نشست:20 اکتوبر 2009ء

پرنٹ کریں

فہرست کاروائی

فی الحال دستیاب نہیں

کاروائی کا خلاصہ

فی الحال دستیاب نہیں

منظور شدہ قراردادیں

قرار داد نمبر۔50

محرک کانام۔سیدہ ماجدہ زیدی، W-353

"اس ایوان کی رائے ہے کہ Slow Learner بچوں کی جلد از جلد بحالی کے پیش نظر حکومت پنجاب کے ہر شہر میں ایک ایسے لرنر کلب (Learner Club) مہیا کرنے کا اہتمام کرے جہاں مذکورہ بچوں کے مصروف رہنے کیلئے تعمیری مشاغل اور Play Grounds کا بھی انتظام ہو نیز وہاں ایک ماہر نفسیات لیڈی ڈاکٹر بھی موجود ہو جو مذکورہ بچوں کی نگہداشت اور تعلیم و تربیت کیلئے ان کی مناسب رہنمائی کرے۔"

------------

قرار داد نمبر۔51

محرک کانام۔محترمہ ثمینہ خاور حیات، W-354

"اس ایوان کی رائے ہے کہ وفاقی حکومت ضلع قصور کے ایسے علاقے جو سال ہاسال سے سوئی گیس کی سہولت سے محروم ہیں ان علاقوں میں سوئی گیس فراہم کرنے کیلئے فوری اقدامات کرے تاکہ ان علاقوں کے عوام کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔"

-------------

قرار داد نمبر۔52

محرک کانام۔شیخ علاؤالدین،  پی پی۔181

"یہ ایوان سفارش کرتا ہے کہ 1857ء کی جنگ آزادی جو حقیقتاً پاکستان کی بنیاد تھی اور جسے ہمیں کسی صورت نہ بھولنا چاہئے۔پوری قوم کو جنرل بخت خان اور  حضرت محل جیسے عظیم کرداروں کے ساتھ ساتھ ان لاتعداد شہداء کو خراج تحسین پیش کرنا چاہئے جنہوں نے اس راہ حق میں جام شہادت نوش فرمایا تھا اور جس  سے پوری قوم کو خاص طور پر نوجوان نسل کو آزادی کی راہ میں شہید ہونے والوں کے ساتھ ساتھ ان غداروں اور ابن الوقت لوگوں اور خاندانوں کے چہرے وقت کی گرد سے نکال کر دکھائے جانے بہت ضروری ہیں۔"

-------------

قرار داد نمبر۔53

محرک کانام۔جناب کامران مائیکل،  وزیر اقلیتی امور

"صوبائی اسمبلی پنجاب پاکستان کا یہ ایوان، مورخہ 30۔جولائی 2009 کو ریاں گاؤں، تحصیل گوجرہ اور مورخہ یکم اگست 2009 کرسچن کالونی گوجرہ میں ہونے والے واقعات کی پُرزور مذمت کرتا ہے اور ان واقعات میں جاں بحق ہونے والے بے گناہ اور معصوم افراد کے لواحقین کے ساتھ مکمل اظہار ہمدردی کرتا ہے۔ یہ ایوان پاکستان کی مسیحی برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے اور انہیں یقین دلاتا ہے کہ پاکستان میں رہنے والی اقلیتوں کو آئین میں دیئے گئے حقوق کی مکمل پاسداری کی جائے گی۔ یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ ان واقعات کے ذمہ دار افراد کو جلدازجلد قرار واقعی سزا دی جائے۔"

ایوان

سیکریٹیریٹ

اراکین

کمیٹیاں

ایوان کی کارروائی

مرکز اطلاعات

رپورٹیں اورمطبوعات