Sitting on 13th June 2025

Print

List of Business

PROVINCIAL ASSEMBLY OF THE PUNJAB

 

LIST OF BUSINESS

 

FOR

 

THE SITTING OF THE ASSEMBLY TO BE HELD ON
FRIDAY, JUNE 13, 2025 AT 3:00 PM

 

Tilawat, Naat and National Anthem

 

QUESTIONS

 

relating to

 

ENERGY

 

to be asked and answers given

 

ZERO HOUR NOTICES

 

Zero Hour Notices, entered in the separate list,

 

to be asked and answers given

 

ADJOURNMENT MOTIONS

 

S/N

A.M/NO.

MOVER

CONCERNED MINISTER

1               

220/25

Mr Ahmad Khan, Leader of Opposition

Specialized Healthcare and Medical Education

2               

247/25

Mr Aftab Ahmad Khan, MPA (PP-108)

Home

3               

264/25

Mr Amjad Ali Javed, MPA (PP-121)

Specialized Healthcare and Medical Education

4               

268/25

Mr Mumtaz Ali, MPA (PP-266)

Environment Protection

5               

276/25

Mr Imran Khalid Butt, MPA (PP-61)

Information and Culture

 

GOVERNMENT BUSINESS

 

LAYING OF ANNUAL REPORTS

 

A MINISTER to lay the Annual Performance Reports of the Punjab Forensic Science Agency for the Years 2013, 2014, 2018, 2019, 2020, 2021, 2022 & 2023.

 

 

 

Note: Copies of the Reports had already been provided on 19.05.2025.

 

________

 

 

 

 

 

 

 

Lahore:                                                                                Ch Amer Habib

 

June 12, 2025                                                                   Secretary General

 

 

Summary of Proceedings

Not Available

Resolutions Passed

 

قرارداد نمبر:69

 

محرک کا نام:  خواجہ سلمان رفیق:(PP-153) منسٹر: سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن

 

 

 

صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان آج صبح ایران پر اسرائیلی حملے کی پُرزور مذمت کرتا ہے۔ اسرائیل نے ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے ہیں،دارالحکومت تہران کے شمال مشرقی علاقے میں بھی دھماکوں کی زور دار آوازیں سنی گئیں۔ ایرانی میڈیا نے دارالحکومت تہران کے شمالی، مغربی اور وسطی علاقوں پر حملےکی تصدیق کر دی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایران کے جوہری اور عسکری مراکز کو نشانہ بنایا گیا اور اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری،ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی اور 6 جوہری سائنسدان شہید ہوگئے۔ ان حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 5 شہری شہید اور 50 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

 

یہ ایوان اس اسرائیلی جارحیت کی بھر پور مذمت کرتا ہے اور اسے خطے میں گزشتہ کئی دہائیوں سے جاری اسرائیلی بربریت اور ظلم کا تسلسل قرار دیتا ہے۔ اسرائیل مسلسل سنگین جنگی جرائم کا مر تکب ہو رہا ہے۔ اس سے پہلے اسرائیل کی مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف جارحیت جاری تھی کہ اس نے ایران پر بھی حملہ کردیا ہے۔

 

اس ایوان کی رائے ہے کہ دنیا پہلے ہی عالمی جنگ کے دہانے پر کھڑی ہے۔ اسرائیل فلسطین تنازعہ، یوکرین اور روس تنازعہ اور پاک بھارت حالیہ تنازعہ کے ساتھ ساتھ ایران پر اسرائیل کے موجودہ حملے نے عالمی امن کو شدید خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔

 

یہ ایوان توقع کرتا ہے کہ جس طرح حالیہ پاک بھارت تنازعے میں عالمی برادری نے سیز فائر میں اپنا کردار ادا کیا، اسی طرح ایران اور فلسطین کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو فی الفور روکنے میں بھی وہ اپنا کردار ادا کرے گی اور  اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔

 

یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ OIC اور سلامتی کونسل کے فوری اجلاس طلب کرنے کے لئے سفارتی وسائل استعمال کرے  تاکہ اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی جاسکے اور اس کو روکا جا سکے۔

 

 

 

 

 

قرارداد نمبر:70

 

محرک کا نام:  سردار منصب علی ڈوگر:(PP-197)

 

یہ ایوان حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پنجاب بھر میں ماحولیاتی آلودگی تمام حدود کو پار کر چکی ہے۔ اس کا ایک مظاہر ہ ہم ہر موسم سرما میں سموگ کی شکل میں دیکھتے ہیں جس کی وجہ سے پورے صوبے کے روز مرہ کے معاملات متاثر ہوتے ہیں۔ حکومت پنجاب ہر سال شجر کاری مہم چلاتی ہے جو اس موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کا ایک موثر ذریعہ ہو سکتی ہے۔ اگر اس کو معمول کی سرگرمی نہ سمجھتے ہوئے صوبہ بھر کی Feasibility Report تیار کی جائے جس کے مطابق ہر علاقے کی زمین اور موسم کی مناسبت سے وہاں شجر کاری کی جائے ۔ اور اس امر کی بھی تحقیق کی جائے کہ کون سے درخت ماحول دوست نہیں ہیں۔ جیسے کہ صوبہ بھر کی شاہرات پر سفیدے کے درخت لگا دیئے گئے ہیں جو کہ ہمارے ماحول سے مطابقت نہیں رکھتے بلکہ ماحول اور زیر زمین پانی کی سطح کو بری طرح متاثر کرتا ہے۔ اس قسم کے تمام درختوں کی شجر کاری کو ممنوع قرار دیا جائے اور مقامی اور پھل دار درختوں کی شجر کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ہر زمیندار کو ایک ایکٹر پر کم از کم 10 درخت لگانے کے سلسلے میں Incentives لئے جائے۔ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے یہ سب سے کم خرچ منصوبہ ہے۔ لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ مندرجہ بالا تجاویز کو جلد سے جلد عملی جامہ پہناتے ہوئے اس پر جولائی 2025 سے ایمر جنسی کے ساتھ عمل کیا جائے۔