نشست:05  ستمبر 2008ء

پرنٹ کریں

فہرست کاروائی

فی الحال دستیاب نہیں

کاروائی کا خلاصہ

فی الحال دستیاب نہیں

منظور شدہ قراردادیں

قرار داد نمبر۔12

محرک کانام۔رانا ثناء اللہ خاں،  وزیر قانون

"پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان انگور اڈہ میں اتحادی فوج کی جانب سے کی جانے والی زمینی کارروائی کی شدید مذمت کرتا ہے اور نہ صرف اسے ایک سنگین مجرمانہ فعل تصور کرتا ہے بلکہ پاکستان کی خود مختاری اور حاکمیت پر براہِ راست حملہ سمجھتا ہے۔ یہ ایوان اس کارروائی میں شہید ہونے والے بے گناہ افراد کے لواحقین سے مکمل اظہار یکجہتی اور اظہار ہمدردی کرتا ہے۔ یہ ایوان وفاقی حکومت سے سفارش کرتا ہے کہ اس معاملے کو اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے اور ان کے ذمہ داران کو تنبیہ کی جائے کہ اگر آئندہ ایسی کارروائی کی گئی تو حکومت پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون پر نظرثانی پر مجبور ہوگی۔"

------------------------

قرار داد نمبر۔13

   w-305 ,محرک کانام۔محترمہ عارفہ خالد پرویز

"اس ایوان کی رائے ہے کہ صوبہ بلوچستان میں پانچ خواتین کو گولیاں مار کر زخمی حالت میں زندہ درگور کیا گیا۔ یہ عمل نہ صرف اسلام کے منافی ہے بلکہ معاشرے میں موجود جاہلیت کا عکاس ہے۔ اس مجرمانہ، بیہمانہ اور ظالمانہ فعل کی پُرزور مذمت کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی پنجاب، صوبہ پنجاب کی عوام اور خواتین و مرد حضرات کی طرف سے قرارداد مذمت پیش کرتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ دُعاگو بھی ہیں کہ آئندہ اس طرح کا واقعہ نہ ہو۔"

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات