Sitting on 7th March 2017

Print

List of Business

صوبائی اسمبلی پنجاب

 

منگل 7 مارچ 2017 کو 10:00 بجے صبح منعقد ہونے والے اسمبلی کے اجلاس کی فہرست کارروائی

 

تلاوت  اور نعت

......

 

سوالات

 

محکمہ سکولز ایجوکیشن  سے متعلق سوالات دریافت کئے جائیں گے

اور ان کے جوابات دیئے جائیں گے۔

 

غیرسرکاری ارکان کی کارروائی

 

 

Text Box: حصہ اول 


                                                           

 

 

 

 

 

(مسودات     قانون)

 

1.  THE PUNJAB PRIVATE EDUCATIONAL INSTITUTIONS (PROMOTION AND REGULATION) (AMENDMENT) BILL 2017.

 

MRS GULNAZ SHAHZADI:

 

 

 

 

 

 

MRS GULNAZ SHAHZADI:

to move that leave be granted to introduce the Punjab Private Educational Institutions (Promotion and Regulation) (Amendment) Bill 2017.

 

 

 

to introduce the Punjab Private Educational Institutions (Promotion and Regulation) (Amendment) Bill 2017.

.........

 

2.  THE PUNJAB CHILD MARRIAGE RESTRAINTS (AMENDMENT)
BILL 2017.

 

MIAN KHURRAM JAHANGIR WATTOO:

 

MIAN KHURRAM JAHANGIR WATTOO:

to move that leave be granted to introduce the Punjab Child Marriage Restraints  (Amendment) Bill 2017.

 

 

 

to introduce the Punjab Child Marriage Restraints  (Amendment) Bill 2017.

.........

 

 

 

Text Box: حصہ دوم 


                                                           

 

 

 

 

 

 

(مفاد عامہ سے متعلق قراردادیں)

 

(مورخہ 7 فروری 2017  کے ایجنڈے سے زیر التواء رکھی گئیں قراردادیں)

 

 

.1

جناب محمد سبطین خان:

اس ایوان کی رائے ہے کہ قومی شناختی کارڈ کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق ہے مگر شناختی کارڈ کے حصول میں دیگر مشکلات کے ساتھ ساتھ اس ادارے کی کسی غلطی کا خمیازہ بھی عوام کو ہی بھگتنا پڑتا ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد عدالتوں میں دھکے کھا رہی ہے۔ لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ نادرا کو پابند کیا جائے کہ اگر شناختی کارڈ میں غلطی کا ذمہ دار نادرا ہو تو اس کو وہ خود ہی درست کریں تاکہ عوام کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

 

 

(موجودہ قراردادیں)

 

.1

ڈاکٹر سید وسیم اختر :

اس ایوان کی رائے ہے کہ بہاولپور شہر میں بہاول وکٹوریہ ہسپتال اور میڈیکل سٹورز مارکیٹ کے درمیان ٹریفک کے زبردست دباؤ کو کم کرنے کے لئے فلائی اوور تعمیر کیا جائے یا ٹریفک انڈر پاس تعمیر کر دیا جائے۔

.........

.2

محترمہ تمکین اختر نیازی:

اس ایوان کی رائے ہے کہ روات کے انڈسٹریل ایریا سمیت پوٹھوہار کے پس ماندہ
علاقہ جات کی ترقی اور خوشحالی کی خاطر انہیں سی پیک (CPEC) میں شامل کیا جائے۔

.........

 

.3

جناب احمد خان بھچر:

ہائی کورٹ سے پابندی کے باوجود صوبہ بھر میں میڈیکل سٹورز پر جانوروں میں دودھ بڑھانے والے انجکشن کی کھلے عام فروخت جاری ہے۔ ان ٹیکوں کے استعمال سے خطرناک بیماریاں پھیل رہی ہیں۔لہذا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ یہ انجکشن فروخت کرنے والے میڈیکل سٹورز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

.........

 

.4

بیگم خولہ امجد :

اس ایوان کی رائے ہے کہ پنجاب بھر میں کوڑا کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے کے پلانٹ لگائے جائیں تاکہ آلودگی میں کمی کے ساتھ ساتھ توانائی کی ضروریات پوری ہو سکیں۔

.........

 

.5

محترمہ گلناز شہزادی:

اس ایوان کی رائے ہے کہ خواتین کالجز کی مانیٹرنگ کے لئے مرد اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے ساتھ خاتون اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھی تعینات کی جائے تاکہ ان کالجز کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

.........

 

لاہور

رائے ممتاز حسین بابر

مورخہ: 2 مارچ 2017

سیکرٹری

Summary of Proceedings

Summary of the Proceedings

Tuesday, March 7, 2017

(Started at 11:29 a.m.)

 

Rana Muhammad Iqbal Khan, Speaker, assumed the Chair and proceedings commenced with a recitation from the Holy Qur’an and its Urdu translation followed by Naat-e-Rasool-e-Maqbool ﷺ.

Question Hour

Questions relating to Schools Education Department were asked and Mrs. Joyce Rofin Julius, Parliamentary Secretary for Schools Education answered the questions.

Laying of Report

Ch. Faisal Farooq Cheema, MPA, presented before the House the report of Standing Committee on Excise & Taxation in respect of “Starred Question No. 2405/2014 asked by Dr Syed Waseem Akhtar, MPA (PP-271)”.

Leave of Absence

Rai Mumtaz Hussain Babar, Senior Secretary, read out the leave applications of the following Members and the House granted them leave:-

Mr Muhammad Hanif Malik (PP-114), Ms. Madiha Rana (W-346), Mr Muhammad Arshad Malik (PP-222), Mr. Azad Ali Tabassum (PP-51), Mr. Abdul Rauf Mughal (PP-94), Ms. Gulnaz Shahzadi (W-329), Abdul Razzaq Khan (PP-218), Dr. Farzana Nazir (W-323) , Mr. Waheed Asghar Dogar (PP-224) and Ms. Sultana Shaheen (W-313).

Adjournment Motions

Four Adjournment Motions were taken up. The Motion moved by Mr. Ahmed Khan Bhachar about Government’s failure to control usage of hormonal injections like “Boost In 250” to increase the milk production and two Motions of Ms. Shunila Ruth, one regarding a newspaper report on selling of 43 lac liters milk in Lahore against the actual production of 30 lac liters of milk and inability of Livestock and Local Government Departments to trace out sellers of 13 lac liters excessive mixed milk, were disposed of and her other Motion regarding death of ten month-old boy due to doctors’ negligence and last Motion moved by Mr. Muhammad Shoaib Siddiqui regarding non-functional of Mian Mir Hospital in his constituency, were kept pending.

The motions were replied by the concerned Minister/Parliamentary Secretary.

Suspension of Rules

On a motion moved by Rana Sana Ullah Khan, Minister for Law & Parliamentary Affairs under Rule 234 of the Rules of Procedure of the Provincial Assembly of the Punjab 1997, the House granted leave to suspend Rule 115 and other relevant Rules ibid, for taking up the following Resolutions.

Resolutions

Rana Sana Ullah Khan, Minister for Law & Parliamentary Affairs moved the resolution expressing complete support to the country’s armed forces combating militancy in the operation Radd-ul-Fasad and condemning the suicide attacks at the shrine of Hazrat Lal Shahbaz Qalandar in District Sehwan Sharif, Charing Cross Lahore in which among others senior police officers, including Capt. (R) Syed Ahmed Mobeen, SSP Zahid Gondal were martyred, expressed grief on the killing of the cameraman of a private TV channel in Karachi and condemned the terrorist attack at Pak-Afghan boarder in which five Pakistani soldiers were martyred, was unanimously passed by the House.

Rana Sana Ullah Khan, Minister for Law & Parliamentary Affairs moved the second resolution lauding the Punjab Government, security forces and Pakistan Cricket Board for successful holding of Pakistan Super League final at Qaddafi Stadium Lahore, was passed by the House.

Private Members Day    

At this stage, the quorum was pointed out and the House was then adjourned at 01:36 p.m. to meet on Wednesday, March 8, 2017 at 10:00 a.m.

Resolutions Passed

قرارداد نمبر: 176

محرک کا نام: رانا ثناء اللہ خاں،  وزیر قانون

"صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان ملک بھر میں ہونے والے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی پُرزور الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ 12 فروری 2017 کو کراچی میں نجی ٹی وی چینل کی گاڑی پر ہونے والے حملے میں اسسٹنٹ کیمرا مین جاں بحق ہوگیا، 13فروری2017 کو فیصل چوک لاہور پر ہونے والے خودکش حملے میں ڈی آئی جی ٹریفک، کیپٹن (ریٹائرڈ) سید احمد مبین اور ایس ایس پی، ذوالفقار گوندل سمیت 13 اہلکاران اور شہری شہید ہوئے اور 85 افراد زخمی ہوئے۔ 15فروری2017 کو مہمند ایجنسی میں ایک سرکاری دفتر پر حملے میں پانچ افراد شہید ہوئے اور اسی روز پشاور میں جج حضرات کی گاڑی پر خودکش حملے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ 16فروری2017 کو سیہون شریف میں حضرت لال شہبازقلندر کے مزار پر خودکش حملے میں 85 زائرین شہید اور 200 سے زائد زائرین زخمی ہوئے۔ گزشتہ رات یعنی 5 اور 6 مارچ 2017 کی درمیانی شب بھی مہمند ایجنسی کے علاقہ میں واقع پاک افغان بارڈر پر دہشت گردوں نے حملہ کیا اور پاک افواج کی جوابی فائرنگ سے 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے البتہ اس حملے میں پانچ فوجی اہلکاران نے بھی جام شہادت نوش کیا۔

یہ ایوان تمام شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دُعاگو ہے۔ نیز یہ ایوان شہید ہونے والے سیکورٹی اداروں کے افسران اور اہلکاران کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔ یہ ایوان، ان واقعات میں ملوث دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے اور دہشت گردی کے ذمہ دار تمام افراد، ان کے سرپرستوں اور سہولت کاروں کے خلاف نبرد آزما افواج پاکستان، پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کی جلد کامیابی کی دُعا کرتا ہے۔ یہ ایوان دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن ردالفساد کی بھرپور تائید اور حمایت بھی کرتا ہے۔"
--------------------------------

قرارداد نمبر: 177

محرک کا نام: رانا ثناء اللہ خاں،  وزیر قانون

"صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان لاہور میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے کامیاب انعقاد پر اظہار مسرت کرتا ہے۔ اس موقع پر قومی یکجہتی کا شاندار مظاہرہ دیکھنے میں آیا اور پوری قوم نے جس طرح دہشت گردی کے خلاف متحد ہو کر جذبہ حب الوطنی کا مظاہرہ کیا، وہ یقیناً  قابل تعریف ہے۔ اس اقدام سے دُنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تاثر اُبھارنے میں بہت مدد ملی ہے اور مستقبل میں انٹرنیشنل کرکٹ کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ فائنل کے انعقاد سے پاکستان کو تنہا قرار دیئے جانے کا تاثر غلط ثابت ہو گیا اور پاکستان کے مخالفوں کو واضح پیغام بھی مل گیا۔ یہ ایوان اس کامیابی پر حکومت پنجاب، پاکستان کرکٹ بورڈ، سیکورٹی اداروں اور تمام متعلقہ اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔"
----------------------------------------