Sitting on 22nd June 2021

Print

List of Business

 

صوبائی اسمبلی پنجاب

 

 

 

منگل 22 جون2021کو 2:00بجے دوپہر منعقد ہونے والے اسمبلی کے اجلاس کی فہرست کارروائی

 

 

 

تلاوت  اور نعت

 

 

 

سوالات

 

محکمہ  ہائر ایجوکیشن  سے متعلق سوالات

 

دریافت کئے جائیں گے اور ان کے جوابات دیئے جائیں گے۔

 

 

 

زیرو آور نوٹسز

 

علیحدہ فہرست میں مندرج زیرو آور نوٹسز

 

لئے جائیں گے اور ان کے جوابات دیئے جائیں گے۔

 

 

 

غیرسرکاری ارکان کی کارروائی

 

 

 

                                                                                                                                                                                                                                               

 

 

 

حصہ اول

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

(مسودات  قانون)

 

1.       THE PUNJAB HOLY QURAN (PRINTING AND RECORDING) (AMENDMENT) BILL 2021.

 

 

 

 

MR SAJID AHMED KHAN :

MIAN SHAFI MUHAMMAD :

MS KHADIJA UMER :

 

MR SAJID AHMED KHAN :

MIAN SHAFI MUHAMMAD :

MS KHADIJA UMER :

to move that leave be granted to introduce the Punjab Holy Quran (Printing and Recording) (Amendment) Bill 2021.

 

to introduce the Punjab Holy Quran (Printing and Recording) (Amendment) Bill 2021.

 

 

.........

 

 

 

2.       THE PROVINCIAL ASSEMBLY OF THE PUNJAB PRIVILEGES (AMENDMENT) BILL 2021.

 

 

 

 

MR SAJID AHMED KHAN :

MIAN SHAFI MUHAMMAD :

SYED USMAN MEHMOOD:

MALIK MUHAMMAD AHMAD KHAN:

 

MR SAJID AHMED KHAN :

MIAN SHAFI MUHAMMAD :

SYED USMAN MEHMOOD:

MALIK MUHAMMAD AHMAD KHAN:

to move that leave be granted to introduce the Provincial Assembly of the Punjab Privileges (Amendment) Bill 2021.

 

 

to introduce the Provincial Assembly of the Punjab Privileges (Amendment) Bill 2021.

 

 

.........

 

 

 

 

 

 

 

3.       THE QARSHI UNIVERSITY (AMENDMENT) BILL 2021.

 

 

 

 

MR SAJID AHMED KHAN :

MIAN SHAFI MUHAMMAD :

MS KHADIJA UMER :

 

MR SAJID AHMED KHAN :

MIAN SHAFI MUHAMMAD :

MS KHADIJA UMER :

to move that leave be granted to introduce the Qarshi University (Amendment) Bill 2021.

 

to introduce the Qarshi University (Amendment) Bill 2021.

 

.........

 

4.       THE INSTITUTE OF MANAGEMENT AND APPLIED SCIENCES KHANEWAL BILL 2021.

 

 

 

 

MR SAJID AHMED KHAN :

MIAN SHAFI MUHAMMAD :

MS KHADIJA UMER :

 

MR SAJID AHMED KHAN :

MIAN SHAFI MUHAMMAD :

MS KHADIJA UMER :

to move that leave be granted to introduce the Institute of Management and Applied Sciences Khanewal Bill 2021.

 

to introduce the Institute of Management and Applied Sciences Khanewal Bill 2021.

 

.........

 

5.       THE ASPIRE UNIVERSITY LAHORE BILL 2021.

 

 

 

 

MR SAJID AHMED KHAN :

MIAN SHAFI MUHAMMAD :

MS KHADIJA UMER :

 

MR SAJID AHMED KHAN :

MIAN SHAFI MUHAMMAD :

MS KHADIJA UMER :

to move that leave be granted to introduce the Aspire University Lahore Bill 2021.

 

to introduce the Aspire University Lahore Bill 2021.

 

 

.........

 

6.       THE PUNJAB REGULARIZATION OF SERVICE (AMENDMENT) BILL 2021.

 

 

 

 

NAWABZADA WASEEM KHAN BADOZAI:

 

 

NAWABZADA WASEEM KHAN BADOZAI:

to move that leave be granted to introduce the Punjab Regularization of Service (Amendment) Bill 2021.

 

to introduce the Punjab Regularization of Service (Amendment) Bill 2021.

 

.........

 

 

 

                                                                                                                                                                                                                                               

 

 

 

حصہ دوم

 

 

 

 

 

 

 

 

 

(مفاد عامہ سے متعلق قراردادیں)

 

(مورخہ 2 جون 2021 کے ایجنڈے سے زیر التواء قراردادیں)

 

 

 

.1

شیخ علاؤ الدین :

(پیش ہو چکی ہے)

یہ معزز ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ (Resident) اور (Non-Resident) پاکستانیوں کے لئے شرح منافع جو (Non-Resident) کے لئے 7% غیرملکی کرنسی پر اور ملکی کرنسی پر 11% تک دیا جا رہا ہے۔ جبکہ (Resident) پاکستانیوں کو غیرملکی کرنسی پر مشکل سے 1% اور پاکستانی کرنسی پر 3% سے 4% دیا جا رہا ہے اور (Resident) پاکستانیوں سے اس منافع پر بھی 35%
تک ٹیکس لیا جا رہا ہے جبکہ (Non-Resident) سے منافع کی حد کے قطع نظر صرف 10% لیا جا رہا ہے۔ اس ظلم اور زیادتی کو فوری طور پر ختم کیا جانا ضروری ہے اور یکساں شرح منافع کا ملنا انتہائی ضروری ہے۔

 

.........

 

 

 

 

 

.2

جناب محمد طاہر پرویز :

(پیش ہو چکی ہے)

اس ایوان کی رائے ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں تمام چھوٹی بڑی شاہراہوں پر ٹریفک کا بےہنگم رش دن بدن بڑھ رہا ہے، جس کے باعث حادثات کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے اور جس کی بنیادی وجہ شاہراہوں پر سروس روڈ کا نہ ہونا ہے۔ خاص طور پر سائیکل سوار کو بےہنگم ٹریفک کے باعث کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لہذا  صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان صوبائی حکومت سے اس امر کی سفارش کرتا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں واقع تمام چھوٹی بڑی سڑکوں کے ساتھ سروس روڈ بنایا جائے۔ نیز آئندہ سے تمام نئے منصوبہ جات میں اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ ہر نئی سڑک کے ساتھ سروس روڈ بن سکے اور سائیکل سوار اور پیدل چلنے والوں کے لئے آسانی پیدا ہوسکے۔

 

.........

 

 

 

(موجودہ  قراردادیں)

 

 

 

.1

محترمہ شاہدہ احمد :

اس ایوان کی رائے ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی اور ٹریفک کے رش کی وجہ سے میٹرو بس
کے ٹریک پر ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو
1122 اور ایمبولینس کو گزرنے کی اجازت
دی جائے۔

 

.........

 

 

 

.2

چودھری افتخار حسین چھچھر :

اس ایوان کی رائے ہے کہ بصیرپور ضلع اوکاڑہ میں آؤٹ فال دریائے ستلج کے مقام پر جہاں ہزاروں لوگ تفریح کیلئے آتے ہیں، سرکاری اراضی پر ایک فاریسٹ تفریحی پارک بنایا جائے تاکہ سیاحت کو فروغ مل سکے۔

 

.........

 

 

 

.3

جناب محمد صفدر شاکر :

اس ایوان کی رائے ہے کہ حلقہ PP-104 ضلع فیصل آباد کی ایک اہم سڑک جو ظفر چوک تحصیل سمندری سے حدودو ضلع فیصل آباد تک واقع ہے، انتہائی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور اس پر آئے دن حادثات اور ڈکیتی کی وارداتیں ہوتی ہیں۔ لہذا علاقہ کے عوام کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سڑک کی فوری مرمت کی جائے۔

 

.........

 

 

 

.4

جناب منیب الحق :

یہ ایوان حکومت پنجاب سے اس امر کی سفارش کرتا ہے کہ اوکاڑہ کے D.H.Q.ہسپتال کو اپ گریڈ کیا جائے اور اس میں اوکاڑہ میڈیکل کالج کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ میڈیکل کے شعبہ میں بہتری آ سکے۔

 

.........

 

 

 

 

 

 

 

 

 

لاہور

محمد خان بھٹی

مورخہ:21 جون 2021

سیکرٹری

 

Summary of Proceedings

Not Available

Resolutions Passed

 

قرارداد نمبر: 98

 

محرک کا نام:  جناب ساجد احمد خان  (پی پی۔67)

 

"اس ایوان کی رائے ہے کہ فزیو تھراپسٹس جن کو پاکستان کی پبلک اور پرائیویٹ یونیورسٹیز 5 سالہ گریجوایٹ پروفیشنل لیول کی ڈگری، دو سالہ ایم ایس / ایم فل کی ڈگری اور پی ایچ ڈی کی ڈگری ایوارڈ کرتی ہیں لیکن پاکستان میں فزیو تھراپی کے پروفیشن کو اہمیت نہیں دی گئی ہے جبکہ پوری دُنیا میں  شعبہ فزیوتھراپی آزاد شعبہ کے طور پر پریکٹس کیا جاتا ہے اور انکی انتظامی باڈی (کونسل) بھی ترقی یافتہ ممالک میں جداگانہ حیثیت رکھتی ہے۔ صحت کے نظام میں فزیو تھراپسٹس  کی افادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا اور انکی خدمات ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ لہذا یہ ایوان وفاقی حکومت سے پُرزور مطالبہ کرتا ہے کہ فزیو تھراپسٹس کے معاملات کو دیکھنے کیلئے ایک علیحدہ آزاد کونسل فار فزیو تھراپی کا قیام عمل میں لایا جائے اور اس کے ذریعے فزیو تھراپسٹس کو بھی ڈاکٹرز کا درجہ دیا جائے۔"

 

 

 

 

 

قرارداد نمبر: 99

 

محرک کا نام: جناب محمد افضل (پی پی۔250) چیئرمین، سٹینڈنگ کمیٹی برائے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن

 

"لاہور تا ملتان موٹروے کے اطراف میں جنگلے ٹوٹنے کی وجہ سے کتے، گیدڑ اور دیگر بہت سے جانور بلا روک ٹوک سڑک پر آ جاتے ہیں۔ ان جانوروں کی وجہ سے حادثات رونما ہو رہے ہیں اور ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ لاہور تا ملتان موٹروے کے اطراف کے جنگلوں کی مرمت نہ ہونے کی وجہ سے حادثات کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔ لہذا صوبائی اسمبلی پنجاب کا ایوان وفاقی حکومت اور موٹروے اتھارٹی سے مطالبہ کرتا ہے کہ لاہور تا ملتان موٹروے کی ٹریفک کو روانی سے چلانے اور حادثات سے محفوظ رکھنے کے لئے فی الفور لاہور تا ملتان موٹروے کے اطراف کے جنگلوں کی مرمت کرائی جائے۔"

 

 

 

 

قرارداد نمبر: 100

 

محرک کا نام:  جناب محمد صفدر شاکر (پی پی۔104)

 

"اس ایوان کی رائے ہے کہ حلقہ PP-104 ضلع فیصل آباد کی ایک اہم سڑک جو ظفر چوک تحصیل سمندری سے حدودو ضلع فیصل آباد تک واقع ہے، انتہائی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور اس پر آئے دن حادثات اور ڈکیتی کی وارداتیں ہوتی ہیں۔ لہذا علاقہ کے عوام کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سڑک کی فوری مرمت کی جائے۔"