Sitting on 19th September 2017

Print

List of Business

صوبائی اسمبلی پنجاب

 

منگل 19ستمبر 2017 کو 10:00 بجے صبح منعقد ہونے والے اسمبلی کے اجلاس کی فہرست کارروائی

 

تلاوت  اور نعت

......

 

سوالات

 

محکمہ لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ سے متعلق سوالات

دریافت کئے جائیں گے اور ان کے جوابات دیئے جائیں گے۔

 

غیرسرکاری ارکان کی کارروائی

 

(مفاد عامہ سے متعلق قراردادیں)

(مورخہ 23 مئی 2017  کے ایجنڈے سے زیر التواء قراردادیں)

 

.1

محترمہ حناء پرویز بٹ :

اس ایوان کی رائے ہے کہ صوبہ بھر میں مختلف ڈویلپرز مکان اور پلازے بنانے کے سلسلے میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر اشتہارات دے کر عوام سے لاکھوں روپے لے کر بکنگ کرتے ہیں پھر ماہانہ قسطیں بھی وصول کرتے رہتے ہیں لیکن دس دس سال گزر جانے کے باوجود نہ تو وہ پلازے اور مکانات مکمل ہوتے ہیں اور نہ ہی متعلقہ لوگوں کے handover  کئے جاتے ہیں۔ اس طرح وہ غریب لوگ جو اپنی جمع پونجی ان کے ہاتھوں لٹا بیٹھتے ہیں دھکے کھاتے پھرتے ہیں۔ لہذا یہ ایوان سفارش کرتا ہے کہ اس فراڈ کو روکنے کے لئے موثر قانون سازی کی جائے تاکہ آئندہ سادہ لوح عوام لٹنے سے بچ سکیں۔

.........

 

.2

جناب محمد سبطین خان:

اس ایوان کی رائے ہے کہ مزدور کی یومیہ اجرت کم از کم ایک ہزار روپے اور ماہانہ
25
ہزار روپے کی جائے۔ نیز مزدوروں کو لیبر لاز کے تحت تمام مراعات دی جائیں اور پنشن، میرج گرانٹ، ڈیتھ گرانٹ دو گنا کی جائیں۔

.........

 

(موجودہ قراردادیں)

 

.1

سردار وقاص حسن موکل:

یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں عطیات اور گفٹ کی بنیاد پر داخلوں پر مکمل پابندی کو برقرار رکھا جائے اور میرٹ کی بنیاد پر داخلوں کو یقینی بنایا جائے تاکہ میڈیکل کی تعلیم کو تنزلی سے بچایا جائے نیز پرائیویٹ میڈیکل کالج کی داخلہ فیس، سالانہ فیس اور دوسرے واجبات حکومت خود مقرر کرے۔

.........

[

.2

محترمہ سعدیہ سہیل رانا:

اس ایوان کی رائے ہے کہ نکاح کی رجسٹریشن کے لئے دولہا اور دلہن کا میڈیکل سرٹیفیکیٹ لازمی قرار دیا جائے تاکہ تھلیسیمیا جیسے موذی مرض کے پھیلاؤ کوروکا جا سکے۔

.........

 

.3

میاں طارق محمود :

اس ایوان کی رائے ہے کہ حکومت پنجاب کے گریڈ 5 تا 15 کے سرکاری ملازمین کی
اپ گریڈیشن کی طرز پر گریڈ
16 اور 17 کے سرکاری ملازمین کی اپ گریڈیشن بھی
کی جائے۔

.........

 

.4

میاں محمود الرشید:

عالمی ادارہ صحت کے سروے کے مطابق لاہور سمیت پاکستان کے طول و عرض میں زیرزمین پانی میں سنکھیا کی مقدار عالمی ادارہ صحت کی مقررہ حد سے زیادہ پائی گئی ہے جس سے پاکستان کے تقریباً  6 کروڑ افراد متاثر ہو رہے ہیں، ان کو پھیپھڑوں اور مثانہ کے سرطان اور دل کی بیماریاں لاحق ہو سکتی ہیں۔ اس خوفناک صورت حال سے عوام خوف و ہراس میں مبتلا ہے۔ لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ عوام الناس کی زندگیوں کی حفاظت کے لئے زیرزمین پانی کو قابل استعمال بنانے کے لئے جدید سائنسی طریقوں کو اپنایا جائے اور ٹیوب ویلوں سے اس گہرائی سے پانی نکالا جائے جہاں سنکھیا کی مقدار
عالمی ادارہ صحت کی مقررہ کردہ حد سے زیادہ نہ ہو اور سنکھیا کی آمیزش والے پانی کے ٹیوب ویلوں کو بند کیا جائے۔

.........

 

.5

جناب احمد خان بھچر :

یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ صوبہ بھر میں مضر صحت انرجی ڈرنکس تیار اور فروخت کرنے پر پابندی لگائی جائے۔

.........

 

 

لاہور

رائے ممتاز حسین بابر

مورخہ: 14 ستمبر 2017

سیکرٹری

Summary of Proceedings

Summary of the Proceedings

Tuesday, September 19, 2017

(Started at 11:13 a.m.)

 

Rana Muhammad Iqbal Khan, Speaker, assumed the Chair and proceedings commenced with a recitation from the Holy Qur’an and its Urdu translation followed by Naat-e-Rasool-e-Maqbool .

Question Hour

Questions relating to Local Government & Community Development Department were being asked, while Mr. Muhammad Mansha Ullah Butt, Minister for Local Government & Community Development answering the questions, the quorum was pointed out and the House was adjourned at 11:58 a.m. to meet on Wednesday, September 20, 2017 at 10:00 a.m.

Resolutions Passed

Not Available