نشست:12 اکتوبر 2009ء

پرنٹ کریں

فہرست کاروائی

فی الحال دستیاب نہیں

کاروائی کا خلاصہ

فی الحال دستیاب نہیں

منظور شدہ قراردادیں

قرار داد نمبر۔44

محرک کانام۔رانا ثناء اللہ خان،  وزیر قانون

"صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ نمائندہ ایوان -9اکتوبر2009 کو پشاور کے خیبر بازار، 5۔اکتوبر2009 کو اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے عالمی پروگرام برائے خوراک کی عمارت اور ملک کے دیگر حصوں میں ہونے والی دہشت گردی کی حالیہ وارداتوں کی پُرزور مذمت کرتا ہے اور ان واقعات میں ہونے والی ہلاکتوں پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہے۔ یہ ایوان ہلاک شدگان کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہے۔ یہ ایوان -10اکتوبر2009 کو جی۔ایچ۔کیو، راولپنڈی پر دہشت گردوں کے حملے کی بھی شدید مذمت کرتا ہے اور پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کی جرات کو سلام پیش کرتا ہے جنہوں نے نہایت بہادری اور پیشہ وارانہ مہارت سے اس حملے کو نہ صرف ناکام بنایا بلکہ انتہائی مختصر وقت میں درجنوں یرغمالی افراد کی قیمتی جانوں کے ساتھ اس ادارے کی ساکھ کو بھی بچا لیا۔ یہ ایوان جی۔ایچ۔کیو پر حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج خصوصاً ایس۔ایس۔جی کے افسران اور اہلکاران کی جرات اور بہادری کو بھی زبردست خراج عقیدت پیش کرتا ہے جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر پاک فوج اور ملک کی عزت اور آبرو میں اضافہ کیا۔ یہ ایوان اس امر پر مکمل یقین رکھتا ہے کہ ان شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔یہ ایوان اس قرارداد کے ذریعے تمام دہشت گردوں کو یہ پیغام دیتا ہے کہ پوری قوم ان کے چیلنج کو قبول کرتے ہوئے پاک فوج، پولیس اور سیکورٹی کے دیگر اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور مملکت خداداد پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے منافی ان کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنانے کا عزم کرتی ہے۔"

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات