Sitting on 31st December 2019

Print

List of Business

 

صوبائی اسمبلی پنجاب

 منگل 31 دسمبر 2019 کو 3:00بجے سہ پہر منعقد ہونے والے اسمبلی کے اجلاس کی فہرست کارروائی

 

تلاوت  اور نعت

......

 

سوالات

 

محکمہ سپیشل ایجوکیشن سے متعلق سوالات

دریافت کئے جائیں گے اور ان کے جوابات دیئے جائیں گے۔

 

غیرسرکاری ارکان کی کارروائی

 

(مفاد عامہ سے متعلق قراردادیں)

 

(مورخہ 24دسمبر 2019 کے ایجنڈے سے زیر التواء قراردادیں)

 

.1

جناب محمد منیب سلطان چیمہ:

اس ایوان کی رائے ہے کہ صوبہ کے اکثر  تعلیمی اداروں نے عوام کو لُوٹنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ ہر سکول یونیفارم، کاپیوں اور کتابوں کو از خود مہنگے داموں فروخت کرتا ہے اور تمام نجی تعلیمی ادارے ایسا یونیفارم، کاپیاں اور کتابیں تیار کرواتے ہیں جو مارکیٹ میں دستیاب نہ ہو اور مجبوراً  طلباء کو سکول سے یہ اشیاء مہنگے داموں خریدنی پڑتی ہیں۔ لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ صوبہ کے تمام نجی تعلیمی اداروں کو پابند کیا جائے کہ وہ ایسے یونیفارم، کاپیوں اور کتابوں کا انتخاب کریں جو تمام تعلیمی اداروں میں یکساں ہوں اور باآسانی مارکیٹ میں دستیاب ہوں تاکہ بچوں کے والدین پر فیسوں کے بھاری بوجھ کے علاوہ مہنگا یونیفارم، کاپیوں اور کتابوں کو خریدنے کا بوجھ کم ہو سکے۔

.........

 

.2

محترمہ مسرت جمشید:

 

صوبائی اسمبلی پنجاب کا ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ نوزائیدہ بچوں میں پائی جانے والی مہلک اور جان لیوا بیماری Methylmalonic Academia (MMA) کا واحد علاج اور لائیو سیونگ میڈیکیٹڈ دودھ یا خوراک (XMTVI Maxamaid) بغیر کسی ٹیکس و ڈیوٹی اور پیکنگ پر بغیر اردو تحریر درآمد کرنے کی اجازت دی جائے۔

.........

 

[.3

محترمہ سبین گل خان :

اس ایوان کی رائے ہے کہ  پانی انسانی زندگی کے لئے بنیادی ضرورت ہے لیکن عوام کی بڑی تعداد اس بنیادی ضرورت سے محروم ہیں۔ لہذا صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 19۔الف میں دیئے گئے حق معلومات اور آرٹیکل 25۔الف میں دی گئی مفت اور لازمی تعلیم کی فراہمی کی طرح پاکستان کے ہر شہری کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو بھی بطور بنیادی حق آئین میں شامل کیا جائے۔

.........

 

.4

جناب محمد ایوب خان :

اس ایوان کی رائے ہے کہ دیگر صوبوں  کی طرز پر صوبہ پنجاب کے تمام سرکاری ملازمین کو اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد گروپ انشورنس کی رقم مع منافع ادا کرنے کے لئے
فی الفور قانون سازی کی جائے اور قواعد و ضوابط مرتب کئے جائیں۔

.........

 

.5

چودھری افتخار حسین چھچھر :

اس ایوان کی رائے ہے کہ امراض قلب کی بڑھتی ہوئی شرح کے پیش نظر صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں کارڈیالوجی سنٹرز کا قیام عمل میں لایا جائے۔

.........

 

(موجودہ قراردادیں)

 

.1

سید حسن مرتضیٰ :

محترمہ شازیہ عابد :

اس ایوان کی رائے ہے کہ الیکٹرانک میڈیا کا مقصد معلومات کی فراہمی، شعور کو اجاگر کرنا اور اس حوالے سے پوری دُنیا کے لوگوں کو ایک دوسرے سے منسلک رکھنا ہے جس کا ایک اہم ذریعہ ٹیلی ویژن ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ تفریح کو بھی اس کا ایک حصہ بنا دیا گیا جس میں نشر ہونے والے ڈراموں کا ایک اہم کردار رہا ہے جو وقت گزرنے کے ساتھ جدیدیت کی دوڑ کے نتیجے میں نہ صرف مختلف معاشرتی برائیوں کا باعث بن رہے ہیں بلکہ ہمارے سماجی اور اخلاقی رشتے کھوکھلے ہوتے جا رہے ہیں۔ لہذا صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ PEMRA ریگولیشن کو مزید فعال بنا کر عوام کو نازیبا پروگراموں سے بچایا جائے۔

.........

 

.2

محترمہ مسرت جمشید:

ہر سال 9 دسمبر کو بین الاقوامی طور پر کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد کرپشن کا خاتمہ ہے۔ عوام میں بڑھتی ہوئی مایوسی اور ناامیدی کو ختم کرنے اور انصاف کا بول بالا کرنے کے لئے شفاف و کڑا احتساب ضروری ہے۔ اس ایوان کی رائے ہے کہ بلاامتیاز و بلا تفریق احتساب ملکوں کی سالمیت اور روشن مستقبل کے لئے انتہائی اہم ہے۔ یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ملک بھر میں کرپشن کے خاتمے کے لئے بدعنوان افراد کے خلاف بلاامتیاز و بلا تفریق شفاف احتسابی عمل کو تیز کیا جائے نیز  کرپشن کے خلاف احتساب اور اداروں اور افراد کی خود احتسابی کے حوالے سے عوامی آگاہی کے لئے سیمینارز اور کانفرنسز منعقد کرائی جائیں۔

.........

 

 

[.3

چودھری افتخار حسین چھچھر :

یہ ایوان وفاقی حکومت سے سفارش کرتا ہے کہ لاہور تا سمہ سٹہ براستہ قصور، پاکپتن شریف مزید ٹرینیں چلانے کیلئے فی الفور اقدامات کئے جائیں تاکہ عوام کی سفری مشکلات میں کمی ہوسکے اور محکمہ ریلوے کی املاک کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔

.........

.4

محترمہ خدیجہ عمر :

یہ ایوان بھارتی حکومت کی جانب سے حالیہ متنازعہ شہریت کے قانون کی پُرزور مذمت کرتا ہے۔ یہ قانون سازی نہ صرف بھارت اور پاکستانی اقلیتوں سے متعلق معاہدے بلکہ انسانی حقوق کے عالمی منشور اور ہر قسم کے امتیازات اور تعصبات کے خاتمے پر معاہدات کی بھی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ یہ ایوان حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اس معاملے کو UNO اور دوسرے بین الاقوامی Forums  پر اٹھائے کہ وہ بھارت کو مجبور کریں کہ وہ
بین الاقوامی اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ معاہدات کی پاسداری کرتے ہوئے نہ صرف اس کالے قانون کو واپس لے بلکہ وہ اپنے آئین میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق ترامیم کو فی الفور واپس لے۔

.........

.5

محترمہ مومنہ وحید :

پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان لاہور میں بسوں کو ہائبرڈیا الیکٹرک پر منتقل کرنے کے حکومتی فیصلے کو سراہتا ہے۔ حکومت کے اس اقدام سے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔  یہ ایوان ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے لئے لاہور میں 60 ہزار کینال اراضی پر جنگل لگانے کے حکومتی فیصلے کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ یہ ایوان قرار دیتا ہے کہ پنجاب میں بالعموم اور لاہور میں بالخصوص ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے لئے حکومتی اقدامات قابل ستائش ہیں اور ان تاریخی اقدامات سے جہاں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ میں مدد ملے گی وہاں عوام کو بھی مختلف بیماریوں سے نجات حاصل ہوگی۔

.........

لاہور

محمد خان بھٹی

مورخہ: 30 دسمبر 2019

سیکرٹری

 

Summary of Proceedings

Summary of the Proceedings
Tuesday, December 31, 2019
Started at 04:16 p.m.

with a recitation from the Holy Qur’an and its Urdu translation followed by Naat-e-Rasool-e-Maqbool .

In Chair     Mian Shafi Muhammad, Chairman

Fateha

The House offered Fateha on the sad demise of brother of Major (R) Muhammad Latasob Satti, MPA (PP-6).

Question Hour

Questions relating to Special Education Department were asked and replied by Mr. Muhammad Akhlaq, the concerned Minister.

Suspension of Rules

On a motion moved by Hafiz Ammar Yasir, Minister for Mines & Minerals in terms of Rule 234 of the Rules of Procedure of the Provincial Assembly of the Punjab 1997, the House granted leave to suspend Rule 115 and other relevant rules of the Rules ibid, for taking up the following Resolution which was unanimously passed by the House.

Resolution

Hafiz Ammar Yasir, Minister for Mines & Minerals moved a Resolution that some people commit blasphemy under the cover of freedom of speech and play with the emotions of others and such stuff is not only available on social media but also available on international, print and electronic media and some importers import books with blasphemy material. The Resolution urged the Federal Government to establish central system to filter and screen blasphemy stuff on the same pattern as it is practiced in Saudi Arabia, where any stuff is automatically checked before it is uploaded and if such material is traced it is blocked automatically. The Resolution further urged to legislate immediately that any national or international religious book should get approval and certificate from scholars and Federal Ministry of Religious Affairs to print, sell and upload online or on social media. And books with blasphemy material should be confiscated and their import should be strictly banned. Implementation of Prevention of Electronic Crimes Act 2016 and sections 295 and 298 of PPC should be ensured. And if any amendment in these laws is required, the same should be done on urgent basis to severely punish the guilty.

Private Members Day

Resolutions kept pending on December 24, 2019

Resolution of Ms. Mussarat Jamshed demanding the Federal Government to allow import of life saving medicated milk or (XMTVI Maxamaid) diet without urdu label, free of tax and duty for infants suffering from Methylmalonic Academia (MMA), a life threatening disease, was not passed by the House.

Mr Muhammad Ayub Khan moved a Resolution to legislate and make rules for payment of group insurance with profit to all Government servants of Punjab on their retirement as it is practiced in other Provinces of Pakistan, was kept pending.

The House was then adjourned sine die.

Resolutions Passed

Not Available