Sitting on 18th December 2012

Print

List of Business

صوبائی اسمبلی پنجاب

 

منگل18دسمبر 2012کو 10:00 بجے صبح منعقد ہونے والے اسمبلی کے اجلاس کی فہرست کارروائی

تلاوت  اور نعت

......

 

سوالات

 

محکمہ سکولز ایجوکیشن  سے متعلق سوالات

دریافت کئے جائیں گے اور ان کے جوابات دیئے جائیں گے۔

 

غیرسرکاری ارکان کی کارروائی

 

(مفاد عامہ سے متعلق قراردادیں)

 

.1

چودھری ظہیرالدین خان:

یہ ایوان فلسطین کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام کی پرزور مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ معاملہ کو اقوام متحدہ میں اٹھائے کہ یو این او اسرائیل کی مسلمان ممالک کے خلاف بڑھتی ہوئی جارحیت کو ختم کروانے کے لئے عملی اقدامات کرے۔ اس بابت OIC سے بھی کہا جائے کہ وہ معاملے کی سنگینی کے پیش نظر ضروری اور بااثر کارروائی کا فوری آغاز کرے۔

 

.2

محترمہ فرح دیبا:

اس ایوان کی رائے ہے کہ دنیا کی سب سے کم عمر مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم رندھاوا کے نام سے فیصل آباد میں ایک آئی ٹی یونیورسٹی قائم کی جائے۔

 

 

.3

سردار خالد سلیم بھٹی:

یہ ایوان حکومت سے سفارش کرتا ہے کہ وفاقی حکومت کے منسٹریل سیکرٹریٹ سے منسلک اسسٹنٹ کی طرح   سول سیکرٹریٹ پنجاب، صوبائی اسمبلی پنجاب اور چیف منسٹر ہاؤس میں تعینات جنرل کیڈرز کے تمام اسسٹنٹ سکیل 14سے سکیل 16 میں اپ گریڈ کر دیا جائے تاکہ ان کو ریلیف مل سکے۔

 

.4

محترمہ ثمینہ خاور حیات:

اس ایوان کی رائے ہے کہ حکومت پنجاب فوری طور پر دلا بھٹی شہید کے مزار اور راستوں کو ناجائز
تجاوزات و قبضہ سے پاک کرے اور فوری طور پر احاطہ دلا بھٹی شہید کی چار دیواری اور شہید کا شایان شان مزار تعمیر کرے۔

 

.5

محترمہ حمیرا اویس شاہد:

اس ایوان کی رائے ہے کہ چونکہ ربا کو اللہ اور اس کے رسولﷺ کے خلاف کھلی جنگ قرار دیا گیا ہے
اور شریعت کونسل نے بھی ربا کے خلاف تاریخی فیصلہ
1999ء میں دے دیا۔ لہذا اس فیصلے پر
عملدرآمد کرنے کی غرض سے یہ ایوان وفاقی حکومت سے اس امر کی سفارش کرتا ہے کہ پاکستان میں ربا سے پاک معاشی نظام کے نفاذ کے لئے فی الفور ضروری اقدامات (گولڈ، دینار،
Silver،درھم، Guilds, Free markets اور بیع سلم کا زرعی نظام)اُٹھائے جائیں تاکہ قرضوں کے بوجھ تلے دبی معیشت اور ربا سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکے۔

.........

 

 

لاہور

مقصود احمد ملک

مورخہ:14 دسمبر 2012

سیکرٹری

Summary of Proceedings

SUMMARY OF THE PROCEEDINGS

Tuesday, December, 18, 2012

(Started at 11:56am)

Rana Muhammad Iqbal Khan, Speaker, assumed the Chair and proceedings commenced with a recitation from the Holy Qur’an and its Urdu translation followed by Naat-e-Rasool-e-Maqbool (PBUH).

Question Hour: −

Questions relating School Education were asked and answered by Mian Mujtaba Shuja-ur-Rehman, Minister  for Excise & Taxation (holding additional charge).

At this stage, the quorum was pointed out and the House was then adjourned till 10:00 am on Wednesday, December, 19, 2012.

Resolutions Passed

Not Available