نشست:15 جون 2009ء

پرنٹ کریں

فہرست کاروائی

فی الحال دستیاب نہیں

کاروائی کا خلاصہ

فی الحال دستیاب نہیں

منظور شدہ قراردادیں

قرار داد نمبر۔41

محرک کانام۔رانا ثناء اللہ خان،  وزیر قانون

"صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان مرحومہ غزالہ فرحت، سابق رکن صوبائی اسمبلی پنجاب (W-362) کی المناک وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہے اور ان کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتا ہے۔ مرحومہ غزالہ فرحت کے مرحوم شوہر راجہ سلطان عظمت حیات بھی دو مرتبہ پنجاب اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں۔ یہ ایوان دُعاگو ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبرِجمیل عطا فرمائے۔ آمین"

--------------

قرار داد نمبر۔42

محرک کانام۔رانا ثناء اللہ خان،  وزیر قانون

"صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان ملک میں جاری حالیہ دہشت گردی کی لہر کی پُرزور مذمت کرتا ہے۔ یہ ایوان دہشت گردی کے ان واقعات میں ہونے والے قیمتی جانوں کے نقصان کو قومی المیہ اور ان واقعات کو اسلام اور وطن عزیز کے خلاف ایک مذموم سازش قرار دیتا ہے اور سمجھتا ہے کہ ان کارروائیوں کے پیچھے پوشیدہ ہاتھ کو بے نقاب کرنا ضروری ہے۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان لاہور میں مناواں سنٹر اور ریسکیو 15 پر ہونے والے دہشت گرد حملوں کی بھی پُرزور مذمت کرتا ہے اور شہید ہونے  والے اہلکاروں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔ مزید یہ کہ دہشت گردی کے ان واقعات کے دوران پنجاب پولیس کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتا ہے اور محکمہ پولیس کی کارکردگی کو سراہتا ہے۔ یہ ایوان ڈیرہ اسماعیل خان، نوشہرہ اور ملک کے دیگر علاقوں میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی بھی مذمت کرتا ہے۔یہ ایوان 12۔جون2009 کو ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں جامعہ نعیمیہ کے مہتمم ڈاکٹر مفتی سرفراز نعیمی  کی شہادت کو نہ صرف پاکستان بلکہ پورے عالم اسلام کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیتا ہے۔ مرحوم ایک غیرمتنازعہ دینی شخصیت تھے جنہیں تمام مسالک کے ہاں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔ اعتدال اور سادگی ان کی شخصیت کا حسن تھا۔یہ ایوان افواج پاکستان کے ساتھ بھی مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے شروع کئے جانے والے آرمی آپریشن کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ یہ ایوان افواج پاکستان کے شہدا کو سلام پیش کرتا ہے اور افواج پاکستان کے برسرِ پیکار جوانوں اور افسران کو یقین دلاتا ہے کہ پوری قوم کی حمایت اور دُعائیں ان کے ساتھ ہیں۔

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات