ایوان کے افسران پرنٹ کریں

 

 

جناب محمد خان بھٹی ، سیکرٹری

آپ 12 اپریل 1968 کو پیداہوئے ۔ آپ 2008 سے صوبائی اسمبلی  پنجاب  کے سیکرٹری  کے طور پر خدمات   سر انجام دے رہے ہیں ۔ آپ نے پنجاب  یونیورسٹی  لاہور سے اپنی تعلیم  مکمل کی اور 1988 میں سول سیکریٹریٹ  لاہور میں  سرکاری ملازمت اختیار کی ۔ آپ نے  1996 میں اسمبلی سیکریٹریٹ  میں شمولیت  اختیار کی ۔ اسمبلی سیکریٹریٹ  میں مختلف عہدوں (بشمول  آفیسر املاک ، ڈپٹی سیکرٹری ، ایڈیشنل سیکرٹری اور سپیشل سیکرٹری)پر   فرائض سرانجام دیتے رہے ۔ آپ نے چیف منسٹر سیکریٹریٹ  میں ڈیپوٹیشن پر ایڈیشنل سیکرٹری  اور سپیشل سیکرٹری  بھی خدمات سرانجام دیں ۔آپ 8 مارچ 2008 میں سیکرٹری  صوبائی اسمبلی  پنجاب کے عہدہ  پر پروموٹ ہوئے ۔ آپ کو اپنی ملازمت کا وسیع تجربہ  ہے ۔ آپ نے چین اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا ۔

ایڈریس : 1۔بی ، جی او آر۔i ،کلب روڈ ، لاہور

فون آفس :۔+92-42-99200317,99200318   

رہائش :+92-42-99204558,+92-300-8442829

 

 

 

جناب عنایت اللہ لک ۔ڈائریکٹر جنرل (پارلیمانی امور و ریسرچ )

آپ یکم جنوری 1963 کو سرگودھا میں پیداہوئے ۔آپ نے پنجاب  یونیورسٹی لاہور سے1986، 1988 اور 1998 میں  علی الترتیب  لائبریری سائنس ، تاریخ اور سیاسیات  میں  ماسٹر ڈگریز  حاصل کیں اور 1992 میں یونیورسٹی لاء کالج سے ایل ایل بی اور یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیا(یوایس اے )سے ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کی۔آپ نے 9ستمبر 1987 کو بطور لائبریرین (بی ایس۔17)صوبائی اسمبلی پنجاب  میں سرکاری  ملازمت اختیار کی ،15 اکتوبر 1997 تا  4 مئی 2004 آپ نے بی ایس ۔18 میں فرائض سرانجام دئیے ؛بعد ازاں 5 مئی 2004 تا 15 ستمبر 2007بطور( ڈائریکٹر  ریسرچ  اینڈ پبلیکیشن (بی ایس ۔19)فرائض سرانجام دیئے ۔ 2007 میں آپ بطور ڈائریکٹر جنرل (پارلیمانی امور وریسرچ )(بی ایس ۔20)پروموٹ کیے گئے اور اس وقت  بی ایس ۔21 میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔ آپ نے  قومی اور بین الاقوامی  سطح پر  مختلف ورکشاپس  اور سیمینارز میں  شرکت کی  اور ان میں بعض  پر لیکچرز بھی دئیے ۔ آپ نے وفاقی  اور صوبائی دارالحکومتوں پر پلڈاٹ(پاکستان انسٹیٹیوٹ  آف لیجسلیٹو  ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپرنسی )،ڈبلیو ایف ڈی (ویسٹ منسٹر فاؤنڈیشن  فار ڈیموکریسی )اور یو این ڈی پی (یونائیٹڈ نیشنز ڈویلپمنٹ پروگرام )کی جانب سے اہتمام  کردہ پنجاب ، سندھ ، کے پی کے اور بلوچستان  کی صوبائی اسمبلیوں  کے اراکین  کے لئے پارلیمانی طریقہ کار  پر ٹریننگ /اورینٹیشن میں بطور  ریسورس  پرسن بھی  فرائض  سرانجام دیئے ۔ آپ یوایس  اے ، یوکے ، سپین ، کینیڈا، بھارت ،تھائی لینڈ ،فلپائن ، نیوزی لینڈ ،آسڑیلیا ، ناروے ،گرینڈٹرکس  اینڈ کیکوز آئی لینڈ ، دبئی ، سعودی عرب، یونان اور یوگنڈا  کادورہ کرچکے ہیں ۔

ایڈریس : 84۔بی ، جی او آر۔ii ،بہاول پور ہاؤس ، لاہور

فون آفس :۔+92-42-992003332,+92-42-99200335-49(Ext. 157) 

موبائل نمبر :0300-4407510

 

 

 

 

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات