالم کو بند کیا جائے۔ یہ ایوان عالمی برادری سے اپیل کرتا ہے کہ کشمیریوں کی بھرپور سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کرے۔ یہ ایوان اپنے کشمیری بھائیوں کو ایک بار پھر یقین دلاتا ہے کہ پوری پاکستانی قوم حق خودارادیت کے حصول تک ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔"

 

--------------------------------

قرار داد نمبر۔76

محرک کانام۔رانا ثناء اللہ خان،  وزیر قانون

"صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان ڈاکٹر عافیہ صدیقی صاحبہ اور اُن کے خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے۔ یہ ایوان اس امید کا اظہار کرتا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی صاحبہ کے کیس میں انصاف کے تقاضوں کو بلاامتیاز اور بلاتفریق پورا کیا جائے گا۔ یہ ایوان وفاقی حکومت سے بھی مطالبہ کرتا ہے کہ وہ سفارتی سطح پر اس معاملے کو پاکستانی عوام کے جذبات اور احساسات کے مطابق حل کرنے کی کوشش کرے اور ڈاکٹر عافیہ صاحبہ کو ہر ممکن قانونی اور سفارتی تعاون فراہم کرے۔ یہ ایوان امید کرتا ہے کہ انسانی حقوق اور انصاف کے دعویدار ملک امریکا میں، اس کے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے سب سے بڑے اتحادی ملک پاکستان کی بیٹی کے ساتھ بھی انصاف ہوگا۔"