نشست:13 اکتوبر 2009ء

پرنٹ کریں

فہرست کاروائی

فی الحال دستیاب نہیں

کاروائی کا خلاصہ

فی الحال دستیاب نہیں

منظور شدہ قراردادیں

قرار داد نمبر۔45

محرک کانام۔رانا ثناء اللہ خان، وزیر قانون

"صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ نمائندہ ایوان آج یوم دفاع جمہوریت کی مناسبت سے مورخہ -12اکتوبر1999 کو جمہوریت پر مارے جانے والے شب خون کی پُرزور مذمت کرتا ہے۔ یہ ایوان اس امر کا برملا اظہار کرتا ہے کہ فوجی آمریت کبھی بھی جمہوریت کا نعم البدل نہیں ہوسکتی۔ تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ آمریت کے دور میں ملک دولخت ہوتا ہے، جناب ذوالفقار علی بھٹو، محترمہ بے نظیر بھٹو اور جناب اکبر بگٹی جیسے عوامی لیڈر شہید کئے جاتے ہیں، میاں محمد نوازشریف اور میاں محمد شہبازشریف جیسے مقبول لیڈر ملک بدر کئے جاتے ہیں اور دہشت گردی پروان چڑھتی ہے۔ جبکہ جمہوری دور میں ملک کو متفقہ آئین ملتا ہے، پاکستان دُنیا کی واحد اسلامی ایٹمی پاور کا درجہ پاتا ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مربوط جدوجہد ہوتی ہے۔ صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ نمائندہ ایوان اس عزم کا بھی عہد کرتا ہے کہ سیاسی اداروں کو مضبوط بنایا جائے گا اور آمریت کو کسی بھی شکل میں کبھی بھی قبول نہیں کیا جائے گا۔"

------------------

قرار داد نمبر۔46

محرک کانام۔جناب اعجاز احمد خان،  پی پی۔151

"یہ ایوان صوبائی حکومت سے اس امر کی سفارش کرتا ہے کہ صحافی ہاؤسنگ کالونی کی طرز پر بے گھر وکلاء کو بشرط دستیابی سرکاری زمین گھر فراہم کرنے کی غرض سے وکلاء ہاؤسنگ کالونی بھی ہر سابق ڈویژنل ہیڈکوارٹر میں بنانے کا اہتمام کیا جائے۔"

------------------

قرار داد نمبر۔47

محرک کانام۔رانا بابر حسین،  پی پی۔217

"یہ ایوان حکومت سے اس امر کی سفارش کرتا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب مرحوم غلام حیدر وائیں کی صوبہ میں انجام دی جانے والی خدمات کے پیش نظر میاں چنوں شہر سے گزرنے والی سابقہ جی۔ٹی۔روڈ نمبر15۔ایل بائی پاس تا منوں ٹیکسٹائل ملز بائی پاس تک سڑک کا نام غلام حیدر وائیں روڈ رکھا جائے۔"

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات