نشست:17 فروری 2009ء

پرنٹ کریں

فہرست کاروائی

صوبائی اسمبلی پنجاب

 

منگل -17فروری2009کو 10:00 بجے صبح منعقد ہونے والے اسمبلی کے اجلاس کی فہرست کارروائی

 

تلاوت قرآن حکیم و ترجمہ اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم

 

سوالات

 

محکمہ لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ سے متعلق سوالات دریافت

کئے جائیں گے اور ان کے جوابات دیئے جائیں گے۔

 

حصہ اول

 

غیرسرکاری ارکان کی کارروائی

 (مورخہ 10 فروری 2009 کے ایجنڈے سے زیر التواء رکھا گیا مسودہ قانون)

 

     THE PUNJAB CONSUMER PROTECTION (AMENDMENT) BILL 2009 (Bill No. 5 of 2009)

 

Sheikh Ala-ud-Din:

 

 

Sheikh Ala-ud-Din:  

 

to move that leave be granted to introduce the Punjab Consumer Protection (Amendment) Bill 2009.

 

 

to introduce the Punjab Consumer Protection (Amendment) Bill 2009.

.........

 

 

حصہ د وم

 

(مفاد عامہ سے متعلق قراردادیں)

(مورخہ 10 فروری 2009 کے ایجنڈے سے زیر التواء رکھی گئی قرارداد)

 

 

جناب جوئیل عامر سہوترا:

رانا آصف محمود:

اس ایوان کی رائے ہے کہ پنجاب حکومت اس امر کو یقینی بنائے کہ "سرکاری اداروں میں بھرتی کے وقت مخصوص مذہبی تعلیم کے حامل اقلیتی امیدواروں کو بھی حافظ قرآن کی طرح 20 نمبر اضافی دیئے جائیں۔"

 

.........

 

 

(موجودہ  قراردادیں)

 

.1

جناب محمد محسن خان لغاری:

چودھری ظہیرالدین خان:

محترمہ ثمینہ خاور حیات:

چودھری عامر سلطان چیمہ:

جناب محمد یار ہراج:

ڈاکٹر سامیہ امجد:

چودھری عبداللہ یوسف:

چودھری مونس الہیٰ:

چودھری محمد ارشد:

جناب طاہر اقبال چودھری:

محترمہ آمنہ اُلفت:

جناب محمد شفیق خان:

جناب شیر علی خان:

جناب خرم نواب:

محترمہ خدیجہ عمر:

محترمہ آمنہ جہانگیر:

حاجی محمد قمر حیات کاٹھیا:

محترمہ عائشہ جاوید:

جناب خالد جاوید اصغر گھرال:

سیدہ ماجدہ زیدی:

سیدہ بشریٰ نواز گردیزی:

میاں شفیع محمد:

جناب محمد اعجاز شفیع:

یہ ایوان صوبائی حکومت سے اس امر کی سفارش کرتا ہے کہ چوک یتیم خانہ میں جلداز جلد Overhead Bridge یا Underpass تعمیر کرنے کے انتظامات کئے جائیں تاکہ عوام کو ٹریفک کی شدید مشکلات سے نجات مل سکے۔

 

 

.........

 

.2

محترمہ نگہت ناصر شیخ:

 

اس ایوان کی رائے ہے کہ صوبائی حکومت مسجد مکتب پرائمری سکولوں میں اساتذہ کرام کو ملنے والے ماہانہ اعزازیہ میں 250/-روپے سے بڑھا کر 1000/-روپے کرے۔۔

.........

 

.3

محترمہ طیبہ ضمیر:

یہ ایوان صوبائی حکومت سے اس امر کی سفارش کرتا ہے کہ ینگ وکلاء کو ہر ڈسٹرکٹ بار میں حسب  استحقاق چیمبر بنانے کیلئے زمین الاٹ کرے۔

.........

 

.4

محترمہ فرح دیبا:

یہ ایوان صوبائی حکومت سے اس امر کی سفارش کرتا ہے کہ صوبہ بھر میں ورکنگ اور گھریلو خواتین کیلئے مشترکہ ٹرانسپورٹ کے ساتھ علیحدہ بھی ٹرانسپورٹ چلانے کیلئے جامع پالیسی بنا کر اس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

 

.5

جناب محمد حفیظ اختر چودھری:

 

یہ ایوان، حکومت پنجاب سے اس امر کی سفارش کرتا ہے کہ کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ کے خلاف ٹاسک فورس قائم کی جائے جیسا کہ پنجاب گورنمنٹ نے محکمہ صحت میں جعلی ادویات کی فروخت کے خلاف اور محکمہ زراعت میں  جعلی زرعی ادویات کی فروخت کے خلاف قائم کر رکھی ہیں۔

.........

 

حصہ  سوم

(عام بحث)

 

میں قواعد و انضباط کار صوبائی اسمبلی پنجاب مصدرہ 1997کے قاعدہ243کے تحت یہ تحریک پیش کرتی ہوں کہ پنجاب اسمبلی کے ایوان نے مورخہ15دسمبر1988 کو متفقہ طور پر قرارداد منظور کی کہ پنجاب اسمبلی کے ملازمین کیلئے ایک رہائشی کالونی بنا کر دی جائے، جس پر آج تک عمل درآمد نہ ہوسکا۔ مذکورہ قرارداد پر عمل درآمد نہ ہونے کے محرکات کو زیربحث لایا جائے تاکہ مہنگائی کے اس کمرتوڑ دور میں ملازمین کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوسکے۔ جبکہ صحافی برادری کو حکومت نے حال ہی میں ایک رہائشی کالونی کیلئے زمین بھی مہیا کر دی ہے۔ لہذا اس صورتحال پر عام بحث کی جائے۔

محترمہ نسیم لودھی:

.1

.........

 

میں یہ تحریک پیش کرتی ہوں کہ صوبہ بھر کے  تمام تھیڑوں، بشمول لاہور شہر، میں بےحیائی، فحاشی اور بےہودہ ڈانس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کو زیربحث لایاجائے۔

 

محترمہ ثمینہ خاور حیات:

.2

.........

 

حصہ  چہارم

 

(جاری  بحث)

 

صوبہ میں امن و امان کی صورتحال پر بحث جاری رہے گی۔

وزیر قانون:

 

.........

 

 

لاہور

مقصود احمد ملک

مورخہ : 16 فروری 2009

سیکرٹری

کاروائی کا خلاصہ

فی الحال دستیاب نہیں

منظور شدہ قراردادیں

قرار داد نمبر۔32

محرک کانام۔محترمہ نگہت ناصر شیخ،  W-325

"اس ایوان کی رائے ہے کہ صوبائی حکومت مسجد مکتب پرائمری سکولوں میں اساتذہ کرام کو ملنے والے ماہانہ اعزازیہ 250/-روپے سے بڑھا کر 500/-روپے کر دیا جائے۔"

------------------

قرار داد نمبر۔33

محرک کانام۔محترمہ طیبہ ضمیر،  W-299

"یہ ایوان صوبائی حکومت سے اس امر کی سفارش کرتا ہے کہ ینگ وکلاء کو ہر ڈسٹرکٹ بار میں حسب استحقاق، چیمبر، بشرط دستیابی سرکاری زمین، بنانے کے لئے زمین الاٹ کرے۔"

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات