Sitting on 26th February 2013

Print

List of Business

صوبائی اسمبلی پنجاب

 

منگل 26 فروری2013کو 3:00 بجے سہ پہر منعقد ہونے والے اسمبلی کے اجلاس کی فہرست کارروائی

تلاوت  اور نعت

......

 

سوالات

 

محکمہ ہائر ایجوکیشن  سے متعلق سوالات

دریافت کئے جائیں گے اور ان کے جوابات دیئے جائیں گے۔

 

غیرسرکاری ارکان کی کارروائی

 

حصہ اول

 

(مفاد عامہ سے متعلق قراردادیں)

 

.1

محترمہ ثمینہ خاور حیات:

اس ایوان کی رائے ہے کہ دلا بھٹی شہید کے مزار اور راستوں کو فی الفور ناجائز تجاوزات و قبضہ سے پاک کیا جائے اور شہید کے شایان شان مزار کی تعمیر کا فوری طور پر اہتمام کیا جائے۔

.........

 

.2

محترمہ حمیرا اویس شاہد:

اس ایوان کی رائے ہے کہ چونکہ ربا کو اللہ اور اس کے رسولﷺ کے خلاف کھلی جنگ قرار دیا گیا ہے اور شریعت کونسل نے بھی ربا کے خلاف تاریخی فیصلہ 1999ء میں دے دیا ہے، لہذا اس فیصلے پر عملدرآمد کرنے کی غرض سے یہ ایوان وفاقی حکومت سے اس امر کی سفارش کرتا ہے کہ پاکستان میں ربا سے پاک معاشی نظام کے نفاذ کے لئے فی الفور ضروری اقدامات (گولڈ، دینار، Silver،درھم، Guilds, Free markets اور بیع سلم کا زرعی نظام)کئے جائیں تاکہ قرضوں کے بوجھ تلے دبی معیشت اور ربا سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکے۔

.........

 

 

.3

محترمہ نگہت ناصر شیخ:

 

یہ ایوان صوبائی حکومت سے اس امر کی سفارش کرتا ہے کہ لاہور میں طالبات کی قدیم تدریسی درس گاہ "کوئین میری کالج" کو فی الفور یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے۔

.........

 

.4

محترمہ آمنہ اُلفت:

اس ایوان کی رائے ہے کہ گھر سے زبردستی نکالے جانے والے بیوی بچوں/بیوہ اور بچوں کے تحفظ اور مستقبل کو یقینی بنانے کے لئے اس فعل کو قابل دست اندازی پولیس جرم قرار دینے کے لئے متعلقہ قوانین میں ضروری ترامیم کی جائیں۔

.........

 

.5

محترمہ شمیلہ اسلم:

اس ایوان کی رائے ہے کہ تمام تعلیمی اداروں میں دستیاب مالی وسائل کے تابع مرحلہ وار ڈسپنسری کی سہولت کو لازمی قرار دیا جائے تاکہ طلباء و طالبات کو صحت کی بنیادی سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

.........

 

حصہ دوم

 

(عام بحث)

 

نوجوان ڈاکٹرز کی ہڑتال پر عام بحث

 

 

 

 

 

لاہور

مقصود احمد ملک

مورخہ 23 فروری 2013

سیکرٹری

Summary of Proceedings

SUMMARY OF THE PROCEEDINGS

 

Tuesday, February, 26, 2013

 

(Started at 05:47pm)

 

Rana Muhammad Iqbal Khan, Speaker, assumed the Chair and proceedings commenced with a recitation from the Holy Qur’an and its Urdu translation followed by Naat-e-Rasool-e-Maqbool (PBUH).

 

Panel of Chairmen:-

 

The Senior Secretary Assembly announced the Panel of Chairmen for the session, as envisaged in Rule 13 of the Rules of Procedure of the Provincial Assembly of the Punjab 1997. The names of the Panel, in order of precedence, were as under: −

 

1.            Dr. Asad Ashraf, MPA (PP-138)

 

2.         Mian Yawar Zaman, MPA (PP-191)

 

3.         Mr. Javed Hassan Gujjar, MPA (PP-294)

 

4.         Humaira Awais Shahid, MPA (W-361)

 

OATH:−

 

The member-elect Mr. Khan Muhammad Jahanzaib Khan Khichi (PP-239) made oath as member of the Punjab Assembly and signed the Roll of Members. Mr. Speaker administered the oath.

 

Question Hour: −

 

Questions relating to Higher Education Department were asked and Rao Kashif Rahim Khan, Parliamentary Secretary for Higher Education answered the questions.

 

At this stage, the quorum was pointed out and the House was then adjourned Sine die.

 

 

Resolutions Passed

Not Available